چین میں جاری 12ویں عالمی گیمز میں 6 نئے عالمی ریکارڈز بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
چین کے شہر چینگ ڈومیں جاری 12ویں عالمی گیمز 2025ء میں 6 نئے عالمی ریکارڈز بن گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یوکرائن کی صوفیہ ہیریچکو نے ویمن سرفیس 4سومیٹر میں 3 منٹ 11.88 سیکنڈز کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا، میزبان چین نے 4 بائی 50 ویمن سرفیس ریلے میں ایک منٹ 99.07سیکنڈز کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔
ہنگری کے سازابو گیورگئی مردوں کے بائی فینز 50 میٹر میں نیا عالمی ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہے، ان کا وقت 17.
جرمنی نے مینز سرفیس ریلے 4 بائی 50 میٹر میں 59.35 سیکنڈز کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا، پولینڈ کے کروپی ڈیلوسکی نے40.45 سیکنڈز کے ساتھ مینز بائی فنز100 میٹر میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ ہنگری کے کس نانڈو مینز سرفیس 4سو میٹر میں نیا عالمی ریکارڈ بنایا، ان کا وقت 2 منٹ 52.68 سیکنڈز رہا۔
17 اگست تک جاری رہنے والے عالمی گیمز میں اٹلی مجموعی طور پر 50 میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے، ان میں 18 گولڈ، 20 سلور اور 12 برانز میڈلزشامل ہیں۔
میزبان چین اور جرمنی مشترکہ طور پر 43 میڈلز جیت کر دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگئے تاہم جرمنی نے 14 گولڈؑ، اتنے ہی سلور اور 15 برانز میڈلز اپنے نام کرلیے جبکہ چین نے 7 گولڈ، 9 سلور اور 27 برانز میڈلز جیتے ہیں۔ چوتھی پوزیشن پر موجود یوکرائن کے35 میڈلز میں 11 گولڈ، 9 سلور اور 15 برانز میڈلز شامل ہیں۔
عالمی گیمز میں 74 ممالک شریک ہیں جبکہ 633 میڈلز کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ ہرچار سال کے بعد ہونے والے عالمی گیمز کی اختتامی تقریب انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیا عالمی ریکارڈ سیکنڈز کے ساتھ برانز میڈلز عالمی گیمز میٹر میں سلور اور
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔