ایس پی عدیل اکبر کی طبی بنیاد پر چھٹی منظور کی جاچکی تھی،پولیس ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خود کشی کے معاملے میں مزید انکشافات سامنے آ گئے ہیں ۔ذرائع کا کہناہے کہ ایس پی عدیل اکبر کی طبی بنیادوں پر چھٹی منظور کی جا چکی تھی ، عدیل اکبر نے 20 سے 22 اکتوبر کی چھٹی مانگی تھی ، ڈی آئی جی آفس نے عدیل اکبر کی چھٹی منظوری کا آرڈر 23 اکتوبر کو کیا ۔

یاد رہے کہ پولیس کے 46ویں کامن سے تعلق رکھنے والے گریڈ 17 کے افسر عدیل اکبر اسلام آباد پوسٹنگ سے قبل بلوچستان میں تعینات تھے۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے مطابق وہ لگ بھگ ڈیڑھ ماہ پہلے بلوچستان سے ٹرانسفر کر کے اسلام آباد لائے گئے تھے اور انڈسٹریل ایریا میں بطور ایس پی اپنے فرائص سرانجام دے رہے تھے۔واضح رہے کہ 23 اکتوبر کو شاہراہ دستور پر اپنی گاڑی میں موجود عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی ابتدائی اطلاع سامنے آئی تھی، ان کو گولی سامنے کی جانب سے لگی جو کہ پیچھے کھوپڑی سے باہر نکلی ، ان کا دماغ شدید متاثر ہوا جو کہ موت کی وجہ بنا، پولیس کی جانب سے گاڑی میں موجود آپریٹر اور ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان کے بیانات ریکارڈ کر لیئے گئے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمنی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر اگلی خبرپاک افغان مذکرات ناکام ہوئے تو افغانستان سے کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف پاک افغان مذکرات ناکام ہوئے تو افغانستان سے کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع پاک-افغان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہوگا پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا عالمی اعتراف، امریکی جریدے نے ’خطے کا فاتح‘ قرار دے دیا ٹرانزٹ کھیپوں کی تقریبا 495گاڑیاں طورخم اور چمن پر سرحد پار کرنے کی منتظر ہیں، ایف بی آر ملک میں مہنگائی کی شرح مسلسل چوتھے ہفتے بھی بلند ، ہفتہ وار مہنگائی میں صفر اعشاریہ22فیصد اضافہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عدیل اکبر کی ایس پی

پڑھیں:

پاک چین تعلقات خطے کے امن، ترقی اور اقتصادی شراکت داری کی بنیاد ہیں، اسحاق ڈار

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے زور دیا ہے کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا موقع شایانِ شان طریقے سے منایا جائے۔

وزارتِ خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت پاکستان چین تعلقات کے فروغ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے  پاکستان امریکا تعلقات کو پاک چین دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار

اجلاس میں تمام شعبوں میں پاک چین شراکت داری، مشترکہ منصوبوں اور مستقبل کے تعاون پر بریفنگ دی گئی۔

اسحاق ڈار نے اس موقع پر زور دیا کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا موقع شایانِ شان طریقے سے منایا جائے۔

کمیٹی نے اس تاریخی سنگِ میل کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے اور دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے متعدد تجاویز بھی پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مستحکم بنانے پر غور، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس

ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین تعلقات خطے کے امن، ترقی اور اقتصادی شراکت داری کی بنیاد ہیں، اور اس اہم موقع کو نہ صرف دونوں ممالک بلکہ عوامی روابط کے فروغ کے لیے بھی موثر انداز میں منایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک چین تعلقات نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

متعلقہ مضامین

  • رجب بٹ اور ندیم نانی والا اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش، حفاظتی ضمانت منظور
  • عمران خان کی بہنوں اور کارکنوں کا اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا رات گئے ختم
  • بھارتی پولیس نے شکیل بخشی کو سرینگر سے گرفتار کر لیا
  • یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی 10 روزہ راہداری ضمانت منظور
  • یوٹیوبر رجب بٹ، ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو بڑا ریلیف، حفاظتی ضمانت منظور
  • پاک چین تعلقات خطے کے امن اور ترقی کی بنیاد ہیں، اسحاق ڈار
  • رہائشی منصوبے اوشن گارڈنز مینڈ کمیونٹی کا سنگ بنیاد کھ دیا گیا
  • پاک چین تعلقات خطے کے امن، ترقی اور اقتصادی شراکت داری کی بنیاد ہیں، اسحاق ڈار
  • لاہور میں چھٹی کے دن دودھ اور گوشت کی بڑی مقدار تلف
  • اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ