شردھا کپور کی راہول مودی کے ہمراہ برتھ ڈے سیلبریشنز
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)بالی وڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کو حال ہی میں ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا پر مبینہ بوائے فرینڈ راہول موی کے ہمراہ دیکھا گیا۔بھارتی میڈیا پر دونوں لو برڈز کے افیئرز کی خبریں کافی عرصے سے گرم ہیں، تاہم اب اداکارہ کی بیو کے ہمراہ ایک نئی ویڈیو بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ہوتے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گیٹ وے آف انڈیا کے مقام پر فیری سے اپنے بوائے فرینڈ راہول مودی کے ساتھ شہر کا رخ کرنے والی اداکارہ شردھا کپور نے سالگرہ منانے کے بعد بقیہ وقت اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شردھا کپور اور راہل مودی نے کپل گولز سیٹ کرتے ہوئے سفید رنگ میں ٹووئنگ کرتے ہوئے سالگرہ منانے کیلئے دلکش انداز اپنایا۔ فیری سے نکلتی ہوئی شردھا نے ایک سادہ سفید شرٹ اور پینٹس کے ساتھ چپل جبکہ راہول نے بھی سفید شرٹ اور آف وائٹ پینٹس کے ساتھ اسنیکرز پہنے ہوئے تھے۔ ویڈیو میں دونوں لو برڈز ایک دوسرے کے قریب چلتے ہوئے خاموشی سے گیٹ وے آف انڈیا کے فیری پوائنٹ سے باہر نکلتے ہوئے نظر آئے۔
شردھا اور راہول کی رومانوی داستان
بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا اور راہول کی ملاقات سال 2023 کی فلم ’تو جھوٹی میں مکّار‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی جس کے بعد شردھا اور راہول کا رومانس گزشتہ سال امبانیز ویڈنگ میں شرکت کے لیے روانہ ہونے سے پہلے ایک ساتھ دیکھے جانے کے بعد سے چرچا میں ہے۔اگرچہ دونوں نے ابھی تک اپنے تعلقات کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن گزشتہ ماہ شردھا کپور کے موبائل وال پیپر پر راہول کی تصویر نے افواہوں کو پھر سے جنم دے دیا تھا۔رپورٹس کے مطابق، شردھا اور راہول کے درمیان تعلقات اس سال کے آخر تک شادی کی صورت میں تبدیل ہونے والے ہیں۔
تاہم دونوں نے اس بات پر ابھی تک خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور نہ ہی ان کی طرف سے شادی یا تعلقات کی کوئی باضابطہ تصدیق کی گئی ہے۔یہ جوڑا اب تک اپنے رشتہ کو عوامی طور پر تسلیم نہیں کرتا لیکن ان کی سرگرمیاں اور عوامی مقامات پر ایک ساتھ نظر آنا ان کے تعلق کی حقیقت کو ظاہر کرتا ہے۔واضح رہے کہ کام کے محاذ پر شردھا کپور نے سال 2024 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک ‘استری 2’ میں راجکمار راؤ، پنکج ترپاٹھی، ابھیشیک بنرجی، اپارشکتی کھرانہ اور دیگر کے ساتھ کام کیا۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شردھا کپور کے ساتھ
پڑھیں:
پہلگام حملہ مودی حکومت نے کروایا، بھارت کشمیریوں کے ساتھ فلسطینیوں والا برتاؤ کرے گا، حافظ نعیم
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آئے واقعے اور 26 سیاحوں کی ہلاکت کا ذمہ دار بھارت کو قرار دے دیا۔
گوجرانوالہ میں اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقد ہونے والے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ پہلگام حملے میں بھارت خود شریک ہے اور یہ سازش ہے تحت کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے کی آڑ میں بھارت کشمیریوں کے ساتھ اب وہ کرے گا جو فلسطین میں اسرائیل کررہا ہے، اس واقعے کی آڑ میں کشمیریوں کو بھی فلسطینیوں کی طرح بے گھر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین میں جو کچھ کیا وہ بھارت کشمیر میں کررہا ہے، پہلے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی، پھر اُن پر لاک ڈاؤن کیا گیا، پھر زمین تنگ کی گئی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارت نے اپنی مرضی سے انتخاب جیتنا چاہا مگر کشمیر کے عوام نے اُسے ناکام بنادیا، کشمیر میں مسلسل مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ پہلگام میں جو واقعہ پیش آیا وہ مودی حکومت نے جان بوجھ کر منصوبہ بندی سے کیا ہے تاکہ اس کو بنیاد بناکر کشمیر میں آپریشن بڑھایا جائے اور عوام کو گھروں سے بے گھر کیا جائے اور مزید دباؤ بڑھایا جائے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ پہلگام حملے پر ہونے والے پروپیگنڈے اور بھارتی اقدامات کے خلاف پاکستان سے بھرپور آواز اور جواب جانا چاہیے۔