پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں ٹکرانے کو تیار، فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا فائنل آج لاہور کے مذاقفی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق 7 بج 30 منٹ پر شروع ہوگا۔
پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اس سے قبل 2 مرتبہ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک مرتبہ چیمپیئن رہ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10 کا فائنل آج کھیلا جائے گا، صدر مملکت کی میچ دیکھنے کے لیے لاہور آمد
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کا پی ایس ایل کے اب تک ہونے والے 10 سیزنز میں 20 مرتبہ آمنا سامنا ہوچکا ہے جس میں لاہور قلندرز کو 11 جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 مرتبہ کامیابی مل چکی ہے۔
اس سال پی ایس ایل 10 کا فائنل جیتنے والی ٹیم 5 لاکھ ڈالرز (14 کروڑ روپے سے زائد) کا حقدار ٹھہرے گی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ ڈارلز (ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد) کی انعامی رقم دی جائے گی۔
پی ایس ایل 10 کے فائنل میچ بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انعامی رقم پی ایس ایل پی ایس ایل 10 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل پی ایس ایل 10 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز پی ایس ایل 10
پڑھیں:
پی ایس ایل 10 کا تاج کس کے سر سجے گا؟ لاہور یا کوئٹہ، فیصلہ کن معرکہ آج
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا۔لاہور قلندرز کی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرے گی یا ٹرافی ہوگی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے نام، ایونٹ کے فائنل معرکے کیلئے دونوں ٹیمیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شام ساڑھے 7 بجے ان ایکشن ہوں گی۔لاہور قلندرز نے دوسرے ایلیمنیٹرمیں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنزسے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، لاہور قلندرز دو بار جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایک بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت چکی ہے۔صدرمملکت آصف علی زرداری بھی لاہور پہنچ گئے، آج قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گے۔پی سی بی حکام کے مطابق فائنل کے دوران اننگز کے وقفے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا، اس سے قبل بری فوج اور پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 ٹرافی کے ساتھ فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں سعود شکیل اور شاہین آفریدی کا فوٹو سیشن ہوا۔فوٹو سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی میرے لئے باعث فخر ہے، کوشش کریں گے پی ایس ایل کی ٹرافی اپنے نام کریں، قذافی سٹیڈیم ہمارے لیے لکی رہا ہے، یہاں 6 میں سے 5 میچ جیتے، مشکل حالات میں متعدد کھلاڑیوں نےعمدہ کارکردگی دکھائی۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے خلاف فائنل سنسنی خیز ہوگا، شائقین کو زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پچھلے 4 ایڈیشنز میں تیسری بار فائنل کھیل رہے ہیں، ہمارا مقصد تیسری مرتبہ ٹرافی جیتنا ہے، ٹیم نے پریشر میں شاندار کارکردگی دکھائی، کھلاڑیوں نے ہر مرحلے پر اچھا رسپانس دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ، باؤلنگ جارحانہ ہیں، جو کسی بھی چیمپئن ٹیم کی علامت ہے، قذافی سٹیڈیم میں فتوحات کا تسلسل جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔