پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق،آئی ایس پی ار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق دوستارم- پانچ کی اختتامی تقریب چراٹ، خیبرپختونخوا میں منعقد ہوئی، دو ہفتوں پر محیط یہ مشق 14 اکتوبر 2025 کو شروع ہوئی تھی۔

آئی ایس پی ار کے مطابق مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور قازقستان اسپیشل فورسز کے دستوں نے بھرپور حصہ لیا۔اختتامی تقریب میں کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول، چرات مہمانِ خصوصی تھے جبکہ قازقستان کے سفیر اور دفاعی اتاشی بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور اعلی تربیتی معیار کا عملی مظاہرہ کیا۔مشق کا بنیادی مقصد انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں بروئے کار لائی جانے والی حکمتِ عملی، طریقہ کار اور تکنیکوں کو مشترکہ تربیت کے ذریعے بہتر بنانا اور پاکستان و قازقستان کے تاریخی عسکری تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ کا شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار ٹرمپ کا شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار این سی سی آئی اے کے افسروں پر کرپشن الزامات کا معاملہ، وفاقی وزیر داخلہ کا اظہار برہمی، سخت کارروائی کا حکم پی پی کا پارلیمانی اجلاس، وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور نومبر 2024میں عمران خان کی رہائی کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے پا گئے تھے، شیر افضل مروت کا دعوی فیلڈ مارشل کی مصری صدر سے ملاقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریلوے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اور قازقستان پاکستان اور آئی ایس پی کے درمیان

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، بھارتی سرپرستی یافتہ 12 دہشتگرد ہلاک

فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی یافتہ 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عزم استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مہم جاری رہے گی تاکہ بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔ 

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے قلات میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہیں، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈمارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات
  • امریکی سفیر سے ملاقات: بجلی شعبہ کی ترقی‘ سرپلس پاور پیکج پر مدد کریں: اویس لغاری 
  • سانحہ 9 مئی کیس، عدالت کا استغاثہ کے گواہ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی کو چھپانے کیلئے خود کو دہشت گردی کا شکار ظاہر کر رہا ہے، ماہرین
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی ریاستی دہشت گردی کو چھپانے کیلئے خود کو ‘دہشت گردی کا شکار’ظاہر کر رہا ہے، ماہرین
  • بھارتی پراکسیز کے سہولت کار
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن: 12 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد
  • قلات، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، بھارتی سرپرستی یافتہ 12 دہشتگرد ہلاک
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک