تھائی لینڈ کی ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251026-8-12
بینکاک (مانیٹرگن ڈیسک) تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرا لونگکورن کی والدہ اور سابق ملکہ سرکت جو 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، تھائی شاہی خاندان کے تمام ارکان ایک سالہ قومی سوگ منائیں گے۔ ملکہ سرکت اپنے زمانے میں فیشن اور وقار کی علامت سمجھی جاتی تھیں،انہیں قوم کی ماں کے طور پر جانا جاتا تھا یہی وجہ ہے کہ ان کی سالگرہ 12 اگست کو تھائی لینڈ میں ’مدرز ڈے‘ کے طور پر منائی جاتی ہے۔ شاہی محل کے مطابق بادشاہ مہا وجیرا لونگکورن نے ہدایت دی ہے کہ ملکہ سرکت کی آخری رسومات شاہی اہتمام سے ادا کی جائیں۔ان کی میت بینکاک کے گرینڈ پیلس کے دست تھرون ہال میں رکھی جائے گی جہاں عوام اور شاہی خاندان کے افراد تعزیت کے لیے آئیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فن لینڈ : 3لڑکوں نے فٹ بال اسٹیڈیم کو آگ لگا دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہیلسنکی (انٹرنیشنل ڈیسک) فن لینڈ کی پولیس نے 3نوعمر لڑکوں کو اس وقت گرفتار کیا، جب انہوں نے ہاکا فٹبال کلب کے اسٹیڈیم کے مین اسٹینڈ کو مکمل طور پر آگ لگا کر جلا دیا۔ رات گئے فیکٹری فیلڈ اسٹیڈیم کے ایک حصے میں آگ بھڑکی، جس کے بعد مقامی پولیس نے 3نوعمر لڑکوں کو گرفتار کیا۔ان میں سے ایک 15 سالہ لڑکے نے بعد میں آگ لگانے کا اعتراف بھی کر لیا۔ امکان ہے کہ تینوں نوعمرلڑکوں پر فوجداری کا مقدمہ نہیں چلایا جائے گا، کیونکہ وہ فن لینڈ کے قانون کے تحت قانونی ذمے داری کی عمر سے کم ہیں۔ آگ نے فرسٹ ڈویژن اسٹینڈ اور اس کی تمام سہولیات مکمل طور پر تباہ کر دیں۔ کلب کے چیئرمین مارکو لارسن کا کہنا تھا کہ نقصان کا مکمل تخمینہ نہیں لگایا، لیکن امکان ہے کہ یہ بہت زیادہ ہو گا۔ حکام اور انشورنس کمپنی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں اور تمام تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اسٹینڈ کو مکمل طور پر گرانا ضروری ہوگا۔