لاہور(نیوز ڈیسک) پی ایس ایل 10 کا فائنل آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

نجی چینل کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا فائنل دوبار کی چیمپئن لاہور قلندرز اور 2019 کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق فائنل مقابلے کےلیے ٹیمیں تیاری نہ کرسکیں، کل لاہور میں تیز آندھی اور بارش کے سبب پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا، موسم کی خرابی کے سبب دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن میدان کے بجائے ہوٹل میں ہوا۔

رواں سیزن میں دونوں ٹیمیں دو بار آمنے سامنے آئیں، پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے 79 رنز سے فتح اپنے نام جبکہ دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔

مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان پاکستان سپر لیگ میں جو 19 میچز کھیلے گئے ان میں9 بار لاہور قلندرز اور 9 ہی بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فاتح رہی جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

پاک بحریہ کو خراج تحسین
جیو نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل فائنل میں پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل آرمی اور فضائیہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا جا چکا ہے۔

پی سی بی حکام کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میچ کی اننگز کے وقفے میں خصوصی تقریب ہو گی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز اور پی ایس ایل کے مطابق

پڑھیں:

لاہور: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ضلع قصور سے تھا، ان افراد کی لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں قرار دیا جارہا ہے؟
  • بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • بلوچستان بار کونسل انتخابات، 37 امیدواروں میں مقابلہ
  • پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع
  • ملتان میں طلبا کا گیریژن کا دورہ، فوجی شہدا کو خراجِ عقیدت پیش
  • پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کے لیے کامیاب بولیاں موصول ،ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع
  • بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ سے قبل نوجوان کرکٹر بین آسٹن کو خراجِ تحسین
  • کوئٹہ: موبائل فون، انٹرنیٹ ڈیٹا سروس 24 گھنٹے کیلئے معطل
  • کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹے کے لیے معطل