Jasarat News:
2025-10-25@17:21:28 GMT

پودینا : صحت، خوبصورتی اور ہاضمے کے لیے بے حد مفید

اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پودینا نہ صرف کھانوں کو خوشبودار اور ذائقہ دار بناتا ہے بلکہ اس کے بے شمار طبی و غذائی فوائد بھی ہیں، جو صدیوں سے طبِ مشرق اور جدید سائنس دونوں میں تسلیم شدہ ہیں۔

 غذائی ماہرین کے مطابق پودینے کے پتّے وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو انسانی جسم کے نظامِ ہضم سے لے کر جلد اور سانس تک کو تروتازہ رکھتے ہیں، پودینا معدے کے امراض جیسے بدہضمی، گیس اور معدے کی تیزابیت میں فوری آرام دیتا ہے۔

غذائی ماہرین نے کہاکہ پودینے میں موجود قدرتی تیل مینتھول (Menthol) نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے، بھوک میں اضافہ کرتا ہے اور متلی یا قے کی کیفیت کو کم کرتا ہے، اسی لیے گرمیوں کے موسم میں پودینے کا شربت یا چٹنی خاص طور پر استعمال کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پودینا سانس کی بدبو دور کرنے میں بھی مؤثر مانا جاتا ہے۔ دانتوں کی صفائی کے لیے بننے والے ٹوتھ پیسٹ اور ماؤتھ واشز میں اس کا استعمال اسی لیے کیا جاتا ہے، پودینے کے تیل کی خوشبو ذہنی تناؤ کم کرنے، سردرد میں آرام دینے اور دماغ کو چُستی فراہم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ماہرینِ جلد کا کہنا ہے کہ پودینے میں موجود اینٹی بیکٹیریل خصوصیات چہرے کے دانے، پھوڑے، اور جلد کی سوزش میں مفید ثابت ہوتی ہیں۔ پودینے کے پانی یا عرق سے چہرہ دھونا جلد کو تازگی بخشتا ہے اور سورج کی تپش سے متاثرہ جلد کو سکون دیتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق پودینے کے باقاعدہ استعمال سے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود وٹامن سی اور آئرن خون کی روانی بہتر بناتے ہیں۔

طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ پودینے کو روزمرہ خوراک میں کسی نہ کسی صورت شامل رکھا جائے ، چاہے چائے میں ہو، شربت میں، یا چٹنی کے طور پر  کیونکہ یہ ایک ایسا قدرتی تحفہ ہے جو صحت، خوبصورتی اور تازگی تینوں عطا کرتا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پودینے کے

پڑھیں:

یوٹیوب کا نیا ٹائمر فیچر، صارفین کیلئے کیسے اور کتنا مفید ہوگا؟

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

یوٹیوب نے ان صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو شارٹس ویڈیوز دیکھتے ہوئے وقت کا اندازہ کھو بیٹھتے ہیں۔

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کوئی شخص صرف ایک ویڈیو دیکھنے کے ارادے سے ایپ کھولتا ہے، مگر پھر گھنٹوں اسکرولنگ میں مصروف رہتا ہے۔

اسی عادت پر قابو پانے کے لیے یوٹیوب نے “ٹائمر” نامی فیچر شامل کیا ہے، جس کے ذریعے صارف روزانہ شارٹس ویڈیوز دیکھنے کے لیے مخصوص وقت مقرر کرسکتا ہے۔ طے شدہ وقت مکمل ہونے پر ایک پاپ اپ نوٹیفکیشن ظاہر ہوگا جو صارف کو شارٹس فیڈ بند کرنے کی یاد دہانی کرائے گا۔

اگرچہ صارف چاہے تو اس نوٹیفکیشن کو نظرانداز کرکے ویڈیوز دیکھتا رہے، لیکن اسے یہ احساس ضرور ہوگا کہ وہ کتنا وقت یوٹیوب پر گزار چکا ہے۔

یہ فیچر فی الحال پیرنٹل کنٹرولز کا حصہ نہیں، تاہم یوٹیوب آئندہ سال اسے والدین کے لیے بھی متعارف کرائے گا تاکہ وہ اپنے بچوں کے دیکھنے کا وقت محدود کرسکیں، اور بچے نوٹیفکیشن کو بند نہ کر سکیں۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر ایپ کی سیٹنگز میں دستیاب ہوگا، ممکنہ طور پر “Remind Me to Take a Break” اور “Remind Me When It’s Bedtime” آپشنز کے ساتھ۔ اس کا اجرا شروع ہوچکا ہے اور چند ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • امراض قلب، وزن اور شوگر اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کیلیے کون سا تیل بہتر ہے؟
  • ایران نے ہلا دی دنیا کی طاقتوں کی بنیاد،موساد کا جال بے نقاب
  • بخار دشمن نہیں الارم، اس کو ’بجتے‘ ہی ’بند‘ نہ کریں
  • سستی اور کاہلی ختم کرنے کا آسان طریقہ، جو سب کیلئے مفید
  • بحیرہ عرب میں ہوا کا دباؤ برقرار، کراچی سے فاصلہ کم ہو رہا ہے
  • بحیرہ عرب میں ہوا کا دباؤ بدستور موجود، کراچی سے فاصلہ کم ہونے لگا
  • غزہ میں بھوک کا بحران بدستور سنگین، جنگ بندی کے باوجود انسانی المیہ برقرار
  • یوٹیوب کا نیا ٹائمر فیچر، صارفین کیلئے کیسے اور کتنا مفید ہوگا؟
  • انناس کا شربت ہاضمے کے مسائل کا بہترین علاج