پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے 6 عالمی تعلیمی ریکارڈ قائم کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
لاہور (ویب ڈیسک) لندن میں مقیم 18 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے تعلیمی دنیا میں تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے 24 اے لیول مضامین میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 4 نئے عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔ اس سے قبل جی سی ایس ای کے نتائج کے ساتھ وہ مجموعی طور پر 6 عالمی تعلیمی ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہیں، جو کسی بھی اسکول کے طالب علم کے لیے دنیا کا سب سے بڑا اعزاز تصور کیا جاتا ہے۔
ماہ نور کو طب (میڈیسن) کی تعلیم کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا ہے، جو ان کے مطابق ان کے بچپن کا خواب تھا۔ انہوں نے اپنی کامیابیوں کا سہرا والدین کی قربانیوں کو دیتے ہوئے کہا کہ 2006 میں وہ اپنے والدین کے ہمراہ لاہور سے برطانیہ منتقل ہوئیں، مختلف اسکولوں میں تعلیم حاصل کی اور آخری تعلیمی سال ہوم اسکولنگ کے ذریعے مکمل کیا۔
تعلیم کے ساتھ ساتھ ماہ نور نے موسیقی میں ڈپلومہ حاصل کیا، اداکاری اور پبلک اسپیکنگ میں گولڈ میڈلز جیتے، اور دنیا کی اعلیٰ آئی کیو سوسائٹی ’مینسا‘ کی رکنیت بھی حاصل کر رکھی ہے۔
ان کی شاندار کامیابیوں کو پاکستان کے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شہباز شریف نے بھی سراہتے ہوئے انہیں قوم کی بیٹی قرار دیا۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ماہ نور
پڑھیں:
مسجد نبویﷺ میں قرآن مجید پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس مولانا بشیر احمد صدیق انتقال کرگئے
مولانا بشیر احمد صدیقمسجد نبویﷺ میں قرآن مجید پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس مولانا بشیر احمد صدیق انتقال کرگئے۔
ترجمان جامعہ اشرفیہ لاہور کے مطابق مسجد نبویﷺ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مولانا بشیر احمد صدیق کو جنت البقیع میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مولانا قاری بشیر احمد صدیق 44 سال سے مسجد نبویﷺ میں قرآن مجید کی تعلیم دے رہے تھے۔