پی ایس ایل 10فائنل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
پی ایس ایل 10فائنل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے 10 ویں ایڈیشن کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کا فائنل کھیلا جارہا ہے جس کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے جیت پر پہلے خود بلے بازی کرنے فیصلہ کیا۔ٹاس جیتنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا تھا کہ فائنل سے پہلے ہمیں تھوڑا آرام کا موقع ملا گیا جس سے ہم مزید تازہ دم ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم لاہور قلندرز کی بہترین بالنگ لائن اپ کے خلاف بہترین اسکور کرنا چاہتے ہیں اور انہیں بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے جب کہ میرا اپنے تمام کھلاڑیوں کا یہی پیغام ہے کہ یہ صرف ایک میچ ہے، فائنل کا کوئی پریشر نہیں لینا۔ٹیم میں تبدیلی سے متعلق سعود شکیل کا کہنا تھا کہ محمد وسیم کچھ بہتر محسوس نہیں کررہے تھے لہذا ان کی جگہ خرم شہزاد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم مسلسل اچھی کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں اور آج بھی ہماری کوشش یہی ہوگی کہ اپنا بہترین کھیل پیش کریں جبکہ ہم کھلاڑی کو ٹیم میں اپنا کردار معلوم ہے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔ٹیم میں تبدیلی سے متعلق شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ سکندر رضا کی واپسی ہوئی ہے، انہیں شکیب الحسن کی جگہ پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر اعظم چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ پہنچ گئے،پرتپاک استقبال وزیر اعظم چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ پہنچ گئے،پرتپاک استقبال وزیر ریلوے حنیف عباسی کا مارگلہ اسٹیشن کا اچانک دورہ، صفائی اور ٹرین کی بوگیوں کا تفصیلی جائزہ لیا عمران خان کی پرول پر رہائی کا معاملہ عدالتیں دیکھیں گی، یوسف رضا گیلانی رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا افتتاح، ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4خوارجی دہشت گرد مارے گئے پاکستان کو بھارت پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی برتری حاصل ہو گئی،احسن اقبالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز ٹاس جیت
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ: اعجاز چوہدری کی 9 مئی کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں متعلقہ بینچ کو بھجوا دیں
لاہور ہائیکورٹ میں نومئی کے 2 مقدمات میں سزا پانے والے اعجاز چوہدری کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کے بعد اپیلیں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے متعلقہ بینچ کو بھجوا دیں۔
اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ سرور روڈ اور شادمان تھانوں کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنائی جبکہ موکل کیس کے آغاز سے ہی گرفتار ہیں اور اب تک جیل میں قید ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: نو مئی حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ اپیلوں کے حتمی فیصلے تک دونوں مقدمات میں سنائی گئی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت منظور کی جائے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے اپیلیں 23 ستمبر کو متعلقہ بینچ کے پاس بھجوا دیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بینچ لاہور ہائیکورٹ نو مئی کیس