ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال، موڈیز نے کرنسی ریٹنگ اپ گریڈ کر دی
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال، موڈیز نے کرنسی ریٹنگ اپ گریڈ کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز
ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال،بین الاقوامی ریٹنگ کمپنی ‘موڈیز’ نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کو اپ گریڈ کر دیا ۔۔
پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کرنسی ریٹنگ سی اے اے ٹو سے بڑھا کر سی اے اے ون کر دی۔۔موڈیزکی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ آؤٹ لک “مثبت” سے بڑھ کر “مستحکم” قرار دے دی گئی ۔۔بیرونی ذخائر میں بہتری اور قرض ادائیگی کی صلاحیت پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔۔آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مالیاتی استحکام اور اصلاحاتی اقدامات میں پیش رفت کا اعتراف کیا گیا ہے۔۔حالیہ اپ گریڈ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے اور ٹیکس دائرہ کار وسیع کرنے کی صلاحیت پر اعتماد کا عکاس ہے۔۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگلگت بلتستان میں گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کی وارننگ، سیلاب کا سنگین خطرہ ڈیزل کی قیمت میں 11.50روپے فی لیٹر تک کی کمی، پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازت دینے کی تقریب سبز رنگ، مستقبل کی ترقی کا بنیادی رنگ سبز چین نے انسانی ترقی کے اہم سوال کا جواب دیا ہے، سی جی ٹی این سروے بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ صدر ایف پی سی سی آئی کی قوم کو 78 ویں یوم آزادی کی مبارکباد
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ اپ گریڈ
پڑھیں:
موڈیز نے پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی
اسلام آباد:کریڈٹ ریٹنگ کے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کریڈٹ ریٹنگ سی ڈبل اے ٹو سے بڑھا کر سی ڈبل اے ون کردی.
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی معیشت پر بین الاقوامی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، موڈیز نے پاکستان کی آؤٹ لک کو "مستحکم" قرار دے دیا۔
موڈیز کے مطابق ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کا سہرا بہتر زرمبادلہ ذخائر اور مالی نظم و ضبط کو جاتا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات میں پیشرفت پر عالمی اداروں کی مثبت رائے سامنے آئی ہے، ریونیو بیس میں اضافے اور اصلاحاتی ایجنڈے نے پاکستان پر عالمی اعتماد میں اضافہ کیا۔
واضح رہے کہ کریڈٹ ریٹنگ کے دیگر عالمی اداروں فِچ، ایس اینڈ پی کے بعد اب موڈیز نے بھی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کیا ہے جو کہ ملک معیشت میں بہتری کا اعتراف ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی کریڈٹ درجہ بندی میں بہتری پر اظہار اطمینان کیا ہے اور معاشی ٹیم کی پذیرائی کی ہے۔
بین الاقوامی ادارے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کا Caa2 سے بہتر ہو کر Caa1 پر آنا انتہائی خوش آئند ہے، حکومتی ٹیم اس ریٹنگ کو مزید بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے، کریڈٹ ریٹنگ کا بہتر ہونا معاشی پالیسیوں کی درست سمت ہونے کا مظہر ہے۔