ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ: پاکستان نے 7 میڈلز جیت لیے، وزیراعظم کا کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
پاکستان نے کوریا میں ہونے والی ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 طلائی، 2 چاندی اور ایک کانسی سمیت مجموعی طور پر 7 میڈلز اپنے نام کر لیے، جبکہ پلیٹ ڈویژن میں بھی 2 ٹائٹل حاصل کیے۔
بوائز انڈر-13 فائنل میں سہیل عدنان نے بھارت کے ایان دھنکا کو 11-5، 11-2، 11-13، 11-6 سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ انڈر-15 فائنل میں نعمان خان نے احمد ریان خلیل کو 12-10، 11-6، 11-2 سے شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔ اسی کیٹیگری میں احمد ریان کو سلور میڈل ملا۔
گرلز انڈر-13 فائنل میں ماہ نور علی نے سخت مقابلے کے بعد چین کی یان شیوان سے شکست کھائی اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ میچ کا اسکور تھا: 9-11، 11-6، 11-9، 9-11، 12-10۔
مزید پڑھیں: اسکواش میں پاکستان کی بتدریج واپسی، حمزہ خان گولڈن اوپن چیمپیئن شپ جیت گئے
اس شاندار قومی کارکردگی پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح کھلاڑیوں کو دل کی گہرائی سے خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے انڈر 15 مقابلوں میں نعمان خان اور انڈر 13 میں سہیل عدنان کی طلائی کامیابیوں، انڈر 15 میں احمد ریان خلیل اور گرلز انڈر 13 میں ماہ نور علی کی چاندی کے تمغے پر کھلاڑیوں، ان کے اہلِ خانہ اور پوری قوم کو مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی جیت اور پورے ٹورنامنٹ میں 7 میڈل جیت کر آپ نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں۔ پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ میری دعا ہے کہ آپ کی کامیابیوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے۔
یہ کامیابیاں نہ صرف پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت ہیں بلکہ ملک میں اسکواش کے احیا کا نیا آغاز بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکواش ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ پاکستان شہباز شریف کوریا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکواش ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ پاکستان شہباز شریف کوریا ایشیئن جونیئر اسکواش
پڑھیں:
ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ: بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ فائنل کے لیے کوالی فائی کرلیا۔
نیرج چوپڑا نے کوالی فائنگ راؤنڈ میں 84.85 میٹر کی تھرو کرکے فائنل کےلیے کوالی فائی کرلیا۔
پاکستان کے ارشد ندیم بھی آج جیولین تھرو کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ان ایکشن ہونگے۔ ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا الگ الگ گروپس میں شامل ہیں۔ ارشد ندیم کے گروپ میں بھارت کے دوایتھلیٹس موجود ہیں۔ فائنل راؤنڈ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔
Post Views: 6