برطانوی شاہی خاندان کی بہو پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے کیلیفورنیا میں ایک لائیو اسٹریمنگ کی تقریب میں اپنے گھریلو معمولات کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تقریب مونٹی سیٹو میں ہوئی، جہاں میگھن مارکل مصنفہ اور لائف اسٹائل تخلیق کار کورٹنی اڈامو کے ساتھ گفتگو کر رہی تھیں۔

میگھن نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر پرنس ہیری اور بچوں پرنس آرچی اور پرنسس للیبیٹ کے ساتھ کھانے کے وقت بات چیت کیلئے ایک خاص طریقہ کار ’روز اینڈ تھورن‘ اپناتی ہیں جس سے انہیں اپنے بچوں اور بچوں کو والدین سے متعلق ہر اہم بات معلوم ہوتی اور وہ ایک دوسرے کے مزید قریب ہوجاتے ہیں۔

اس طریقہ کار سے ہر بچہ دن کی سب سے اچھی اور سب سے مشکل بات شیئر کرتا ہے جس سے انہیں بچوں کے دل و دماغ میں چلنے والے خیالات، ہر منفی اور مثبت اثرات جاننے میں مدد ملتی ہے۔

میگھن مارکل کے مطابق اس طریقے سے بچوں کو اپنی روزمرہ زندگی کے بارے میں ان کے ساتھ گہرائی سے بات کرنے کا موقع ملتا ہے، بجائے اس کے کہ صرف پوچھا جائے دن کیسا گزرا؟

میگھن نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی شہزادی للیبیٹ اکثر اپنے دن کو اکثر ’بہت مزیدار‘ قرار دیتی ہے جو اس کی خوش مزاجی کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ گھر میں موسیقی سے دن کا آغاز کرتی ہیں، جبکہ اگر بچوں میں سے کوئی بیمار ہو تو وہ اُسے ایک آرام دہ کمبل دیتی ہیں تاکہ وہ بہتر محسوس کرے اور اس کیساتھ زیادہ وقت گزارتی ہیں۔

یاد رہے کہ اس تقریب میں میگھن نے شاہی زندگی اور خاندان سے علیحدگی کے بعد اپنے گھر کے ماحول اور طرزِ زندگی پر روشنی ڈالی جوکہ شاہی زندگی سے بےحد مختلف ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میگھن مارکل

پڑھیں:

جاتی امراء، شریف خاندان کی بیٹھک، تحریک انصاف کے مستقبل پر غور

جاتی امراء (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ ُپنجاب نے کابینہ میں ردوبدل کے ذریعے کارکردگی بہتر بنانے کے ارادے کا اظہار بھی کیا ہے
شریف خاندان نے جاتی امرا میں اتوار کے روز اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی تاکہ ملک میں جاری سیاسی صورتحال، خصوصاً اپوزیشن جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مستقبل اور پنجاب کی انتظامیہ میں ممکنہ تبدیلیوں پر مشاورت کی جا سکے۔

حکمران خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

2 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس ملاقات میں پی ٹی آئی کی آئندہ چند دنوں میں ممکنہ حکمتِ عملی اور وفاقی و پنجاب حکومتوں کے مؤثر جواب پر غور کیا گیا۔

گفتگو کا محور یہ سوال بھی تھا کہ عمران خان کی اپنی جماعت میں موجودہ حیثیت کیا ہے، اور آیا پی ٹی آئی قیادت اپنے قید بانی کی رہنمائی پر انحصار جاری رکھے گی یا پھر سابق وزیرِاعظم کے خلاف اسٹیبلشمنٹ کے اب تک کے سخت ترین ردعمل کے بعد خود کو ان سے دور کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے مختلف سیاسی اور معاشی اقدامات کے بارے میں بھی اسٹیبلشمنٹ کے نقطہ نظر کا جائزہ لیا، جو مسلم لیگ (ن) کی حکومتیں اختیار کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، مریم نواز نے پنجاب کابینہ کی حال ہی میں تیار کی گئی کارکردگی رپورٹ پر اپنے والد اور چچا کو بریفنگ دی، جس میں آڈٹ کے ذریعے سامنے آنے والی نمایاں خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے اپنی کابینہ میں ردوبدل اور نئے وزرا کی شمولیت کے ذریعے حکومت کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانے کے اپنے ارادے کا اظہار بھی کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • وسائل پر قابض طبقہ اور افسر شاہی ملک کو نوآبادیاتی طرز پر چلا رہے ہیں، حافظ نعیم
  • جاتی امراء، شریف خاندان کی بیٹھک، تحریک انصاف کے مستقبل پر غور
  • کرپشن مقدمات میں معافی کے بدلے سیاست سے علیحدگی؛ اسرائیلی وزیراعظم کا بیان سامنے آگیا
  • نتین یاہوکاکرپشن مقدمات میں معافی کے بدلے سیاست سے علیحدگی کی آفر
  • اشتہاری قاتل جو 22 سال قبل خاندان کے افراد کا قاتل بنا، بالآخر گرفتار
  • خاتون کرکٹر نے منگیتر سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، پروپوزل ویڈیو سمیت تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں
  • فوج مخالف بیانات پر پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان
  • فوج صرف پریس کانفرنس کر کے جواب دے رہی ہے، ورنہ اس سے بہت کم گناہ کرنے پر مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں، مصطفیٰ کمال
  • مشہور ٹک ٹاکر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا