ایف بی آرکے سابق چیئرمین پر16 ارب روپے سے زائد انکم ٹیکس ریفنڈ کاالزام؛ مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبرزیدی کے خلاف غیرمجاز طور پر 16 ارب روپے سے زائد انکم ٹیکس ریفنڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر دیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ریفنڈ حاصل کرنے والوں میں 3 بینک، دو سیمنٹ ساز کمپنیاں اور ایک کیمیکل کمپنی شامل ہے اور مذکورہ کمپنیاں اور بینک بطور چئیرمین ایف بی آر تعیناتی سے قبل ان کی فرم کے کلائنٹس تھے۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بطور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اہلکاروں کی ملی بھگت سے غیر مجاز طور پر ادائیگیاں مئی 2019 سے جنوری 2020 کی مدت میں کیں۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی جانب سے 29 اکتوبر کو درج ایف آئی آر میں شبر زیدی، ایف بی آر اہلکار اور بینک انتظامیہ کو نامزد کیا گیا۔
مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ درج کردہ انکوائری نمبر 91/2025 کے نتیجے میں مصدقہ معلومات کے حامل ذریعہ رپورٹ کی بنیاد پر کہ شبر زیدی کے بطور چیئرمین ایف بی آر کے دور میں 16 ارب روپے کی خطیر رقم غیر مجاز طور پر مختلف کمپنیوں کو تقسیم کیے جو سید شبر زیدی کے چیئرمین ایف بی آر کا چارج سنبھالنے سے پہلے ان کے کلائنٹ تھے۔
ذرائع کے کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے مطابق دوران تفتیش یہ بات ریکارڈ پر آئی ہے کہ ملزم شبر زیدی 10 مئی 2019 سے 6 جنوری 2020 تک بطور چیئرمین ایف بی آر تعینات رہے، مندرجہ بالا حقائق انسداد بدعنوانی ایکٹ 1947 اور پاکستان پینل کوڈ کے تحت قابل سزا جرائم کے کمیشن کی تشکیل کرتے ہیں اور مجاز اتھارٹی کے حکم کے تحت سابق چیئرمین ایف بی آر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل چیئرمین ایف بی ا ر ایف ا ئی ا
پڑھیں:
اختیارات کےناجائز استعمال پر این سی سی آئی اے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 4 افسران گرفتار
اختیارات کےناجائز استعمال پر این سی سی آئی اے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 4 افسران گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025  سب نیوز 
اسلام آباد(آئی پی ایس) اختیارات کا ناجائز استعمال اور رشوت کے الزام پر ایف آئی اے نےنیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت چار افسران کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت چار افسران کو گرفتار کرلیا،این سی سی آئی اے کے افسران کو اختیارات کےناجائز استعمال اور رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اےذرائع کے مطابق چوہدری سرفرازسمیت این سی سی ائی اے کےدیگر افسران ایف ائی اے کی تحویل میں ہیں،ملزمان کو ایف ائی اے کی جانب سے لاہور کی ضلع کچہری عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے،سینیئروکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق ملزمان کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔
این سی سی آئی اے کےسابق ایڈیشنل ڈائریکٹرسرفرازچوہدری سمیت دیگرکیخلاف ایف آئی آرمنظرعام پر آگئی
این سی سی آئی اے کےسابق ایڈیشنل ڈائریکٹرسرفرازچوہدری سمیت دیگرکیخلاف ایف آئی آرمنظرعام پر آگئی،مقدمہ یوٹیوبر ڈکی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کےمتن میں کہاگیا ہےکہ ڈکی کی فیملی سےمجموعی طورپرنوے لاکھ روپےکی رقم بطور رشوت وصول کی گئی،سابق تفتیشی افسرشعیب ریاض نےڈکی کو ریلیف دلوانے کےلیے 60 لاکھ روپے لیا۔
شعیب ریاض نےدوبارہ ملزم کوجوڈیشل کروانے کے لیے 30 لاکھ روپے کی رشوت لی،سابق تفتیشی افسر نے اپنے فرنٹ مین کے ذریعے یہ رقم وصول کی،ملزم شعیب ریاض نے50لاکھ روپےاپنےدوست کےپاس رکھوائے۔
20لاکھ روپے ملزم شعیب ریاض نےخودرکھے،ایڈیشنل ڈائریکٹرسرفرازچوہدری کواس رقم سے5لاکھ روپے حصہ دیا گیا،ملزمان نےاختیارات کا ناجائزاستعمال کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تاریخی کمی وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر پارٹی سے مشاورت کریں گے، امیر مقام پیپلز پارٹی کی وزیراعظم آزاد کشمیر کو استعفے کیلئے مہلت، انوار الحق کا تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنیکا فیصلہ اسرائیلی آرمی چیف کا حماس کے خلاف جنگ جاری رکھنےکا اعلان عدالت نے 9 مئی سمیت 5 مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری روک دی پاکستان کے معاشی استحکام کا انقلابی سفر، بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بھی اعتراف “ہیپی برتھ ڈے‘‘ مریم نواز نے زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم پی ایس ایل کی ٹیموں کا معاہدہ ختم، صرف اہل ٹیمیں نئے معاہدے میں شامل ہوں گی
پی ایس ایل کی ٹیموں کا معاہدہ ختم، صرف اہل ٹیمیں نئے معاہدے میں شامل ہوں گی