سابق چیئرمین ایف بی آر کے خلاف 16 ارب سے زائد انکم ٹیکس ریفنڈ کے الزام میں مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
 
 کراچی:
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چئیرمین شبرزیدی کے خلاف غیرمجاز طور پر 16 ارب روپے سے زائد انکم ٹیکس ریفنڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر دیا۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں سابق چئیرمین ایف بی آر شبرزیدی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کے مطابق ریفنڈ حاصل کرنے والوں میں 3 بینک، دو سیمنٹ ساز کمپنیاں اور ایک کیمیکل کمپنی شامل ہے اور مذکورہ کمپنیاں اور بینک بطور چئیرمین ایف بی آر تعیناتی سے قبل ان کی فرم کے کلائنٹس تھے۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بطور چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اہلکاروں کی ملی بھگت سے غیر مجاز طور پر ادائیگیاں مئی 2019 سے جنوری 2020 کی مدت میں کیں۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی جانب سے 29 اکتوبر کو درج ایف آئی آر میں شبر زیدی، ایف بی آر اہلکار اور بینک انتظامیہ کو نامزد کیا گیا۔
مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ درج کردہ انکوائری نمبر 91/2025 کے نتیجے میں مصدقہ معلومات کے حامل ذریعہ رپورٹ کی بنیاد پر کہ شبر زیدی کے بطور چیئرمین ایف بی آر کے دور میں 16 ارب روپے کی خطیر رقم غیر مجاز طور پر مختلف کمپنیوں کو تقسیم کیے جو سید شبر زیدی کے چیئرمین ایف بی آر کا چارج سنبھالنے سے پہلے ان کے کلائنٹ تھے۔
ایف آئی آر کے مطابق دوران تفتیش یہ بات ریکارڈ پر آئی ہے کہ ملزم شبر زیدی 10 مئی 2019 سے 6 جنوری 2020 تک بطور چیئرمین ایف بی آر تعینات رہے، مندرجہ بالا حقائق انسداد بدعنوانی ایکٹ 1947 اور پاکستان پینل کوڈ کے تحت قابل سزا جرائم کے کمیشن کی تشکیل کرتے ہیں اور مجاز اتھارٹی کے حکم کے تحت سابق چیئرمین ایف بی آر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل چیئرمین ایف بی آر ایف آئی زیدی کے کے خلاف گیا ہے
پڑھیں:
ایف آئی اے نے شبر زیدی کیخلاف مقدمہ واپس لینے کیلئے خط لکھ دیا
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے سابق چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف مقدمہ واپس لینے کے لیے خط لکھ دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے حکام سے مقدمہ قانون کے تحت سی کلاس کرنے استدعا کی ہے جب کہ ایف آئی اے کرائم سرکل نے مقدمہ منسوخ کرکے عدالت میں رپورٹ دینےکی اجازت مانگ لی ہے۔
خط میں مقدمہ منسوخ کرنے یا یا سی کلاس کرنےکی اجازت طلب کرتے ہوئے استدعا کی کہ مقدمے میں نامزد شبر زیدی، ایف بی آر حکام اور نجی بینک ملازمین کا نام نکالا جائے تاہم چالان کے کالم ٹو میں درج رکھے جائیں جب کہ مقدمہ سی کلاس کرنےکی رپورٹ عدالت میں دی جائے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے گزشتہ روز شبر زیدی پر 16 ارب روپے کی غیر مجاز ادائیگیوں کے الزام پر مقدمہ درج کیا تھا۔
 حکومت عوام کو سڑکوں پر نکلنے کے لیے مجبور کررہی ہے،شوکت یوسفزئی
حکومت عوام کو سڑکوں پر نکلنے کے لیے مجبور کررہی ہے،شوکت یوسفزئی