اسٹیمکو سائنس مقابلے میں پاکستانی طالبہ کی شاندار کارگردگی, گولڈ میڈل جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
اسٹیمکو سائنس مقابلوں میں پاکستانی طالبہ نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ہے۔
پاکستانی طالبہ انارہ بہرام درانی نے سنگاپور میں منعقدہ اسٹیمکو سائنس گلوبل مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کو عالمی سطح پر نمایاں کیا ہے۔
پاکستان بھر سے صرف 15 پاکستانی طلباء فائنلز تک پہنچے، جہاں انہوں نے 13 ممالک کے 177 شرکا کے خلاف مقابلہ کیا۔ اس سے پہلے پاکستان بھر سے 26000 طلباء نے مقابلےمیں حصہ لیا جن میں سے صرف پندرہ پاکستانی طلباء بین الاقوامی مقابلے کے لئے جگہ بنا سکے۔
پہلے مرحلے میں پاکستان بھر سے انارہ بہرام درانی نے گولڈ میڈل جیتا۔ سنگا پور میں ہونے والے اسٹیمکو سائنس گلوبل مقابلوں میں بھی انارہ بہرام درانی نے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔
یہ مقابلہ 12 سے 17 فروری 2025 تک نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور میں منعقد ہوا۔ مقابلے میں دنیا بھر کے نوجوان سائنسدانوں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
ان طلباء نے پاکستان میں انٹرنیشنل کینگرو سائنس مقابلے میں بھی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ سائنس میں لڑکیوں کی بڑھتی ہوئی نمائندگی انتہائی اہم ہے اور انارہ اس راستے کی پہلی روشن مثال ہیں۔
واضح رہے کہ یہ ایونٹ نوجوان ذہنوں کو سائنس اور جدت طرازی میں بہتری کی طرف راغب کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسٹیمکو سائنس گولڈ میڈل
پڑھیں:
بابراعظم کی شاندار بیٹنگ‘ پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی ٹونٹی سیریز 1-2 سے جیت لی۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 140 رنز کا ہدف 19اوورز میں 6 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔بابر اعظم 68 ‘ کپتان سلمان علی آغا 33 اور صاحب زادہ فرحان 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوربن بوش اور لیزاڈ ولیمز نے دو‘دو کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا۔جنوبی افریقہ نے 9وکٹوں پر 139رنز بنائے ۔ شاہین شاہ آفریدی نے پہلے اوور میں ڈی کاک اور اگلی گیند پر پریٹوریس کو بغیر کھاتہ کھولے واپس پویلین بھیجا۔ ریزا ہنڈریکس 34 اور کوربن بوش 30 ‘ کپتان ڈنووان فریرا 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 ‘ڈیبیو کرنے والے سپنر عثمان طارق اور فہیم اشرف نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور سلمان مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ بابراعظم کو میچ اور فہیم اشرف کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔