2025-07-27@11:10:21 GMT
تلاش کی گنتی: 46

«میڈل جیتنے»:

    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہیروز پر انعامات کی بارش کر دی۔ کھلاڑیوں کے لیے انعامی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے انہیں بھرپور مالی اعزازات سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت بین الاقوامی مقابلوں میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو خطیر رقم دی جائے گی۔ منظوری کے بعد یہ انعامی پالیسی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے قومی ہیروز اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔ حکومتِ پاکستان نے مختلف بین الاقوامی اور قومی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقم میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے نئی انعامی پالیسی نافذ کر دی ہے۔ نئی...
    اسلام آباد: قومی کھلاڑیوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے کھیلوں کے میدان میں ملک کا نام روشن کرنے والے قومی ہیروز کے لیے انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اب اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹس کو تین کروڑ روپے انعام دیا جائے گا، جو پہلے صرف ایک کروڑ تھا۔ سلور میڈل جیتنے والوں کو دو کروڑ اور برونز میڈل حاصل کرنے والوں کو ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ حکومتی فیصلے کے مطابق ونٹر اولمپکس اور ایشین گیمز میں گولڈ میڈلسٹ کو بھی ایک کروڑ روپے انعام ملے گا، جبکہ پیرا اولمپک گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کے لیے بھی یہی انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔...
    اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان نے بین الاقوامی سائنس اولمپیاڈ میں اپنی تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل جیت کر ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔ عبدالرافع پراچہ، نے 35ویں انٹرنیشنل بایولوجی اولمپیاڈ میں گولڈ میڈل حاصل کیا، جو فلپائن میں 20 سے 27 جولائی 2025ء تک منعقد ہوئی۔
    PHILIPPINES: پاکستان نے بین الاقوامی سائنس اولمپیاڈ میں اپنی تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل جیت کر ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق صدیق پبلک اسکول کے عبدالرّافع پراچہ نے 35ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ (آئی بی او) میں گولڈ میڈل حاصل کیا جو فلپائن میں 20 سے 27 جولائی 2025 تک منعقد ہوا۔ پاکستانی ٹیم نے اس اولمپیاڈ میں سٹم کیریئرز پروگرام کے تحت شرکت کی جو ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پائیز)کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اسما عمران اور ڈاکٹر اسما رحمان نے کی، جن کا تعلق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ (این آئی...
    سٹی 42: ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں ریسلنگ مقابلے میں 02 برانز میڈل جیتنے  والے سب انسپکٹر کی آئی جی پنجاب سے ملاقات ہوئی ، آئی جی پنجاب نے  حوصلہ افزائی کی اور تعریفی سند سے نوازا ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے سب انسپکٹر فرقان احمد خان پہلوان نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔سب انسپکٹر فرقان احمد خان پہلوان کی ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں ریسلنگ مقابلے میں 02 برانز میڈل جیتنے پر حوصلہ افزائی کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر فرقان احمد خان پہلوان کو تعریفی سند سے نوازا۔ میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا اس موقع پر آئی جی پنجاب...
    گوگل کی مصنوعی ذہانت پر مبنی تحقیقی کمپنی ’ڈیپ مائنڈ‘ نے ریاضی کی دنیا کے سب سے بڑے مقابلے، انٹرنیشنل میتھمیٹیکل اولمپیاڈ (آئی ایم او) میں پہلی بار سونے کا تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مشینی نظام نے اس قدر پیچیدہ ریاضیاتی مسائل کو حل کر کے انسانی ذہانت کے قریب ترین سطح پر کارکردگی دکھائی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل اے آئی نے زمین پر خلائی مخلوق کے پوشیدہ ٹھکانوں کی نشاندہی کردی ڈیپ مائنڈ کے جدید ماڈل ’جیمنی ڈیپ تھنک‘ نے الجبرا، کمبی نیٹرکس، جیومیٹری اور نمبر تھیوری سے متعلق 6 میں سے 5 سوالات درست حل کیے اور مجموعی طور پر 42 میں سے 35 پوائنٹس حاصل کیے،...
    سری لنکا میں جاری ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے حزیفہ ارشد نے کیڈٹ انفرادی کاتا میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ کولمبو میں ہونے والے مقابلوں میں حذیفہ ارشد نے شاندار پرفارمنس دکھا کر ملکی پرچم سربلند کیا۔ چیمپئن شپ میں پاکستانی دستے نے اب تک ایک گولڈ، ایک سلور اور سات برانز میڈل جیت لیے ہیں۔ چیمپئن شپ میں پاکستان بھارت سری لنکا بنگلہ دیش نیپال اور بھوٹان  شریک ہیں۔ میڈل ٹیبل پر بھارت  پہلے نمبر پر موجود ہے۔
    پاکستان نے کوریا میں ہونے والی ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 طلائی، 2 چاندی اور ایک کانسی سمیت مجموعی طور پر 7 میڈلز اپنے نام کر لیے، جبکہ پلیٹ ڈویژن میں بھی 2 ٹائٹل حاصل کیے۔ بوائز انڈر-13 فائنل میں سہیل عدنان نے بھارت کے ایان دھنکا کو 11-5، 11-2، 11-13، 11-6 سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ انڈر-15 فائنل میں نعمان خان نے احمد ریان خلیل کو 12-10، 11-6، 11-2 سے شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔ اسی کیٹیگری میں احمد ریان کو سلور میڈل ملا۔ گرلز انڈر-13 فائنل میں ماہ نور علی نے سخت مقابلے کے بعد چین کی یان شیوان سے شکست کھائی اور چاندی کا تمغہ...
    پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد پہلوان انتقال کرگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دین محمد پہلوان کے بیٹے نے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ طویل العمری کی وجہ سے طبی پیچیدگیوں کا شکار تھے۔ دین محمد نے 1955 میں ایشین گیمز میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل جیتا، اس کامیابی نے دنیائے کھیل میں پاکستان کی الگ شناخت متعارف کروائی تھی۔ دین محمد اس سال فروری میں 100 سال کے ہوئے تھے۔ بیٹے کے مطابق  نماز جنازہ رات 9 بجے باٹا پور ادا کی جائے گی۔ پہلوان دین محمد کے انتقال پر صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اور صدر پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن چوہدری ارشد ستار اور صدر لاہور...
    لاہور: پنجاب پولیس کے کانسٹیبل نے انٹرنیشنل ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سلور میڈل حاصل کرلیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ضلع اوکاڑہ کے کانسٹیبل عمر فاروق نے انٹرنیشنل ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سلور میڈل جیتا، ٹورنامنٹ میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا، ایران، عراق، فلسطین سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ عمر فاروق نے سیمی فائنل میں انڈیا کے کھلاڑی کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ پیٹرن پاکستان پولیس بیس بال ٹیم ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین نے فاتح کھلاڑی سے ملاقات کرکے شاندار پرفارمنس پر انکو شاباش دی اور حوصلہ افزائی کی۔ ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے...
    نیشنز کپ والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل کھیل کر سلور میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم جمعہ کی صبح واپس وطن پہنچ رہی ہے۔ ایشین والی بال کنفیڈریشن کے تحت بحرین میں منعقدہ ایونٹ میں عالمی رینکنگ میں 43 ویں پوزیشن کے حامل پاکستان کو عالمی رینکنگ میں 54 ویں پوزیشن پر موجود میزبان ٹیم نے1-3 سے قابو کرلیا تھا۔ دریں اثنا پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکریٹری چوہدری یعقوب کے مطابق جمعہ کی صبح لاہور ایئرپورٹ آمد پر قومی ٹیم کا شایان شان استقبال کیا جائے گا۔
    پاکستان کی اسکواش پلیئر سحرش علی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ سحرش علی نے یو ایس ورجینیا گولڈ سرکٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں اپنی بہن ماہنور علی کو تین دو سے شکست دی۔ سحرش علی کی کامیابی کا اسکور 12-10، 11-13 ، 11-8، 8-11 اور 8-11 رہا۔ یاد رہے کہ سحرش علی کا یہ مسلسل تیسرا اور مجموعی طور پر 18واں گولڈ میڈل ہے۔ Post Views: 4
    جنوبی کوریا میں ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ اپنے شہر میاں چنوں پہنچ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ستمبر میں ورلڈ اتھلیٹک چیمپیئن شپ بھی آرہی ہے اور جس طرح لوگ دعائیں کررہے ہیں انشااللہ ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا اسی طرح ورلڈ اتھلیٹک میں بھی کوشش کروں گا۔ یہ بھی پڑھیے: قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، لاہور ایئرپورٹ پر استقبال ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ایشین چیمپیئن شپ پیرس اولمپک کے بعد میرا پہلا مقابلہ تھا، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مجھے کامیابی دی، انسان جب میدان میں اترتا ہے جو...
    لاہور: پاکستانی روئنگ ٹیم نے ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں دس گولڈ سمیت چودہ میڈلز جیت کرتاریخ رقم کردی۔ بنکاک کے شہر پتایا میں ایشین انڈورروئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے علاوہ بھارت، ایران، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا اور جاپان شامل تھے۔ پاکستان کے اسد علی نے پانچ گولڈ میڈل اپنے نام کیے۔ مقبول علی اور ولی خان نے دو دوسونے کے تمغے جیتے۔ محمد شہزاد اور عبدالجبار نے ایک ایک گولڈ میڈل کے ساتھ ایک سلور میڈل بھی لیا۔ طیب افتخار نے ایک سلور اورایک برانز میڈل حاصل کیا۔ وطن واپسی پر روئنگ ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پاکستان روِئنگ فیڈریشن کے صدر حمدان نذیر نے ریکارڈ ساز پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ...
    لاہور (نیوز ڈیسک)ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔ اسٹار جیولین تھروور ارشد ندیم نے وطن واپس پہنچنے پر لاہور ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، قوم کی دعاؤں سے کامیابی ملی۔ ارشد ندیم نے کہا کہ میرا اگلا ہدف ورلڈ ایتھلیٹک چیمپیئن شپ ہے اس کے لیے بھرپور تیاری کروں گا، میری کوشش ہوگی کہ ٹریننگ کے لیے عید کے بعد برطانیہ جاؤں، ورلڈ ایتھلیٹک چیمپیئن شپ میرا سب سے بڑا ہدف ہے، قوم کامیابی کے لیے دعا کرے۔ انہوں نے کہا کہ جیولین تھرو کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ہم...
    پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے ہیں، قومی ہیرو نے گزشتہ روز ایشیئن ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیولین تھرو میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔ جیولین تھرو فائنل میں ارشد ندیم نے سب سے دور 86.40 میٹر کی تھرو کی تھی، ارشد ندیم نے 52 سال بعد ایشیئن ایتھلیٹکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا، ارشد ندیم نے 2 بھارتی ایتھلیٹس سمیت دیگر کو ہرایا۔ ارشد ندیم نے اولمپکس سمیت مختلف مقابلوں میں پاکستان کے لیے 4 گولڈ میڈلز جیت رکھے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...
    پاکستان کے جیولن تھرو اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ 2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ جنوبی کوریا میں جاری چیمپئین شپ میں ارشد ندیم نے آخری تھرو 86.40 میٹر کی تھی جس نے انہیں گولڈ میڈل کا حقدار بنوایا، اس سے قبل 85.57 میٹر لمبی تھرو کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ ارشد ندیم کی پہلی تھرو 75.64، دوسری تھرو میں 76.80 جبکہ تیسری تھرو 85.57 میٹر رہی تھی۔ بھارت کے سچن یادو نے 85.16 میٹر کی تھرو کرکے چاندی جبکہ جاپان کے یوٹا ساکیاما نے 83.75 کی تھرو کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔  سری لنکا کے رمیش تھارنگا پاتھیراج، جنہوں نے مقابلے کے ابتدائی مراحل میں پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن سیمٹی...
    اسلام آباد:ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔ سعودی سفیر نواب نن سعید المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جب عزائم بلند ہوں، تو نتیجہ سونا بن جاتا ہے ۔ ’میں ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘ https://x.com/AmbassadorNawaf/status/1928823006115279106 یاد رہے کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ ارشد ندیم نے فائنل کے 5 ویں راؤنڈ میں 86.40 میٹرز کی جیولین تھرو کرکے فائنل اپنے نام کیا۔ جنوبی کوریا...
    ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 8 گولڈ میڈلز، ایک سلور اور برانز میڈلز جیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پہلی پنجاب ویمن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد قطر میں ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ کے آخری روز ایج گروپ 30، ویٹ کیٹیگری 89 کے جی میں پاکستان کے فرقان انور گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے، فرقان انور نے 315 کلوگرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ انہوں نے اسنیچ میں 143 اور کلین اینڈ جرک میں 172 کلوگرام وزن اٹھایا، عمر رسول لون نے ایج گروپ 35، ویٹ کیٹیگری 89 میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔ گوجرانوالہ کے مقصود امجد راٹھور صاحب کو ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن...
    دوحہ میں ہونے والی ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے آخری روز پاکستان نے مزید دو طلائی تمغے جیت لیے اور ایونٹ میں پاکستان کے مجموعی گولڈ میڈلز کی تعداد 8 رہی۔ قطر میں ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے آخری روز ایج گروپ 30، ویٹ کیٹیگری 89 کے جی میں فرقان انور نے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ فرقان انور نے مجموعی طور پر 315 کلوگرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ انہوں نے اسنیچ میں 143 اور کلین اینڈ جرک میں 172 کلوگرام وزن اٹھایا۔ اس سے قبل پاکستان کے عمر رسول لون نے ایج گروپ 35، ویٹ کیٹیگری 89 میں گولڈ میڈل جیتا۔ عمر رسول لون نے مجموعی طور پر 276 کلوگرام وزن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 مئی 2025ء) پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے نیزہ بازی کے میدان میں اپنی شاندار کار کردگی برقرار رکھتے ہوئے جنوبی کوریا میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں 86.40 میٹر کی تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیت لیا۔ یہ پاکستان کی جانب سے اس چیمپیئن شپ میں گزشتہ 50 برسوں میں پہلا گولڈ میڈل ہے۔ ارشد ندیم نے مقابلے کی ابتدا قدرے سست انداز میں کی، ان کی پہلی دو تھروز بالترتیب 75.64 میٹر اور 76.80 میٹر رہیں۔ تاہم تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے 85.57 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ سب پر سبقت حاصل کر لی۔ اس کے بعد ان کی اگلی دو تھروز 83.99 میٹر اور 83.44 میٹر رہیں، لیکن...
    جنوبی کوریا کے شہر گومی میں ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ا رشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی لگا ئی، دوسری تھرو انہوں نے 76.80 میٹر پھینکی۔قومی اتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنی تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی، انہوں نے چوتھی تھرو 83.99 میٹر کی پھینکی۔ ارشد ندیم نے پانچویں تھرو 86.40 کی پھینکی۔ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرور کے فائنل مقابلے میں بھارت کے سچن یادو دوسرے نمبر پر رہے۔پاکستان کے محمد یاسرسلطان نے 70.53 میٹر کی پہلی تھرو کی، دوسری 75.39 میٹر جبکہ تیسری تھرو انہوں نے 74.50 میٹر...
    پہلی ایشین ماسٹر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ قطر کے شہر دوحا میں جاری چیمپئین شپ میں پاکستان نے  مزید دو میڈلز جیت لیے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق رشید خان نے 80 کلو گرام کٹیگری میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ رشید خان نے مجموعی طورپر 150 کلوکرام وزن اٹھایا۔ انہوں نے اسنیچ میں 80 جبکہ کلین اینڈ جرک میں 90 کلوگرام کا وزن اٹھایا۔ پاکستان ہی کے عبد المالک نے 93 کلو گرام کی کٹیگری میں سلور میڈل جیتا۔ انہوں نے اسنیچ 93 میں کلوگرام اور کلین اینڈ جرک کٹیگری میں 100 کلوگرام کا وزن اٹھا یا۔ عبد المالک نے مجموعی طورپر 193 کلو گرام وزن اٹھایا۔ چیمپئن شپ میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد...
    پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے نہ صرف طلائی تمغہ حاصل کیا بلکہ پاکستانی قوم کا ان عالمی کھیلوں میں میڈل کے حصول کا 3 دہائیوں سے جاری انتظار بھی ختم کیا تھا۔ ارشد نے یہ کارنامہ 92.97 میٹر فاصلے پر نیزہ پھینک کر سرانجام دیا جو ان کے کریئر کی بہترین کارکردگی بھی ہے۔ یہ ارشد کے کریئر کی سب سے بڑی جبکہ دنیا میں اب تک پھینکی جانے والی چھٹی سب سے طویل جیولن تھرو تھی۔ارشد نے اس مقابلے میں اپنی آخری تھرو بھی 90 میٹر سے زیادہ فاصلے پر پھینکی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: ارشد ندیم پر انعامات کی برسات جاری، گورنر پنجاب نے...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی جوجِٹسو ٹیم نے اردن میں جاری ایشین جوجِٹسو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت سمیت کئی مضبوط حریفوں کو مات دی۔ ایونٹ کے تیسرے دن پاکستان کی بانو بٹ نے خواتین کونٹیکٹ جوجِٹسو کی 48 کلوگرام کیٹیگری میں بھارتی کھلاڑی رچا شرما کو فیصلہ کن مقابلے میں شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔ یہ جیت نہ صرف پاکستان کیلئے فخر کا لمحہ ہے بلکہ علاقائی سطح پر مضبوط پیغام بھی ہے۔اس سے قبل پہلے دن پاکستان کے ایم علی راشد اور ایم یوسف علی نے ڈوو مینز کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ اسرا وسیم اور کائنات عارف نے ڈوو ویمنز کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کیلئے دن کا اختتام کامیابی...
    کراچی: پاکستان کی علی سسٹرز نے ایک بار پھر ملک کا نام بلند کردیا۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی سحرش علی نے  اپنی بہن ماہ نور علی کو شکست دے کر یو ایس اے جونیئر ویمن گولڈ اسکواش چیمپین شپ  جیت لی، سحرش علی نے گولڈ اور ماہ نور علی نے سلور میڈل حاصل کر لیا۔ نیویارک میں منعقدہ چیمپین شپ کے گرلز انڈر15 ایونٹ کا فائنل  علی سسٹرز کے درمیان کھیلا گیا، ٹائٹل کے لیے ہونے والے مقابلے میں حیران کن طور پر سحرش علی نے ٹاپ سیڈ ماہ نور علی کو 0-3 سے زیر کرکے فتح حاصل کرلی۔ قبل ازیں  سیمی فائنل میں ماہ نور علی نے امریکہ کی ہیلسز سوئیٹ ایم  کو بآسانی 0-3 سے مات...
    ویمن ایشیا کپ کوالیفائر 2025میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ویمن بیس بال ٹیم  جمعرات کو واپس وطن پہنچ  گئی۔ سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخرعلی شاہ، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر محمد محسن خان، سیکریٹری پرویز احمد شیخ، نائب صدر عائشہ ارم ودیگر نے کراچی ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں تاریخ ساز کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کیا ہے۔ 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔
    پاکستان ویمن بیس بال ٹیم نے ویمن ایشیا کپ کوالیفائر 2025 میں پہلی بار برانز میڈل جیت لیا۔ تھائی لینڈ میں منعقدہ کوالیفائرز میں پاکستان ویمن ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تھائی لینڈ کو 1-5 سے شکست دے کر برانز میڈل جیت کر تاریخ ساز فتح حاصل کرلی۔ ٹیم لیڈر سید فخر علی شاہ کی سپر رائونڈ میں حکمت عملی کارگر ثابت ہوئی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا جو 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر شوکت جاوید، چیئرپرسن ویمن ونگ سعدیہ علوی، سیکریٹری عائشہ...
    لاہور(اوصاف نیوز)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور فاطمہ اکرم کو ایچ ای سی انٹروارسٹی 2025 میں خواتین کی ویٹ لفٹنگ میں 101 کلو گرام کی ریکارڈ لفٹ کے ساتھ پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ ۔ اس تاریخی فتح پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے طالبہ فاطمہ اکرم کو مبارکباد پیش کی۔ فضائی حدود بند: بھارت سے یورپ، امریکہ جانے والی کئی پروازیں متاثر
    علی سسٹرز سمیت 5 پاکستانی کھلاڑیوں نے آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ کے مختلف ایونٹس کے فائنلز میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 4 گولڈ میڈلز اور ایک سلور میڈل جیت لیا۔ یہ بھی پڑھیں: علی سسٹرز نے کمال کر دکھایا، تینوں بہنیں آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش کے سیمی فائنل میں میلبرن میں منعقدہ آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپیئن شپ کے عمر کے لحاظ سے مختلف ایونٹس کے فائنل میں رسائی پانے والے پاکستان کے 5 سے 4 کھلاڑی فتح سے ہمکنار ہوئے جبکہ ایک کو فائنل میں سخت مقابلے کے جیت نہ مل سکی اور انہیں سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز (سحرش علی، مہوش علی اور ماہ نور علی) کے نام...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے )پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقہ ایف کلاس نیشنل لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں ڈبل گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم  کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی کی شاندار روایت کا سلسلہ جاری ہے ۔پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقہ ایف کلاس نیشنل لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کی اور  مقابلوں میں ڈبل گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔پاکستانی ٹیم نے دونوں ٹیم مقابلے جیت کر دنیا کی نمبر ون ٹیم جنوبی افریقہ کو ان کی اپنی سرزمین پر شکست دے دی۔  گنڈاپور کا عاطف خان پر طنز، صدر پشاور ریجن بننے پر...
    اسلام آباد:پاکستان نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ مناوگت ترکی میں مکسڈ ڈبلز میں ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا. پاکستان کے اعصام الحق قریشی نے اپنی فرانسیسی پارٹنر میگالی جیرارڈ کے ساتھ مل کر آئی ٹی ایف ماسٹرز 40+ ورلڈ چیمپئن شپ مکسڈ ڈبلز کیٹیگری میں ایک اور گولڈ میڈل حاصل کیا ہے. ایک سنسنی خیز فائنل میں اعصام اور میگالی جیرارڈ نے جرمنی کی کیتھرینا راتھ اور اینڈریاس تھیوسن کو 7-5، 6-3 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا. میچ میں ڈرامائی تبدیلی دیکھنے میں آئی کیونکہ اعصام اور ان کے ساتھی پہلے سیٹ میں 5-2 سے نیچے تھے اور 7-5 سے جیت کیلیے شاندار واپسی کرنے سے پہلے۔ اس کے...
     لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستانی اتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گولڈ، ایک سلور اور 2 کانسی کے تمغے جیت لئے۔ اٹلی میں ہونے والے کراس کنٹری سکینگ مقابلے میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاکستان کے منیب الرحمٰن نے کراس کنٹری سکینگ ایونٹ میں مردوں کی 50 میٹر ریس میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ کراس کنٹری سکینگ کے ویمنز ایونٹ میں پاکستان کی روبینہ قربان نے خواتین کی 50 میٹر ریس میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ ورلڈ ونٹرگیمز میں سنو شوئنگ 200 میٹر کی ریس میں پاکستان کے صبور احمد اور علی رضا نے کانسی کا تمغہ جیت لیا جبکہ مناہل...
    اسٹیمکو سائنس مقابلوں میں پاکستانی طالبہ نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ہے۔ پاکستانی طالبہ انارہ بہرام درانی نے سنگاپور میں منعقدہ اسٹیمکو سائنس گلوبل مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کو عالمی سطح پر نمایاں کیا ہے۔ پاکستان بھر سے صرف 15 پاکستانی طلباء فائنلز تک پہنچے، جہاں انہوں نے 13 ممالک کے 177 شرکا کے خلاف مقابلہ کیا۔ اس سے پہلے پاکستان بھر سے 26000 طلباء نے مقابلےمیں حصہ لیا جن میں سے صرف پندرہ پاکستانی طلباء بین الاقوامی مقابلے کے لئے جگہ بنا سکے۔ پہلے مرحلے میں پاکستان بھر سے انارہ بہرام درانی نے گولڈ میڈل جیتا۔ سنگا پور میں ہونے والے اسٹیمکو سائنس گلوبل مقابلوں میں بھی انارہ بہرام درانی...
    پشاور انڈر 22 گیمز میں ڈیرہ اسماعیل خان کے دانیال محسود نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) پشاور میں ہونے والے انڈر 22 گیمز میں ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے دانیال محسود نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ہونے والے انڈر 22 گیمز میں ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے دانیال محسود نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا، دانیال محسود نے فائنل فائٹ میں پشاور کے فائٹر کو ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا، دانیال محسود کے کوچ 100سے زائد گینز بک ریکارڈ ہولڈر عرفان محسودہیں جن کی قیادت میں انہوں نے گولڈمیڈل حاصل کیا۔
    تھائی لینڈ میں 44ویں ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے چھٹی پوزیشن حاصل کر لی ۔پاکستان کے سائیکلسٹ نے تھائی لینڈ میں ہونے والی 44ویں ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 2025 میں تاریخ رقم کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی میڈل ٹیبل پر چھٹے نمبر پر آ گئے۔قومی ٹیم نے چھ تمغے حاصل کیے جن میں دو سونے، دو چاندی اور دو کانسی کے تمغے شامل ہیں جو کہ ایشین سائیکلنگ ایونٹ میں پاکستان کی اب تک کی بہترین کامیابی ہے، شاندار پرفارمنس علی الیاس جاوید نے حاصل کی، جس نے انفرادی ٹائم ٹرائل میں گولڈ اور روڈ ریس میں چاندی کا تمغہ جیتا۔رابعہ غریب نے IRR میں سونے اور ITT میں چاندی کا تمغہ...
    ایشین سائیکلینگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے علی الیاس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ماسٹرز اوپن کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔  علی الیاس نے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا، وہ تھائی لینڈ میں جاری ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ  کی ماسٹرز اوپن کیٹیگری میں 35 سے 39 کے ایج گروپ کے مقابلوں میں شریک ہوئے۔پاکستانی سائیکلسٹ نے 21 اعشاریہ 4 کلو میٹر کا فیصلہ 26 منٹ 30 اعشاریہ 556 سیکنڈز میں طے کیا، ان کی اوسط سپیڈ 48 اعشاریہ 44 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی۔علی الیاس نے ایونٹ میں گولڈ میڈل کے ساتھ اپنے اعزاز کا دفاع کیا جبکہ ایونٹ میں دوسرے نمبر پر آنے والے تھائی لینڈ کے سائیکلسٹ علی الیاس سے ایک منٹ 14 سیکنڈز...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سندھ پولیس کے 6 شہداء سمیت 48 افسران و جوانوں کو کیو پی ایم اور پی پی ایم میڈلز سے نوازا گیا۔شہداء کے میڈلز انکے ورثاء نے وصول کیے۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے پولیس افسران کو انکے کارہائے نمایاں پر داد تحسین سے متعلق سلیم واحدی آڈیٹوریم ڈی ایل برانچ کلفٹن میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
    کراچی (اسپورٹس رپورٹر)شاہ پارہ اور وانیہ خان نے نیشنل فائٹنگ چمپئن شپ میںخواتین سنگلز میں گولڈ میڈل جیت لیا ،بوائز میں سی ایف سی سندھ اور خیبر پختونخوا کے فائٹرز نے میدان مار لیا ۔فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن کے زیر انتظام برجز اسپورٹس ایرینا کے پی ٹی فلائی اوور ڈیفنس ویو میں فائٹنگ مقابلوں کے پہلے روز لیڈیز اور جونیئرز کی فائٹس کا انعقاد کیا گیا۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے سندھ میں کوآرڈی نیٹر فہد شفیق تھے جبکہ اس موقع پرچیئر مین کے ایف سی ایل ملک محمد ایاز، فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن اور کراچی کیج فائٹنگ لیگ کے سی ای اوشعیب بٹ، ڈائرکٹر کے ایف سی ایل ماہ جبیں سردار ،تہشام کلثوم بٹ ،امان...
    پاکستان کے ریسلر، کِک باکسر اورمارشل آرٹس کے ماہر سمیرعلی نے ایشین گیمز میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے پاکستان کے لیے سلور میڈل حاصل کر لیا ہے۔ نیپال میں ہونے والی ایشین گیمز2025 میں پاکستانی ریسلر، کِک باکسر اور مارشل آرٹس کے ماہر(گرین چیتا) سمیرعلی نے دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلورمیڈل اپنے نام کیا ہے۔ سمیرعلی نے نیپال میں ہونے والے ایشین گیمز 2025 میں مارشل آرٹس لائٹ ویٹ کیٹیگری میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کی، سمیرعلی کا یہ تیسرا بین الاقوامی میڈل ہے۔ اس سے قبل وہ آذربائیجان اورساؤتھ ایشین چیمپیئن شپ جیت چکے ہیں۔ ان کی یہ کامیابی پاکستان کے لیے ایک اوربڑااعزاز ہے۔ پاکستان کی ایتھلیٹس سوسائٹی نے سمیرعلی کے لیے نیک خواہشات کا...
۱