امریکا کی سابق ٹینس اسٹار’سرینا ولیمز‘ کو ’پرنسس آف ایسٹوریاس‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ٹینس اسٹار کو چینی کھانوں پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا

اسپین کے شہر اوویدو میں منعقدہ تقریب میں 23گرینڈ سلامز جیتنے والی سرینا ولیمز کو اعزاز سے نوازا گیا، سرینا ولیمز کے اسٹیج پر آتے ہی شائقین نے کھڑے ہو کر ٹینس اسٹار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقسیم ایوارڈز کی تقریب اسپین کی ولی عہد شہزادی لیونور، اُن کے والد بادشاہ فیلپے اور شاہی خاندان کے دیگر اراکین نے انجام دی۔

یہ بھی پڑھیں: یو ایس اوپن میں ٹینس اسٹار کی ٹوپی چوری، سارا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ

یہ ایوارڈز ہر سال ’پرنسس آف ایسٹوریاس فاؤنڈیشن‘ کے زیرِ اہتمام دیے جاتے ہیں، جن کا مقصد سائنسی، فنی، ثقافتی، سماجی اور انسانی خدمات کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو سراہنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسپین ایوارڈ پرنسس آف ایسٹوریاس فاؤنڈیشن پرنسس آف ایسٹوریاس ٹینس اسٹار سرینا ولیمز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپین ایوارڈ پرنسس آف ایسٹوریاس فاؤنڈیشن پرنسس ا ف ایسٹوریاس ٹینس اسٹار سرینا ولیمز سرینا ولیمز ٹینس اسٹار

پڑھیں:

اسلام آباد: ڈپلومیٹک انکلیو میں جدید پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاح

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں جدید پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاح کردیا، جسے دارالحکومت میں کھیل اور تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین، سینیٹر فیصل سلیم، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر بھی شریک ہوئیں۔

تقریب کے دوران وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفیر، چوہدری سالک حسین اور چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ پیڈل ٹینس کھیل کر افتتاحی سرگرمی میں عملی طور پر حصہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ڈپلومیٹک کمیونٹی کے لیے صحت مند اور معیاری تفریحی سہولتیں فراہم کرنے کی ایک اہم کڑی ہے۔  کھیل اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، کیونکہ یہ نہ صرف جسمانی تندرستی بلکہ سفارتی تعلقات میں مثبت فضا پیدا کرنے کا ذریعہ بھی ہیں۔

محسن نقوی نے بتایا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی تزئین و آرائش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈپلومیٹک کمیونٹی کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ اسلام آباد میں ان کا قیام زیادہ آرام دہ، خوشگوار اور محفوظ بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسلام آباد کو عالمی معیار کا دارالحکومت بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے شہری سہولتوں کے ساتھ ساتھ تفریحی اور ثقافتی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے پاکستان کی مہمان نوازی اور خوش اخلاقی کو ملک کی پہچان قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیل، ثقافت اور میل جول کے ایسے مواقع عوام اور سفارتی برادری کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بناتے ہیں۔

تقریب میں چیئرمین سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے جنہوں نے حکومت کے اس اقدام کو شہر کی سافٹ امیج پالیسی کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ حکومت دارالحکومت میں ایسے منصوبوں کے ذریعے سفارتی حلقوں کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتی ہے، کیونکہ کھیل اور ثقافت وہ زبان ہیں جو دنیا کے ہر کونے میں سمجھی جاتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اسلام آباد نہ صرف پاکستان کا انتظامی مرکز ہے بلکہ اسے دنیا کے بہترین دارالحکومتوں کی صف میں شامل کرنا حکومت کا واضح ہدف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ و فٹنس ایرینا کا افتتاح کر دیا
  • 2010 کے این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب نے قربانی دی، وزیراعظم شہباز شریف
  • اسلام آباد: ڈپلومیٹک انکلیو میں جدید پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاح
  • مانچسٹر: یورو اسٹار نے پہلی ڈبل ڈیکر ٹرینوں کا آرڈر دے دیا
  • برطانیہ میں پہلی بار ڈبل ڈیکر ٹرینوں کا جلد آغاز
  • ایف سی کی جانب سے اسپین کئی میں بائی پاس روڈ کی تعمیر مکمل،عوام کا دیرینہ مطالبہ پور
  • ایف سی کی جانب سے اسپین کئی میں بائی پاس روڈ کی تعمیر مکمل
  • سعودی عرب 2028 سے اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹینس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا
  • مہوش محب کاکاخیل نے ’جسٹیشا وومن ان لا ایوارڈ 2025′ اپنے نام کر لیا