راولپنڈی میں سکستھ روڈ فلائی اوور کے نیچے پیڈل ٹینس کورٹ کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
پی ایچ اے راولپنڈی شہر کی خوبصورتی کے ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی کوشاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے نے سکستھ روڈ فلائی اوور کے نیچے پیڈل ٹینس کورٹ کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی محترمہ طاہرہ اورنگزیب سمیت ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے شرکت کی۔قریب میں معززین شہر اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی .
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق ،میجر طیب راحت شہید کی نمازجنازہ ادا،وزیراعظم،فیلڈمارشل کی شرکت
راولپنڈی ،خیبرپختونخواکے ضلع اورکزئی میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے شہیدہونےوالے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق (عمر: 39 سال، ضلع راولپنڈی کے رہائشی) اور میجر طیب راحت (عمر: 33 سال، ضلع راولپنڈی کے رہائشی) کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ یہ دونوں بہادر سپوت ان 11 شہداء میں شامل تھے جنہوں نے اورکزئی ضلع میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، وفاقی وزراء، عسکری و سول افسران ور عوام کی بڑی تعداد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔
وزیراعظم نے اورکزئی واقعے کے 11 شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے اس ناسور کے خلاف پوری ثابت قدمی اور پختہ عزم کے ساتھ کھڑی ہے۔ شہداء کی یہ عظیم قربانی ہمیں مادرِ وطن کے دفاع کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کی یاد دلاتی ہے۔
شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔