پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں معروف گلوکار ابرارالحق نے پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 10 فائنل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 10 کی فائنل تقریب کو پاک بحریہ کے نام کیا گیا ہے، جس میں سمندری حدود کے محافظوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ پاکستان زندہ باد، پاکستان بحریہ زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے، جبکہ ملی نغمہ بھی پیش کیا گیا، جس پر شائقین کی جانب سے بھرپور داد دی گئی۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور دیگر تقریب میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل فائنل میں پاک بحریہ کو خراج تحسین، قذافی اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

شرکا کی جانب سے پاکستان زندہ باد، پاک بحریہ زندہ باد، افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ابرارالحق پاکستان سپر لیگ پرفارمنس پی ایس ایل چار چاند فائنل تقریب وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ابرارالحق پاکستان سپر لیگ پرفارمنس پی ایس ایل چار چاند فائنل تقریب وی نیوز پاکستان زندہ باد پی ایس ایل

پڑھیں:

ومبلڈن ٹینس، بیلنڈا بینسک پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

لندن:

سوئس ٹینس اسٹار بیلنڈا بینسک نے نویں کوشش میں پہلی بار ومبلڈن کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

بیلنڈا بینسک نے 18 ویں سیڈ روسی کھلاڑی ایکٹرینا ایلکزینڈرووا کو زیر کیا، بینسک کا اب روس کی ساتویں سیڈ کھلاڑی میرا ایندریوا سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے امریکی حریف ایما نیوارو کو مات دی تھی۔

مردوں کی کیٹیگری میں امریکی کھلاڑی بین شیلٹن نے اطالوی حریف لورینزو سونیگو کو شکست دے کر پہلی بار فائنل 8 میں جگہ بنا لی۔

سربیا کے نووک جوکووچ 16 ویں بار ومبلڈن کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں، انہوں نے سخت مقابلے کے بعد آسٹریلوی حریف ایلکس ڈی مینور کو ہرایا۔

متعلقہ مضامین

  • زمین کے گھومنے کی رفتار میں تیزی، دن مزید چھوٹے ہوگئے
  • وفاقی وزیر داخلہ کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
  • ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ ختم ہوئے دو ہفتے گزر گئے، قومی کھلاڑی تاحال ڈیلی الاؤنس سے محروم
  • انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: چین کو شکست دیکر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
  •   حکومت سپورٹس جرنلسٹس کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی، عطا اللہ تارڑ 
  •  محسن نقوی کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، نیول چیف سے اہم ملاقات
  • بلوچستان میں اداروں کا آپریشن، کروڑوں روپے مالیت کی شراب برآمد
  • ومبلڈن ٹینس، بیلنڈا بینسک پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
  • انڈر 18 ایشیاء کپ میں پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا