نیپال ایشین گیمز میں پاکستانی ریسلر سمیر علی نے سلور میڈل جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
پاکستان کے ریسلر، کِک باکسر اورمارشل آرٹس کے ماہر سمیرعلی نے ایشین گیمز میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے پاکستان کے لیے سلور میڈل حاصل کر لیا ہے۔
نیپال میں ہونے والی ایشین گیمز2025 میں پاکستانی ریسلر، کِک باکسر اور مارشل آرٹس کے ماہر(گرین چیتا) سمیرعلی نے دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلورمیڈل اپنے نام کیا ہے۔
سمیرعلی نے نیپال میں ہونے والے ایشین گیمز 2025 میں مارشل آرٹس لائٹ ویٹ کیٹیگری میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کی، سمیرعلی کا یہ تیسرا بین الاقوامی میڈل ہے۔ اس سے قبل وہ آذربائیجان اورساؤتھ ایشین چیمپیئن شپ جیت چکے ہیں۔ ان کی یہ کامیابی پاکستان کے لیے ایک اوربڑااعزاز ہے۔
پاکستان کی ایتھلیٹس سوسائٹی نے سمیرعلی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی پاکستان کا نام اسی جذبے کے ساتھ روشن کرتے رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشین گیمز باکسر جیت دوسری پوزیشن ریسلر سلور میڈل سمیر علی مارشل آرٹس مقابلہ میڈل نیپال.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشین گیمز باکسر جیت دوسری پوزیشن سمیر علی مقابلہ ایشین گیمز کے لیے
پڑھیں:
لیجنڈ ریسلر ہاگن ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسے
ریسلنگ کی دنیا کے لیجنڈ ہلک ہاگن 71 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کو مقام دلوانے والے مقبول ترین پیشہ ور ریسلر ہارٹ اٹیک کے باعث جمعرات کے روز امریکی ریاست فلوریڈا میں انتقال کرگئے۔
ٹی ایم زیڈ کی رپورٹ کے مطابق صحت کی ایمرجنسی لائن پر ہارٹ اٹیک کے حوالے سے کال موصول ہوئی جس کے بعد ٹیم کو فلوریڈا کے علاقے کلیئر واٹر کے گھر میں بھیجا گیا۔
میڈیکل ٹیم جب گھر پہنچی تو 71 سالہ بزرگ بے ہوش تھے جنہیں سی پی آر دے کر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے، اسپتال میں اُن کی شناخت لیجنڈ ریسلر ہلک ہاگن کے نام سے ہوئی۔
ہانگ کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھا جنہوں نے ریسلنگ کے کیریئر میں متعدد چیمپئن شپ، بیلٹس جیتیں جبکہ اس کھیل کو عالمی سطح پر مقبول بنانے میں بھی اہم اور کلیدی کردار ادا کیا۔