ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: نیرج چوپڑا گولڈ میڈل جیتنےمیں ناکام
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
بھارت کے دو بار کے اولمپکس میڈلسٹ نیرج چوپڑا ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنےمیں ناکام رہے۔
تفصیلات کے مطابق زیورخ میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں جرمن جیولین تھرور جولین ویبر نے 10 میٹرکے فرق سے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
فائنل میں نیرج چوپڑا زیادہ سے زیادہ 85.01 کی تھرو کرپائے۔ ان کےمقابلےمیں جرمن تھرور نے 91.
تھائی لینڈ کے والکوٹ نے 84.09 میٹر میٹر کے ساتھ برانز میڈل اپنےنام کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے ارشد ندیم فٹنس مسائل کی وجہ سے ڈائمنڈ لیگ سے دستبردار ہوگئے تھے۔
اب ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ٹوکیو میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایک ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈائمنڈ لیگ نیرج چوپڑا
پڑھیں:
کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت
—فائل فوٹوملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت ریکارڈ ہوا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں آلودگی 236 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی مضر، 201 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹر انتہائی مضر، جبکہ 301 پرٹیکیولیٹ میٹر سے زائد خطرناک آلودگی ہے۔