ایشین جوجِٹسو چیمپئن شپ‘پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی جوجِٹسو ٹیم نے اردن میں جاری ایشین جوجِٹسو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت سمیت کئی مضبوط حریفوں کو مات دی۔ ایونٹ کے تیسرے دن پاکستان کی بانو بٹ نے خواتین کونٹیکٹ جوجِٹسو کی 48 کلوگرام کیٹیگری میں بھارتی کھلاڑی رچا شرما کو فیصلہ کن مقابلے میں شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔ یہ جیت نہ صرف پاکستان کیلئے فخر کا لمحہ ہے بلکہ علاقائی سطح پر مضبوط پیغام بھی ہے۔اس سے قبل پہلے دن پاکستان کے ایم علی راشد اور ایم یوسف علی نے ڈوو مینز کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ اسرا وسیم اور کائنات عارف نے ڈوو ویمنز کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کیلئے دن کا اختتام کامیابی کیساتھ کیا۔پاکستان جوجِٹسو فیڈریشن کے چیئرمین خلیل احمد خان نے ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ صرف تمغے نہیں، یہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستانی اتھلیٹس عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں۔ ہمیں اپنی ٹیم پر فخر ہے اور ان کامیابیوں کا سہرا کوچز، کھلاڑیوں اور تمام سپورٹ سٹاف کی محنت کو جاتا ہے۔پاکستان اور ساؤتھ ایشین ریجنل جوجِٹسو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل طارق علی نے اختتامی تقریب میں ساؤتھ ریجن اور پاکستان کی نمائندگی کی اور کہاکہ پاکستان کی یہ کامیابیاں جنوبی ایشیا اور خاص طور پر پاکستان میں جوجِٹسوکے فروغ کا ایک بڑا قدم ہے۔ ہماری خواتین اور نوجوان کھلاڑیوں نے جس جذبے اور حوصلے کیساتھ میدان میں کارکردگی دکھائی، وہ قابلِ فخر اور قابلِ تقلید ہے۔ایشین جوجِٹسو چیمپئن شپ 26 مئی تک جاری رہے گی، جس میں ایشیا بھر کے بہترین فائٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ ٹیم پاکستان کی نظریں اب مزید تمغوں پر مرکوز ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان کی
پڑھیں:
اولمپیئن ارشد ندیم فٹنس مسائل کا شکار، اہم ایونٹ سے دستبردار
لاہور:ورلڈ اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں سلور میڈل کے حامل اولمپیئن ارشد ندیم ایک بار پھر فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے۔
پنڈلی میں مممولی کھچاؤ کی وجہ سے ڈاکٹر نے بھرپور ٹریننگ سے منع کر دیا، ارشد ندیم اب سوئٹزرلینڈ میں شیڈول ایونٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں ٹریننگ میں مصروف ارشد ندیم کو اب ہلکی پھلکی ٹریننگ کی ہدایت کی گئی ہے۔
ارشد ندیم اب 15 جولائی کو انگلینڈ روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ پولینڈ میں 15 اگست کو ہونے والی لیگ کی تیاری کریں گے۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم کا اصل ہدف اکتوبر میں جاپان میں ہونے والی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنا ہے۔