ہم نے ہمیشہ اپنی جنگ اپنے بل بوتے پر لڑی ہے، وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کی فتح بلا شک و شبہ تھی، اور اس جنگ میں ترکی اور چین کے کردار کو محض دوستانہ حمایت تک محدود رکھا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یہ جنگ اپنے عزم اور بہادری سے لڑی، اور دشمن کے تمام دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے۔
ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کو جنگ میں شکست ہوئی، اور اس کے دعوے مٹی میں مل گئے۔
بھارت کے ساتھ صرف اسرائیل کھڑا تھا، جبکہ ہمیں دنیا بھر کی حمایت حاصل تھی۔ بھارت کی طرف سے کیے جانے والے بیانات محض اپنے عوام کو خوش کرنے کے لیے ہیں، اور یہ اس کی سفارتی شکست کا کھلا ثبوت ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہمیں ترکی اور چین کی سفارتی حمایت حاصل تھی، لیکن جنگ ہم نے خود لڑی۔ ہمیں دفاعی سازو سامان ترکی اور چین سے خریدنے کی آزادی حاصل ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ لڑائی میں شامل تھے۔ ہم امریکا سے بھی اسلحہ خریدتے ہیں اور شاید اس کا بھی کوئی اثر پڑا ہو۔
خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان کی افواج نے جنگ میں اپنی شجاعت کا لوہا منوایا اور دنیا بھر میں اپنی طاقت کا لوہا منوایا۔
انہوں نے بھارت کے حوالے سے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ کوئی غلط قدم اٹھایا تو دنیا بھر میں ہماری حمایت مزید مضبوط ہوگی، اور پھر بھارت کو ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی عسکری صلاحیت کے حوالے سے سامنے آنے والے دعوے جیسے کہ چین اور ترکی کی مدد سے متعلق الزامات، محض افواہیں ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
وزیر دفاع نے بھارتی فوج کے ڈپٹی آرمی چیف کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنی جنگ اپنے بل بوتے پر لڑی ہے۔
خواجہ آصف نے مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی کے لیے دنیا میں کوئی نظر نہیں آتا، سوائے نیتن یاہو کے۔ بھارت میں جھوٹ کا ایک سیلاب آ چکا ہے، جیسے کہ بالی وڈ فلم کی شوٹنگ ہو رہی ہو۔
یہ بیان بھارت کی طرف سے پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کو لے کر کیے جانے والے الزامات کے پس منظر میں سامنے آیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ چین نے پاکستان کو بھارت کی عسکری تنصیبات سے متعلق معلومات فراہم کیں۔
وزیر دفاع نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنی ساکھ کو ثابت کیا ہے اور اگر بھارت نے دوبارہ ایسی کوشش کی تو اس کا جواب وہی ہوگا جو پچھلی جنگ کے دوران دیا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خواجہ آصف نے وزیر دفاع بھارت کی اور چین کہا کہ
پڑھیں:
ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر سفارتی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں اور کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکہ ایران کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران جنگ کے طول پکڑنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میڈیا اور ممکنہ طور پر اپنی ہی انتظامیہ کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے، خاص طور پر اس حوالے سے کہ وہ بارہا یہ پیش گوئی کرتے رہے ہیں کہ موجودہ تنازع جلد ہی حل ہو جائے گا۔ تنازع کے آغاز پر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ جنگ صرف چند دن جاری رہے گی، بعد ازاں انہوں نے کہا کہ معاملہ چند ہفتوں میں حل ہو جائے گا، تاہم جنگ طویل عرصے سے جاری ہے اور اس کے خاتمے کے آثار تاحال واضح نہیں ہیں، اس کے باوجود ٹرمپ مسلسل اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ معاہدہ قریب ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر سفارتی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں اور کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکہ ایران کے خلاف سخت کارروائی کرے گا، صدر ٹرمپ روزانہ کی بنیاد پر اس مؤقف کا اعادہ کر رہے ہیں کہ فریقین معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، لیکن اگر بات چیت کسی نتیجے تک نہ پہنچی تو امریکا اپنی فوجی طاقت استعمال کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔