لاہور ( طیبہ بخاری سے )پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقہ ایف کلاس نیشنل لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں ڈبل گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم  کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی کی شاندار روایت کا سلسلہ جاری ہے ۔پاکستان لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقہ ایف کلاس نیشنل لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کی اور  مقابلوں میں ڈبل گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔پاکستانی ٹیم نے دونوں ٹیم مقابلے جیت کر دنیا کی نمبر ون ٹیم جنوبی افریقہ کو ان کی اپنی سرزمین پر شکست دے دی۔

 گنڈاپور کا عاطف خان پر طنز، صدر پشاور ریجن بننے پر تنقید بھی کی

مارچ 2025 میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں 4روزہ ونڈ ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی، جو 27 مارچ سے 30 مارچ تک جاری رہا.

یہ کیمپ2 نئے تعینات ہونے والے جنوبی افریقی ونڈ کوچز ہینی گربر اور جولیئس ہارٹمین کی زیر نگرانی ہوا.اس مقابلے کا مقصد آنے والے یورپین ایف کلاس ٹیمز چیمپئن شپ ستمبر 2025 برطانیہ اور ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی تیاری تھا.وائس پریذیڈنٹ ٹیم میچ میں پاکستان کا سکور 1200 میں سے 1168 رہا اور گولڈ میڈل حاصل کیا.چیئرمینز ٹیم کپ، جو اس مقابلے کا سب سے باوقار ایونٹ مانا جاتا ہے، میں پاکستان نے 1200 میں سے 1174 اسکور کر کے دوسری بار گولڈ میڈل جیتا.

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی کے قرآن پر حلف کے ساتھ تہلکہ خیز انکشافات

ٹیم ممبرز میں لیفٹیننٹ جنرل احسن، اسد وحید، عبید ابراہیم، حذیفہ گل، جنید وقاص، لیفٹیننٹ کرنل جنید علی اور سپاہی ولید شامل تھے۔جنوبی افریقہ کے ونڈ کوچز ہینی گربر اور جولیئس ہارٹمین نے کوچنگ کے فرائض انجام دیئے۔انفرادی مقابلوں میں بھی پاکستان نے مجموعی طور پر 11 تمغے حاصل کیے جن میں 5 گولڈ، 3 سلور اور 3 برونز شامل ہیں۔لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے اپنی مستقل مزاجی اور مہارت کے ساتھ 3 گولڈ، 2 سلور اور 2 برونز میڈلز حاصل کیے۔سکاٹش سوورڈ میچ میں سپاہی ولید نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔اسٹیٹ پریذیڈنٹ فرسٹ اسٹیج میں عبید ابراہیم نے سلور اور لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے برونز میڈل جیتا۔

گلوکارہ ماریا انیرا سعد بشیر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

جیک مچلی میچ میں اسد وحید نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔فری اسٹیٹ بزلے میچ میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ڈالرمپل کپ میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے سلور میڈل حاصل کیا۔کرنل بوڈلے میچ میں بھی لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے گولڈ میڈل جیتا۔اسٹیٹ پریذیڈنٹ سیکنڈ اسٹیج میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے سلور میڈل حاصل کیا۔اسٹیٹ پریذیڈنٹ اوورآل ٹرافی میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے گولڈ اور عبید ابراہیم نے برونز میڈل حاصل کیا۔جنوبی افریقہ چیمپئن شپ ایگریگیٹ اوورآل میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے برونز میڈل جیتا۔

امریکا میں چوری کا انوکھا واقعہ، ایک شخص نے سابقہ گرل فرینڈ کی مرغی چوری کرلی

پاکستانی ٹیم کی بین الاقوامی پیش رفت کا آغاز 2023 میں جنوبی افریقہ میں ہونے والی ایف کلاس ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت سے ہوا۔ایف کلاس ورلڈ چیمپئن شپ میں ٹیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔اسی سال یورپین ایف ٹی آر ٹیمز چیمپئن شپ جیت کر پاکستان نے پہلا بڑا اعزاز حاصل کیا اور 6 انفرادی تمغے اور 2  یورپی ریکارڈز قائم کیے۔2024 میں پاکستانی ٹیم نے یورپین ایف ٹی آر چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا اور 14 انفرادی تمغوں کے ساتھ 2مزید یورپی ریکارڈز بھی بنائے۔

 آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ یہ کامیابیاں میرٹ پر مبنی ٹیم سلیکشن، نظم و ضبط، لگن اور مسلسل محنت کی عکاس ہیں جو پاکستان کے وقار کو عالمی سطح پر بلند کر رہی ہیں۔آرمی چیف کے اعتماد، تعاون اور حوصلہ افزائی کے ساتھ پاکستانی ٹیم اپنا مشن جاری رکھے گی تاکہ وطن کا نام مزید روشن ہو۔

پسند کی شادی نہ کرانے پر نوجوان نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی

مزید :

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: میں لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے ٹیم نے جنوبی افریقہ گولڈ میڈل جیت پاکستانی ٹیم نے گولڈ میڈل میں پاکستان برونز میڈل چیمپئن شپ ایف کلاس کے ساتھ میچ میں جیت کر

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی