وزیر داخلہ نے ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں جدید پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین، سینیٹر فیصل سلیم اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے شرکت کی۔
افتتاح کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیٹلی بیکر، چوہدری سالک حسین اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کے ہمراہ پیڈل ٹینس کا دوستانہ میچ بھی کھیلا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے طبی آلات کی لائسننگ اور رجسٹریشن کے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کردیا
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کی تعمیر سے ڈپلومیٹک کمیونٹی کو کھیل اور تفریح کی معیاری سہولتیں میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھتی ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی تزئین و آرائش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ڈپلومیٹک کمیونٹی کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ اسلام آباد میں ان کا قیام خوشگوار، آرام دہ اور محفوظ بنایا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈرپاس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
محسن نقوی نے کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ اسلام آباد کو عالمی معیار کا دارالحکومت بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل اور ثقافت نہ صرف لوگوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہیں بلکہ پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ مہمان نوازی اور خوش اخلاقی پاکستانی قوم کی پہچان ہیں، اور یہی اقدار پاکستان کو عالمی برادری میں ممتاز بناتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام اباد پیڈل ٹینس ڈپلومیٹک کمیونٹی فٹنس ایرینا محسن نقوی وزیرداخلہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد پیڈل ٹینس ڈپلومیٹک کمیونٹی فٹنس ایرینا محسن نقوی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فٹنس ایرینا وفاقی وزیر وزیر داخلہ پیڈل ٹینس کہا کہ
پڑھیں:
پی سی بی کا مظفرآباد میں پی ایس ایل میچز کرانے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی سی بی نے مظفرآباد اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بورڈ اس اسٹیڈیم کو اعلیٰ ترین معیار کے مطابق تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
’ہم مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کو بہترین ممکنہ انداز میں ترقی دینے جا رہے ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں:
محسن نقوی نے بتایا کہ مظفرآباد میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی میزبانی کے لیے پہلے ہی معیاری سہولیات موجود ہیں، جن میں اعلیٰ معیار کے فائیو اسٹار ہوٹل بھی شامل ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ یہ اقدام صرف پی ایس ایل تک محدود نہیں ہوگا۔
’پی ایس ایل میچوں کے ساتھ ساتھ دیگر بین الاقوامی میچز بھی آزاد جموں و کشمیر میں کرائے جائیں گے۔‘
مزید پڑھیں:
تاہم محسن نقوی نے یہ نہیں بتایا کہ پی ایس ایل کے کتنے میچز مظفرآباد میں شیڈول کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 2016 میں 5 فرنچائزز کے ساتھ شروع ہونے والی پی ایس ایل اگلے سال اپنی 11ویں ایڈیشن سے 2 نئی ٹیموں کے اضافے کے ساتھ توسیع کے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔
متوقع ایڈیشن میں 2 نئی ٹیموں کی آمد کے بعد پاکستان سپر لیگ 7 سال میں پہلی بڑی تنظیمِ نو سے گزرے گی، جس کے بعد فرنچائزز کی مجموعی تعداد 8 ہو جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل فائیو اسٹار ہوٹل محسن نقوی مظفرآباد اسٹیڈیم