ویب ڈیسک:  پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ نے 6 عالمی تعلیمی ریکارڈز اپنے نام کر لئے۔

لندن کی 18 سالہ ماہ نور چیمہ، جو پاکستانی نژاد برطانوی ہیں، نے تعلیمی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے 24 اے لیول مضامین میں شاندار کامیابی حاصل کر کے چار نئے عالمی ریکارڈ توڑ دیئے۔

اس سے قبل اپنے جی سی ایس ای کے نتائج کے ساتھ وہ مجموعی طور پر 6 عالمی تعلیمی ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہیں، جو کسی بھی سکول کے طالب علم کیلئے دنیا کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی

ماہ نور کو طب (میڈیسن) کی تعلیم کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ بھی مل گیا ہے، جسے وہ اپنی بچپن کی خواہش کی تکمیل قرار دیتی ہیں۔

ماہ نور کے مطابق یہ سب کچھ ان کے والدین کی قربانیوں کی بدولت ممکن ہوا، وہ 2006 میں والدین کے ساتھ لاہور سے برطانیہ منتقل ہوئیں اور مختلف سکولوں میں تعلیم کے بعد آخری سال ہوم اسکولنگ کی۔

وہ موسیقی میں ڈپلومہ، اداکاری اور پبلک سپیکنگ میں گولڈ میڈلز اور دنیا کی اعلیٰ آئی کیو سوسائٹی ’مینسا‘ کی رکنیت بھی رکھتی ہیں، ان کی کامیابیوں کو پاکستان کے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شہباز شریف نے بھی سراہا، اور انہیں ’قوم کی بیٹی‘ قرار دیا۔
 

پنجاب میں جشنِ آزادی پر 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

آزادکشمیر میں لاک ڈاؤن کا چوتھا روز؛ تمام کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے بند

سٹی 42 : عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزادکشمیر میں چوتھے روز بھی لاک ڈاؤن جاری ہے، جس کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز، دفاتر، تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ بند ہے۔ 

آزادکشمیر میں مسلسل چار روز سے ہڑتال کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرین اور پولیس میں تصادم کے نتیجے میں مظفرآباد میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ روز دھیرکوٹ کے قریب فائرنگ سے تین پولیس اہلکار جاں بحق، 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔ 

پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے

گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے دو نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، مظفرآباد کے یونیورسٹی کالج گراونڈ میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ 

دوسری جانب وفاقی وزراء عوامی ایکشن کمیٹی سے مزاکرات کے لیے مظفرآباد پہنچ گئے۔ مزاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات وزیراعظم شہباز شریف کی ہدائت پر کیے جا رہے ہیں۔ 

ویمن گرین شرٹس آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹرافی گھر لانے کیلئے پہلا قدم کل بڑھائیں گی

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے نے اپنے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا 
  • 100 انڈیکس کی شاندار رفتار، سٹاک مارکیٹ میں آج بھی 2 نئے ریکارڈز بن گئے
  • پاکستانی ہمالیائی نمک سے تیار صابن نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا
  • مسجد نبوی میں قرآن کی تعلیم دینے والے پاکستانی نژاد عالم شیخ بشیر احمد انتقال کرگئے
  • 44 برس سے مسجد نبویﷺ میں قرآن مجید پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس انتقال کرگئے
  • مسجد نبویﷺ میں قرآن مجید پڑھانے والے پاکستانی نژاد مدرس مولانا بشیر احمد صدیق انتقال کرگئے
  • آزادکشمیر میں لاک ڈاؤن کا چوتھا روز؛ تمام کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے بند
  •   پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں  بہتری ریکارڈ، ٹاپ 100 میں شامل ہو کر 96 ویں نمبر پر آ گیا 
  • ورلڈ ای ایس جی سمٹ کا کامیاب انعقاد، پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت کردار اجاگر
  • کراچی: تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے اسپیشل فورس قائم