کیمبرین پٹرول 2025 میں پاکستان آرمی کی شاندار کامیابی، گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
راولپنڈی: پاکستان آرمی کی ٹیم نے عالمی فوجی مشق “کیمبرین پٹرول 2025” میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ عالمی سطح کی سب سے مشکل فوجی مشقوں میں سے ایک ہے جو برطانیہ کے علاقے ویلز میں 3 سے 13 اکتوبر 2025 تک جاری رہی۔
اس مشق میں 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے شرکت کی۔ پاکستان آرمی کی ٹیم نے کیپٹن محمد سعد کی قیادت میں حصہ لیا اور شاندار کارکردگی کی بدولت گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیموں نے 48 گھنٹوں میں 60 کلومیٹر کا دشوار گزار فاصلہ طے کیا اور مختلف عسکری فرائض اور ٹاسک انجام دیے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ کامیابی پوری قوم اور پاک فوج کے لیے باعثِ فخر ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فوج اپنی پیشہ ورانہ مہارت، اعلیٰ تربیت اور عزم و حوصلے کے ساتھ وطنِ عزیز کا پرچم بلند رکھتی ہے اور مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کارکردگی جاری رکھے گی۔
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ابرار احمد اور کوئنٹن ڈی کاک کا شاندار کارنامہ
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں قومی اسپنر ابرار احمد اور جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کاک نے شاندار سنگِ میل عبور کیے۔
اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، آغاز میں کوئنٹن ڈی کاک نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 70 گیندوں پر 53 رنز بنائے جس میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
اس اننگز کے ساتھ ہی ڈی کاک نے ون ڈے کرکٹ میں 7000 رنز مکمل کر لیے، وہ یہ کارنامہ صرف 158 اننگز میں سرانجام دینے والے دنیا کے دوسرے تیز ترین کھلاڑی بن گئے، اس فہرست میں پہلے نمبر پر ان کے سابق ساتھی ہاشم آملہ ہیں جنہوں نے یہ سنگِ میل 150 اننگز میں عبور کیا تھا۔
تاہم ڈی کاک کی شاندار اننگ ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچانے میں معاون ثابت نہ ہوئی کیونکہ ابرار احمد نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں صرف 27 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت مہمان ٹیم 37.5 اوورز میں صرف 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ابرار احمد کی اس شاندار کارکردگی کے ساتھ ان کی انٹرنیشنل وکٹوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی، 27 سالہ اسپنر نے 2022 میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہ اب تک ٹیسٹ میں 46، ون ڈے میں 25 اور ٹی ٹوئنٹی میں 31 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا کر میچ باآسانی جیت لیا۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 70 گیندوں پر 77 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد رضوان نے 32 اور بابر اعظم نے 27 رنز بنائے۔