Express News:
2026-07-24@12:36:23 GMT

نمبروں سے حقیقت تک؛ کراچی کے تعلیمی معیار کا تجزیہ

اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT

تعلیم کسی بھی مہذب اور ترقی پذیر قوم کی بنیاد ہے۔ یہ نہ صرف فرد کو شعور، مہارت اور اخلاقیات دیتی ہے بلکہ قومی معیشت، سماجی ترقی اور عالمی شناخت کا تعین بھی کرتی ہے۔ آج کی دنیا میں جس قوم نے تعلیم کو اولین ترجیح دی، وہ معاشی خوشحالی اور فکری قیادت کے منصب پر فائز ہوئی۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور تعلیمی مرکز کراچی میں یہ ذمے داری کراچی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (BSEK) اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن (BIEK) پر عائد ہوتی ہے، جو ہر سال لاکھوں طلبا کے تعلیمی مستقبل کے فیصلے کرتے ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا ہمارے نتائج اور معیار واقعی اس وژن کی عکاسی کرتے ہیں جو ہم نے اپنی نسلِ نو کےلیے سوچا تھا؟


کراچی بورڈ کا پس منظر اور ذمے داریاں

کراچی بورڈ کی بنیاد اس مقصد کے ساتھ رکھی گئی کہ شہر کے طلبا کو ایک ایسا امتحانی نظام فراہم کیا جائے جو شفاف، منظم اور عالمی معیار سے ہم آہنگ ہو۔ اس کے بنیادی فرائض میں شامل ہیں:

نصاب کے مطابق معیاری سوالیہ پرچوں کی تیاری امتحانات کا منصفانہ اور شفاف انعقاد ممتحنین کی پیشہ ورانہ تربیت اور نگرانی مقررہ وقت پر درست نتائج کا اعلان اسناد اور سرٹیفکیٹس کی فراہمی

یہ تمام امور کاغذ پر نہایت متاثر کن دکھائی دیتے ہیں، مگر زمینی حقائق ایک مختلف تصویر پیش کرتے ہیں، جہاں چیلنجز اور عملی رکاوٹیں معیار کو کمزور کر دیتی ہیں۔


موجودہ صورتِ حال اور چیلنجز

گزشتہ چند برسوں میں کراچی بورڈ کو ایسے مسائل کا سامنا رہا ہے جنہوں نے طلبا، والدین اور تعلیمی ماہرین کے اعتماد کو متزلزل کردیا، مثلاً:

پرچے لیک ہونا، جس سے میرٹ کا اصول متاثر ہوتا ہے نتائج میں تاخیر، جس سے طلبا کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ منصوبے رک جاتے ہیں مارکنگ میں غیر یکسانیت، تربیت یافتہ ممتحنین کی کمی کے باعث سائنس، ریاضی اور انگریزی میں کمزور کارکردگی  امتحانی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کا فقدان


دہم جماعت سائنس گروپ 2025 ؛ نتائج کی جھلک

اس سال میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو نے کیا۔ کامیابی کا تناسب 83.

93 فیصد رہا۔

اعداد و شمار کچھ یوں ہیں:

کل رجسٹرڈ امیدوار: 173,738 امتحان میں شریک: 172,391 غیر حاضر: 1,347 ناکام: 27,244


کامیاب امیدواروں میں:

A1 گریڈ: 30,154 A گریڈ: 50,346 B گریڈ: 39,691 C گریڈ: 20,614 D گریڈ: 3,841 E گریڈ: 35

پوزیشن ہولڈرز میں:

1. عینا فاروقی (مونٹیسوری کمپلیکس ہائی اسکول، گلشن اقبال) — 94.73%

2. وانیہ نور (پائنیر گرامر اسکول، اورنگی ٹاؤن) — 94.09%

3. سید اذکار حسین رضوی (سول ایوی ایشن ماڈل اسکول، ایئرپورٹ) اور عمائمہ ظفر (دی اسمارٹ اسکول، ملیر ہالٹ) — 94%

یہ نتائج جہاں طلبا کی محنت اور قابلیت کی نشانی ہیں، وہیں یہ اس حقیقت کو بھی اجاگر کرتے ہیں کہ اوسط نمبر اور گریڈز میں غیر معمولی بہتری کے باوجود، عملی اور تحقیقی صلاحیت کا فقدان برقرار ہے۔


تعلیمی معیار پر اثر انداز ہونے والے عوامل

اساتذہ کی جدید تربیت کا فقدان پرانا نصاب جو عالمی رجحانات سے ہم آہنگ نہیں رٹہ سسٹم کی حوصلہ افزائی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل لرننگ کا محدود استعمال تحقیقی و عملی سرگرمیوں کی کمی

 

اصلاحات اور تجاویز

سوالیہ پرچوں کی تیاری Bloom’s Taxonomy کے مطابق  اساتذہ کی سالانہ تربیت لازمی قرار دینا ڈیجیٹل مارکنگ سسٹم کا نفاذ نتائج بر وقت جاری کرنے کی پابندی پروجیکٹ بیسڈ لرننگ اور عملی تجربات کا فروغ کیرئیر کاؤنسلنگ پروگرامز آن لائن امتحانی نگرانی سسٹم


کراچی بورڈ کے نتائج محض نمبروں کا کھیل نہیں، بلکہ یہ ہمارے تعلیمی ڈھانچے کا عکس ہیں۔ اگر ہم نے تدریسی معیار، امتحانی شفافیت، نصابی اصلاحات اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر فوری توجہ نہ دی تو ہم اپنی آنے والی نسل کو عالمی مسابقت کےلیے تیار نہیں کرسکیں گے۔ آج کا قدم ہی کل کی کامیابی کا ضامن ہوسکتا ہے، ورنہ ہم صرف سند یافتہ مگر مہارت سے خالی نوجوان پیدا کرتے رہیں گے اور یہ کسی بھی قوم کےلیے سب سے بڑا خسارہ ہے۔
 

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کردیجیے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کراچی بورڈ کرتے ہیں

پڑھیں:

پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ

افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران، روس اور چین کے 130 تحقیقاتی و تعلیمی اداروں پر پابندی لگادی
  • پاپ کوئین میڈونا کی شاندار واپسی، ’کنفیشنز 2‘ بل بورڈ 200 پر نمبر ون
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا