2025-07-10@14:22:28 GMT
تلاش کی گنتی: 2236

«لاہور قلندرز اور»:

    پاکستان سپر لیگ 10 کی چیمپئن لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ایک اچھے کرکٹر ہیں، انہوں نے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے اپنی اہلیت تسلیم کرائی ہے۔ اپنی طرز کے بہترین کرکٹر کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونا چاہیے۔ این ای ڈی یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا عاطف کا کہنا تھا کہ بلا شبہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ انہوں نے گزشتہ تین برسوں کے دوران چار ٹرافیاں جیتی ہیں، بطور کپتان ان کی فتوحات سب کے سامنے ہیں۔ شاہین آفریدی کو قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے۔ کھیل لوگوں کو جوڑنے...
    لاہور میں مسلسل موسلا دھار بارش نے تباہی مچادی، مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئے، نشیبی علاقے سیلابی منظر پیش کر رہے ہیں جبکہ کئی سڑکوں پر شگاف پڑ گئے ہیں لیکن مسلم لیگ ن کے حامی صارفین اور وزرا یہ دعویٰ کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ لاہور میں کسی جگہ پانی نہیں کھڑا ہوا اور تمام سڑکوں سے نکاسی آب مکمل ہو چکا ہے جس کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے۔  ایسے میں صارفین مختلف علاقوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں جس میں کئی سڑکوں اور شگاف پڑے ہوئے ہیں اور کئی کئی فٹ پانی کھڑا دیکھا جا سکتا ہے جس میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل ڈوبے ہوئے نظر آ رہے...
    بلوچستان اور لاہور میں ہونے والی مسلسل بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے مختلف حادثات میں کئی افراد جان سے گئی، جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ لاہور میں تقریباً 8 گھنٹے بارش کا تاریخی سپیل برسا، جس میں اوسطاً 182 ملی میٹر بارش کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور گھروں میں پانی داخل ہو گیا، مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے، جبکہ بجلی کے 200 فیڈرز ٹرپ ہو گئے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے مطابق لاہور میں گزشتہ...
    لاہور: کاہنہ کے علاقے میں باپ نے بیٹی پر فائرنگ کرکے خود کو بھی گولی مار لی۔ پولیس کے مطابق فرمان اور بیٹی ماریہ کو زخمی حالت میں جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں علاج جاری ہے۔ ملزم فرمان کی بیٹی کو سسرالیوں نے طلاق دے کر میکے بھجوایا تاہم لڑکی کا سابقہ شوہر اور سسرالی دوبارہ جھگڑا کرنے آئے، اس دوران ملزم کے ہاتھ اور بیٹی کی ٹانگ پر گولی لگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
    لاہور کے معروف تجارتی مرکز حفیظ سینٹر کے بیسمنٹ میں جمعرات کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ یہ واقعہ گلبرگ کے علاقے میں پیش آیا جہاں سینکڑوں الیکٹرانکس کی دکانیں اور دفاتر موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ریسکیو 1122 کے مطابق آگ بیسمنٹ میں لگی جس کے بعد دھواں پوری عمارت میں پھیل گیا۔ ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے اور عمارت خالی کرانے کا عمل فوراً شروع کر دیا گیا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم یہ واقعہ ایک بار پھر لاہور کی تجارتی عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جولائی 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع حفیظ سینٹر میں آتشزدگی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا،بتایاگیاہے کہ گلبرگ کے معروف شاپنگ پلازہ حفیظ سنٹر میں اچانک دوپہر کے وقت آگ لگ گئی۔(جاری ہے) ریسکیو حکام کے مطابق بیسمنٹ میں دھواں بھر گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کی پانچ گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔ فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ریسکیو حکام کے مطابق امکان یہی لگ رہا ہے کہ...
    لاہور میں تقریباً 8 گھنٹے تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارش نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا، واسا کے مطابق شہر بھر میں اوسطاً 144 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو حالیہ برسوں میں ایک تاریخی مون سون اسپیل قرار دیا جا رہا ہے۔ واسا کے مطابق سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 182 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ پانی والا تالاب میں 175، فرخ آباد میں 155، لکشمی چوک میں 143، قرطبہ چوک میں 151، اور گلشن راوی میں 128 ملی میٹر بارش ہوئی۔ دیگر مقامات میں جیل روڈ پر 124 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 84.5 ملی میٹر، ہیڈ آفس گلبرگ 153، اپر مال 135، مغل پورہ 134، تاجپورہ 140، چوک ناخدا 133، اقبال...
    فوٹو بشکریہ سوشل  میڈیا لاہور میں آج صبح سے ہونے والی مسلسل بارش نے جل تھل کر دیا۔ بارش سے نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا اور کئی گاڑیاں اور  موٹر سائیکلیں پانی میں بند ہو گئیں۔لاہور میں اب تک 178 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔  لاہور، اوکاڑہ اور شیخوپورہ میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے بارش کے دوران کئی نشیبی علاقوں کے دورے کیے، انہوں نے واسا کے عملے کو تمام مرکزی شاہراہیں جلد از جلد کلیئر کرنے کی ہدایات دیں۔لیسکو حکام کےمطابق بارش سے لیسکو کے 142 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔سی ای او لیسکوکا کہنا ہے کہ بارش رُکتے...
    لاہور میں تقریباً 8 گھنٹے بارش کے تاریخی اسپیل میں اوسطاً 136 ملی میٹر کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران واسا اور دیگرمتعلقہ ادارے پوری طرح متحرک اور سرگرم عمل رہے جب کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے نکاسی آب کی مسلسل مانیٹرنگ کی اور  علامہ اقبال ٹاؤن اور نشتر ٹاؤن سے ہنگامی بنیادوں پر نکاسی کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔  صبح 5بجے سے جاری موسلادھار بارش سے زیر آب آنے والے علاقوں سے پانی کا نکاس جاری ہے جب کہ واسا کی ٹیمیں اور افسران فیلڈ میں موجود، بجلی کی بار بار بندش سے نکاسی آب میں آنے والی رکاوٹ دور کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کے لئے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی 2025ء ) ملک بھر میں طوفانی بارشیں جاری ہیں اس دوران نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور لاہور میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق 22 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں مون سون سپیل کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران موسلادھار بارشوں کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی، لاہور کے علاقوں لکشمی چوک، گڑھی شاہو، مال روڈ، سول سیکرٹریٹ، ساندہ، چوبرجی، سمن آباد، ملتان روڈ، اقبال ٹاؤن، جیل روڈ، فیروزپورروڈ، کینال روڈ، اچھرہ، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، نشتر ٹاؤن، جوہرٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ اور...
    لاہور: کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مالک مکان کی بیٹی کو نشہ آو چیز پلا کر زیادتی کرنے والا کرایہ دار کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری موبائل فون لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے والد نے محمد پورا کاہنہ میں واقع گھر کا پورشن کرائے پر دے رکھا تھا۔ بچی کی خالہ کی وفات کے باعث میاں بیوی شیخوپورہ گئے ہوئے تھے، کرایہ دار کی بیوی نے ورغلا کر 14 سالہ بچی کو اوپر بلایا اور ملزم نے بچی کو پانی میں نشہ آور چیز پلا کر بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کی۔ ملزم کئی روز تک بچی کو بلیک میل کرکے رقم بھی ہتھیاتا رہا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک کا اعلان اسی ہفتے میں ہوگا،لاہور سمیت بڑے شہروںسے آغاز کیا جائے گا، اسپیکر بات چیت کے لیے سنجیدہ کوشش کر رہے ہیں تو ہم تیار ہیں ،ہم اپنے ساتھیوں کے بغیر ایوان میں نہیں جائیں گے۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذہین وزیر اعلیٰ خود سے اپنے بیٹے کا چالان کروا کر نمایاں کر رہی ہیں،اس طرح کے عمل سے گڈ گورننس کو ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔تین دن پہلے محترمہ اسمبلی میں بیان دیتی ہیں کہ ادویات کے لیے کسی کو باہر جانے کی ضرورت نہیں۔
    لاہور+ شیخوپورہ+ فیروز والہ+ اسلام آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) مون سون بارشوں کا زور دار سپیل برقرار ہے۔ لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں  بادل برس پڑے جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں گوجرانوالہ، گوجر خان، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی بادل جم کر برسے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب،کے پی کے، بلوچستان اور آزادکشمیر میں آئندہ 2 روز کے دوران موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے   نے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔ لاہور ضلعی انتظامیہ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسلا دھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ جیل روڈ، کلمہ چوک، نصیرآباد، انارکلی، جین مندر، بھاٹی گیٹ، ماڈل ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، مسلم ٹاؤن، نشتر، کینال روڈ اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ہے جبکہ شہر کی فضا میں خوشگوار تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے۔ تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، جس پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں...
    ---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ بار اور لاہور بار نے ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ چیلنج سپریم کورٹ میں کر دیا۔دونوں بارز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف الگ الگ انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر دیں۔ صدرِ مملکت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی طے کردیاس حوالے سے وزارتِ قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہوں گے۔ سپریم کورٹ میں دائر اپیلوں میں 5 رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی اور کہا گیا کہ اپیلوں پر فیصلے تک 5 رکنی بینچ کا فیصلہ اور اس کے نتیجے میں ہونے والے اقدامات معطل کیے جائیں۔ درخواست میں مؤقف...
    لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کیس سے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جسٹس شاہد کریم نے تحریر کیا ہے، جس میں ماحولیاتی تحفظ، درختوں کے کٹاؤ اور شہری منصوبہ بندی سے متعلق اہم ہدایات شامل کی گئی ہیں۔ تحریری حکم کے مطابق، نیسپاک نے یلو لائن منصوبے کی ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ہے، جس میں بتایا گیا کہ نہر کے کنارے موجود درختوں کی ٹیگنگ مکمل کرلی گئی ہے، نیسپاک کے نمائندے نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ نہر پر موجود درختوں کو نہیں کاٹا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: عدالت نے ہدایت کی ہے کہ نیسپاک جلد از جلد اس منصوبے کی حتمی رپورٹ بھی...
    لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے سپریم کورٹ کے ججز سنیارٹی کیس کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے الگ الگ انٹراکورٹ اپیلیں دائر کر دی ہیں۔ ان اپیلوں میں 5 رکنی بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اپیلوں میں اس فیصلے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے اقدامات کو معطل کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ آئین اور طے شدہ عدالتی اصولوں کے خلاف ہے۔ دونوں بارز کا کہنا ہے کہ ججز کی سنیارٹی طے کرنے کا مسلمہ طریقہ کار موجود ہے اور یہ اصول آئین کے مطابق طے کیا گیا ہے۔ یہ بھی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 2 روز کے دوران موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔(جاری ہے) محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب،کے پی، بلوچستان اور آزادکشمیر میں آئندہ 2 روز کے دوران موسلادھار بارش کا امکان ہے جب کہ پنجاب کے کئی شہروں میں بھی بوندا باندی ہوئی اور لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔لاہور کے ڈیوس روڈ، لکشمی چوک،گوالمنڈی،گڑھی شاھو، دھرم پورہ، ریگل مال روڈ،کینٹ، فیصل ٹاؤن اور ٹاؤن شپ میں بھی بارش ہوئی۔ ادھر خیبرپختونخوا میں لوئر دیر کے مختلف علاقوں مینگورہ شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جب کہ آزادکشمیر کی وادی نیلم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مون سون کے دوسرے اسپیل کے تحت لاہور میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، موسم خوشگوار ہونے سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔موسلادھار بارش کے سبب شہر کی شاہراہوں پر پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ نشتر ٹاؤن میں 55 ملی میٹر ساور گلبرگ میں 47 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج دن بھر بارش کی پیش گوئی ہے جبکہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔لاہور کے علاوہ راولپنڈی اور گجرانولہ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ حبس کی شدت میں کمی آگئی۔موسلادھار بارش کے سبب ڈی جی...
    لاہور، راولپنڈی اور گجرانولہ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار جبکہ حبس کی شدت میں کمی آگئی۔ محکمہ موسمیات نے آج دن بھر بارش کی پیشنگوئی کر رکھی ہے۔ لاہور میں راوی روڈ، مصری شاہ، شیرانوالہ گیٹ، گجر پورہ، داتا نگر، بھگوان پورہ، لکشمی چوک، جوہر ٹاؤن، جی پی او، ریلوے اسٹیشن اور نابھا روڈ کے اطرف شدید بارش ہوئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور مکمل الرٹ ہے۔ وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد، ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات کر دیں۔ ڈی جی واسا نے تمام فیلڈ ٹیموں کو...
    لاہور(ویب ڈیسک)ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ شوگر ڈیلروں نے پچھلے سال حکومت کو چینی مہنگی نہ ہونے کا یقین دلا کر چینی برآمد کی اجازت لی تھی اور بیرونِ ملک چینی بیچ کر ملک میں زرمبادلہ بڑھنے کی آس دلائی تھی، ڈالرز لانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ حکومت نے یہ بھی کہا تھا کہ کرشنگ سیزن سے پہلے ملک میں نہ چینی کم ہوگی نہ قیمتیں بڑھیں گی، نہ چینی درآمد کرنے کی ضرورت پڑے گی لیکن سارے وعدے، ساری یقین دہانیاں ہوا میں اڑ گئیں۔ چینی کی قیمت آؤٹ آف کنٹرول ہوئی، چینی درآمد کرنے کی بھی نوبت آگئی، چینی بیچنے سے ڈالر تو ملک میں آگئے لیکن چینی خریدنے پر...
    لاہور: جوہر ٹاؤن میں 1 کروڑ 20 لاکھ مالیت کی ڈکیتی کے پیچھے گھر کا سابقہ ڈرائیور واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق سابقہ ڈرائیور نے اپنے دوست سے مل کر گھر میں چوری کا پلان بنایا، گھر کے دیگر افراد کی غیر موجودگی میں ڈرائیور نے دوست سے مل کر واردات کی۔ ملزمان سے 40 ہزار سعودی ریال، 25 تولے سونا، گھڑیاں اور پستول برآمد کر لیے۔ ملزمان میں سابقہ ڈرائیور علی رضا اور راشد شامل ہیں۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس...
    مقررین نے کہا کہ برہان وانی ایک نظریہ، ایک علامت اور ایک ناقابل شکست حوصلے کا نام ہے۔ انہوں نے کشمیری نوجوانوں کی بھرپور قیادت کی۔ اسلام ٹائمز۔ برہان وانی کے یوم شہادت پر کشمیر سنٹر لاہور کے زیراہتمام بھی ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما غلام عباس میر، سینئر مسلم لیگی رہنما و سابق پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر فرازانہ نذیر، حریت رہنما انجینئر مشتاق محمود، انچارج سنٹر انعام الحسن، پی ٹی آئی رہنما فاروق آزاد، مسلم لیگی رہنما قاضی انوار، سابق کونسلر حاجی اعجاز، ممتاز ادیب پروفیسر نذر بھنڈر، معروف مذہبی اسکالر علامہ فداء الرحمان حیدری، شیخ امجد اقبال، نذیر بیگ و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ برہان وانی ایک نظریہ،...
    لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کی خستہ حال اور خطرناک عمارتوں کی فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق شہر کے 9 ٹاؤنز میں واقع 59 عمارتوں کو بوسیدہ اور ناقابلِ رہائش قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان 59 میں سے سب سے زیادہ 33 عمارتیں داتا گنج بخش ٹاؤن میں واقع ہیں، جن میں سے 26 عمارتیں نجی ملکیت میں ہیں۔ فہرست میں شامل عمارتوں میں 46 رہائشی جبکہ 12 کمرشل نوعیت کی ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 22 عمارتیں ایسی ہیں جن کی مرمت ممکن نہیں رہی۔ انتظامیہ کے مطابق ان میں سے 44 عمارتوں میں تاحال لوگ رہائش پذیر ہیں۔ خطرے کے پیشِ نظر متعلقہ عمارتوں کو خالی کرانے کے لیے دو نوٹسز...
    لاہور اپنے کھانوں اور منفرد ذائقوں کی وجہ مشہور ہے۔ لاہور ہوٹل کے قریب شیفا قیمے والا سنہ 1965 سے دیسی گھی میں  قیمہ بنا کر شہریوں کو کھلا رہا ہے۔ اس قیمے میں ایسی کیا خاص بات ہے جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں دیسی گھی کا قیمہ شیفا قیمے والا لاہور لاہور کا شیفا قیمہ
    لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ڈیوس روڈ، لکشمی چوک، گوالمنڈی، گڑھی شاھو، دھرم پورہ، ریگل مال روڈ، کینٹ، فیصل ٹاؤن اور ٹاؤن شپ میں بھی بارش ہوئی۔ پنجاب کے کئی دیگر شہروں میں بھی بوندا باندی ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں لوئر دیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔مینگورہ شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادَھار بارش ہوئی۔
    نومبر میں ہونے والی یومِ اقبال کی تقریب میں اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا تھا کہ ہماری قومی زبان اردو کواگر دفتری اور عدالتی زبان نہ بنایا گیا تو اس کا زندہ رہنا مشکل ہوگا اور نئی نسل کا، جو نہ اردو پڑھ سکتی ہے اور نہ لکھ سکتی ہے، اپنے دین اور وطن کے ساتھ تعلّق کمزور ہوتے ہوئے ٹوٹ جائے گا،اس ضمن میں قراردادیں بھی پاس کی گئیں۔ اپریل کی تقریب میں بھی محترم مجیب الرحمن شامی، خواجہ سعد رفیق اور راقم نے اردو کو زندہ رکھنے کی اہمیّت کو اُجاگر کیا اور اس ضمن میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے پر زور دیا۔ راقم نے اس بات پر زور دیا کہ...
    خاتون نے عدالت میں درخواست دائر کی۔ جس میں لکھا گیا کہ سی سی ڈی اہلکاروں نے ان کے بیٹے کو مبینہ پولیس مقابلے میں مار دیا ہے جبکہ بھتیجا شدید زخمی حالت میں ملا۔ عدالت نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث سی سی ڈی اہلکاروں کیخلاف دفعہ 302 کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بنچ نے وہاڑی میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں میں ملوث سی سی ڈی کے ڈی ایس پی ملک راشد تھہیم، ایس ایچ او شاہد اسحاق گجر، 4 کانسٹیبلان اور 5 سے 6 دیگر ملازمین کیخلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت...
    سٹی 42: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے ، پنجاب پولیس کے افسر اور جوان الرٹ کردیے گئے ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  پولیس فورس کو امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت کردی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے دوران  پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں کو الرٹ اور امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں مزید مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں۔ٹریفک وارڈنز شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں اورسپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں...
    لاہور: شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سگے بھائیوں پر مشتمل تین رکنی شاپ رابر و موٹر سائیکل اسنیچر گینگ گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں معصوم دکانداروں کی دکانوں میں گھس کر واردات کرتے اور واردات سے قبل موٹر سائیکل چھینتے پھر شاپ رابری کرتے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، 2 موبائل، 50 ہزار نقد رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں کاشف، حسیب اور ساتھی نوید شامل ہیں۔ ملزمان منظم گروہ کی شکل میں وارداتیں کر رہے تھے جس پر مقدمات درج کر لیا گیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے متحرک اسٹریٹ کریمنلز کی گرفتاری پر ایس ایچ او شفیق آباد...
    سٹی 42: پراونشل مینجمنٹ سروس امتحان 2023 میں امیدواروں کے سائیکلوجیکل اسیسمنٹ کےشیڈول کا اعلان کردیا گیا امیدواروں کی سائیکلوجیکل اسیسمنٹ 9 جولائی سے 29اگست تک جاری رہے گی،امیدواروں کی نفسیاتی جانچ کیلئے تحریری ٹیسٹ اور انٹرویوز لئے جائیں گے،تحریری نفسیاتی ٹیسٹ کا آغاز 9 جولائی 2025 کو لاہور میں ہوگالاہور، سرگودھا اور فیصل آباد کے 233 امیدوار شریک ہوں گے،لاہور کے 60 امیدواروں کی نفسیاتی جانچ ،انٹرویو 12 تا 14 جولائی کو ہو گا،لاہور کے مزید 40 امیدواروں کی جانچ 17 اور 18 جولائی کو ہوگیملتان اور ڈیرہ غازی خان کے 20 امیدواروں کی جانچ 11 اگست کو ہوگی،ڈیرہ غازی خان کے مزید 22 امیدوار 12 اگست کو شرکت کریں گے،بہاولپور کے 20 امیدوار 15 اگست کو نفسیاتی جانچ کے...
    کیا وفا کیش اور جماعت سے گہری وابستگی رکھنے والے پانچ اسیرانِ لاہور کا خط، اندھی گلی میں بھٹکتی پی۔ٹی۔آئی کو جُگنو بھر روشنی دے پائے گا؟ کیا چند سطور پر مشتمل یہ ’پریس ریلیز‘ ہرآن آمادۂِ بحران تحریکِ انصاف کو تصادم وپیکار سے ہٹ کر سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات کی راہ سُجھا پائے گا؟ بظاہر اِس کے کوئی آثار دکھائی نہیں دیتے۔ خط کو منظرِ عام پہ آئے ایک ہفتہ ہوگیا۔ اب تک نہ پارٹی نے اس پر باضابطہ ردّعمل دیا نہ پارٹی کے سرپرستِ اعلی، عمران خان نے لب کشائی کی۔ بے ہنری کی بے ثمر تاریخ اور حکمت ودانش سے عاری فیصلوں کاسفر جاری ہے۔ اپریل 2022ء میں تحریکِ عدمِ اعتماد کا مردانہ وار مقابلہ کرنے...
    لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں ایک چینی باشندے کے گھر چوری کی واردات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ گھر کے ملازمین ہی چوری کے ماسٹر مائنڈ نکلے ہیں، جو ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم چوری کرکے فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے تفتیش کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ اے ایس پی ڈیفنس لاہور شہر بانو نقوی کے مطابق، ڈیفنس بی کے علاقے میں چینی باشندے کے گھر چوری کی واردات پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔ ملزمان چینی باشندے کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم چوری کر کے فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی...
    لاہور سمیت پنجاب بھر میں صبح کے وقت موسلادھار بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ لاہور میں بارش تھمنے کے ساتھ ہی حبس کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ شہر میں سب سے زیادہ بارش 52 ملی میٹر نشتر ٹاون میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہر کے دیگر علاقوں جیل روڈ پر 43 ملی میٹر، قرطبہ چوک میں 41، گلبرگ میں 40، ایئرپورٹ پر 34 ملی میٹر، گلشن راوی میں 31، لکشمی چوک میں 26، اقبال ٹاون میں 24، سمن آباد میں 16، جوہر ٹاون میں 13، اپر مال میں 2، مغلپورہ میں 4، تاجپورہ میں 3، پانی والا تالاب اور فرخ آباد میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ڈپٹی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)ملک بھر میں مون سون کا ہیوی سپیل جاری ہے، لاہور، ملتان، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ بہاولپور اور لیہ میں بادل برس پڑے۔لاہور کے علاقے گلبرگ، کلمہ چوک اور مغل پورہ کے علاقوں میں بارش ہوئی، گڑھی شاھو، لکشمی چوک میں بھی گرج برس ہوئی، فیروز پور روڈ، جوہر ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقوں میں بادل جم کر برسے، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش ہوئی، گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، ہنگو میں بادل جم کر برسے، ہری پور میں طوفانی بارش کے باعث مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، متعدد سڑکیں آمدورفت کیلئے بند کردی گئیں، کراچی میں بادلوں کے ڈیرے...
    اسکرین گریب  لاہور پولیس کے آپریشنز ونگ نے ڈیفنس میں چینی باشندے کے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کی چوری کے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے سوا کروڑ روپے برآمد کر لیے۔اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے چینی شہریوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ملزمان چینی شہری شی ڈیپو کے گھر کام کرتے تھے، ملزمان نے تین دن پہلے کیش لوٹا اور آبائی شہر چشتیاں فرار ہو گئے۔اے ایس پی شہر بانو نقوی کے مطابق دو ملزمان سیکیورٹی گارڈ شبیر اور امتیاز نے تیسرے شخص علی عزیر سے مل کر واردات کی تھی۔شہر بانو نقوی نے مزید بتایا کہ ملزمان سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے برآمد  ہو چکے ہیں جبکہ باقی پیسوں...
    سٹی42: شہر میں سٹریٹ لائٹس اور سیوریج سسٹم کی بحالی کے لیے محکمہ خزانہ نے اربوں روپے کے فنڈز جاری کر دیے، مختلف زونز کیلئے جاری کردہ بجٹ کو آن لائن بھی کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال زون کے لیے 2 ارب 20 کروڑ روپے جاری کیے گئے، راوی زون کے لیے 1 ارب 30 کروڑ روپے مختص کیے گئے اور داتا گنج بخش ٹاؤن کو 65 کروڑ روپے فراہم کیے گئے۔اس کے علاوہ سمن آباد زون کے لیے 20 کروڑ روپے (200 ملین) جاری کیے گئے جبکہ  نشتر زون کو 1 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ...
    لاہور (نیوز ڈیسک) سول جج لاہور محمد رمضان ڈھڈی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق محمد رمضان ڈھڈی گیارہ سال، چار ماہ اور سات دن اس منصب پر فائز رہے، رمضان ڈھڈی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفی دیا۔ رمضان ڈھڈی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب میں نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، میں دل کی گہرائیوں سے اپنے ساتھیوں اور سینئرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمارے بغیر حکومت بنتی ہے نہ ہی چلتی ہے، بجٹ میں ہر چیز کو مہنگا کر دیا گیا۔ غریب آدمی کی قوت خرید جواب دے گئی۔ حکومت کی غلط پالیسیاں غربت میں اضافہ کر رہی ہیں۔ لاہور میں متحدہ ایکشن کمیٹی سرکلر روڈ کے وفد نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ شہر کی خوبصورتی کیلئے لاکھوں افراد کو بے روزگار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہماری جماعت پوری قوت کے ساتھ تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا حکومت شاہ عالم مارکیٹ اور سرکلر روڈ پر 7 ہزار دکانوں...
    لاہور: ڈیفنس بی کے علاقے میں چینی باشندے شی ڈیپو کے گھر سے 01 کروڑ 80 لاکھ روپے چوری کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے ڈیفنس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی، جس میں گھر کے ملازم ہی چوری کی واردات کے ماسٹر مائنڈ نکلے۔ شہر بانو نقوی نے بتایا کہ 36 گھنٹے کے اندر چور لوٹی گئی رقم سمیت بہاولپور سے گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان میں مرکزی ملزم علی عزیز، شبیر اور امتیاز  شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے ایس پی کینٹ کو ملزمان گرفتار...
    لاہور میں کم عمر ڈرائیور کی گاڑی کے حادثے میں زخمی 3 افراد میں سے ایک دم توڑ گیا، واقعہ کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ لڑکے کے زیر استعمال گاڑی اس کے باپ کی نہیں بلکہ مالک مکان کی ہے، حادثے کی سی سی ٹی وی بھی منظرعام پر آ گئی۔ٹریفک حادثہ شاہدرہ ٹاؤن میں مین روڈ پر سنگیت سینما کے قریب رات ساڑھے 10 بجے پیش آیا، سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ رنگ کی تیز رفتار گاڑی دو موٹر سائیکلوں کو ہِٹ کرتی ہے، حادثے میں ایک نوجوان ہلاک اور دو زخمی ہو گئے، گاڑی رُکنے پر لوگوں نے 13 سالہ ڈرائیور کی دُرگت بنائی اور پولیس کے حوالے...
    لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے بچوں اور خاتون کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 5، 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی بھی مقام پر غیرقانونی طور پر جنگلی جانور رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، وزیراعلیٰ نے لاہور میں پالتو شیر کے حملے میں زخمی افراد کے لیے5، 5لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور میں خاتون پر شیر کے حملے بعد کریک ڈاؤن، 13 شیر برآمد وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر رکھے گئے شیروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کردیا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں اعلیٰ سطحی تبادلوں کا آغاز ہو چکا ہے، جنہیں فوری طور پر نافذ العمل کر دیا گیا ہے۔ نئے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، رفعت مختار کے تقرر کے بعد یہ پہلا بڑا اقدام تصور کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ادارے میں اصلاحات اور کرپشن کے خاتمے کی جانب پیش قدمی ہے۔ 7 جولائی کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن نمبر A/2253/HR-I/2025/5108-20 کے مطابق متعدد افسران کے تبادلے کیے گئے، جن میں سب سے اہم تبدیلی لاہور زون میں سامنے آئی ہے۔ کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء (پی ایس پی، بی ایس-20) کو ایف آئی اے لاہور زون کا نیا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے، جب کہ سرفراز...
    لاہور: ترکش ایئرلائن نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکش ایئرلائن کی استنبول جانے والی پرواز نے ٹیک آف کے فوراً بعد فنی خراب کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی۔ ہنگامی لینڈنگ کے باعث طیارے کے مسافر خوفزدہ ہو گئے۔ ذرائع ایئرپورٹ کے مطابق جیسے ہی پرواز نے روانگی اختیار کی۔ تو طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ جس پر پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کر کے واپسی کی اجازت طلب کی۔ ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے فوری اجازت ملنے کے بعد پائلٹ نے مہارت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بہ حفاظت واپس لاہور ایئرپورٹ...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے دو بچوں اور خاتون کو فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس میں رکھا گیا شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور راہگیروں پر حملہ کردیا تھا۔ شیر کے حملے میں راہگیر خاتون اور دو بچے زخمی ہوئے جن میں بچوں کی حالت تشویشناک تھی تاہم اب وہ بھی خطرے سے باہر ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔ جس پر وہ باہر نکلا اور دیوار پھلانگ کر باہر آگیا...
      باسم سلطان : چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ سی ٹی او کا کہنا ہے کہ کم عمرڈرائیورزکیخلاف قانونی کارروائی میں کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے،خلاف ورزی کی صورت میں بچے کے والدین کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ اُن کا کہنا ہے کہ  کم عمر ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے۔ یکم سے 30 جون تک  کم عمر ڈرائیورز کے خلاف 33,277 چالان کیے جا چکےہیں جبکہ  251 مقدمات بھی درج کیے گئے۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ سی ٹی او کا ٹریفک وارڈنز کو...
     عابد چودھری :چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا. سی ٹی اولاہور کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے،بچےکےوالدین یاسرپرست ذمہ دار ہونگے ۔ سی ٹی اوکاکم عمرڈرائیورز کیخلاف کارروائی مزیدتیزکرنےکاحکم جا ری کر دیا۔سی ٹی اولاہور  کا کہنا ہے کہ  کم عمرڈرائیورزکیخلاف قانونی کارروائی کاسلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے،یکم سے30جون تک کل33277چالان کیےجاچکے ہیں،یکم سے30جون تک کم عمرڈرائیورزکیخلاف 251مقدمات درج ہوئے،سی ٹی اوکاکم عمرڈرائیورزکوسڑک پردیکھتےہی فوری کارروائی کرنےکاحکم جا ری کر دیا۔ ریلوے ہیڈکوارٹر: افسران کے تقرر و تبادلے اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک وارڈنزسیف سٹی کیمروں کی مدد بھی حاصل کریں،  کیمرہ سےجہاں بھی کم عمرڈرائیورزنظرآئیں فوری کارروائی...
    لاہور پولیس نے منشیات کی سپلائی میں ملوث پنجاب پولیس کے ٹیلی کمیونیکیشن کے تھانیدار اور اس کے ساتھی کو 4 کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔ درج ایف آئی آر کے مطابق تھانہ مصری شاہ پولیس نے منشیات کی سپلائی دینے کے لیے آنے والے پنجاب پولیس کے ٹیلی کمیونیکیشن کے تھانیدار اور اس کے ساتھی کو 4 کلو چرس سمیت گرفتار کیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق  ریلوے کالونی لال مسجد کے قریب دو مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو پولیس  نے دیکھ کر پکڑنے کی کوشش کی، موٹرسائیکل سواروں نے موٹرسائیکل بھگا دی، پولیس اہلکاروں نے تعاقب کرکے گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ایک ملزم نے اپنا نام عمرفاروق اے ایس آئی ٹیلی کمیونکیشن پنجاب پولیس اور دوسرے نے محمد علی...
    لاہور میں ایک شخص کی جانب سے اہل خانہ پر تشدد کے دوران ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ڈھال بن گیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے تاجپورہ سے ایک نوعمر بچی نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے اطلاع دی اور کہا کہ والد نے شیشے کا گلاس میرے سر پر مارا جس سے میں شدید زخمی ہو گئی، بچی نے بتایا کہ اس کے والد نے اس کی والدہ اور بھائی پر بھی جسمانی تشدد کیا ہے۔ کال موصول ہوتے ہی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری طور پر پولیس کو موقع پر روانہ کیا اور تھانہ غازی آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے...
    خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بیشتر جبکہ بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان ہے، اس حوالے سے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کی جانب سے الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، پشاور، مردان، ہنگو، کرم، کوہاٹ، کرک، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم،...
    لاہور میں  شہری بلال اور مدثر عباس پر تشدد 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی چھاونی چوکی نادر آباد، ملزمان نے شہری بلال اور مدثر عباس پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل  کی۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او جنوبی چھاونی دانیال یونس اور چوکی انچارج نادر آباد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس پی کینٹ نے کہا کہحبس بیجا میں رکھ کر تشدد کرنے والے ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا، ترجمان پولیس نے کہا کہ ملزمان میں مرکزی ملزم مدثر بھٹی، بابر اور الہی بھٹی شامل ہیں، ملزمان نے شہری بلال اور مدثر عباس کو کھانا کھانے کے بہانے الہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُس وقت سنسنی خیز صورت حال پیدا ہو گئی جب ترکی ایئرلائن کی ایک بین الاقوامی پرواز، جو استنبول کے لیے روانہ ہو رہی تھی، روانگی کے فوراً بعد غیر متوقع تکنیکی خرابی کا شکار ہو گئی۔پائلٹ کی فوری مہارت اور کنٹرول ٹاور کے بروقت ردعمل کی بدولت طیارے کو بحفاظت واپس ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، لیکن اس تمام واقعے نے طیارے میں سوار مسافروں کو شدید ذہنی دباؤ اور خوف میں مبتلا کر دیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق یہ پرواز جب فضا میں بلند ہو رہی تھی تو اچانک طیارے کے ایک اہم تکنیکی نظام میں خرابی پیدا ہو گئی، جس کے بعد پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور...
    فائل فوٹو لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں کمسن کار ڈرائیور کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق تیز رفتار کار ایک کمسن ڈرائیور چلا رہا تھا، جس نے 3 موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماری۔پولیس کے مطابق کمسن کار ڈرائیور کی شناخت 13 سالہ حاشر کے نام سے ہوئی ہے، جسے شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی شہریوں اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
    لاہور: لاہور کے علاقے شاہدرہ میں افسوسناک حادثے کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 11 سالہ بچہ بغیر کسی لائسنس یا نگرانی کے گاڑی چلا رہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق، کمسن بچہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ دو زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا جبکہ بچے کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی...
    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں کربلا گامے شاہ پہنچ کر مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء بلال یاسین، مجتبیٰ شجاع الرحمٰن اور خواجہ سلمان رفیق نے بھی مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے محرم میں امن و امان، صفائی، خدمت کا نیا ریکارڈ بنایا ہے، ترجمان پنجاب حکومتترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پہلی بار جلوسوں کے راستے کو گرمی کی شدت کے باعث پانی کے چھڑکاؤ سے ٹھنڈا کیا گیا، پنجاب بھر میں امن و امان، صفائی، عوام اور عزاداروں کی مثالی خدمت کی گئی۔ گورنر پنجاب سلیم حیدر...
    لاہور: نیو راوی پل پر شہری نے پولیس اہلکاروں پر کار چڑھا دی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ لاہور پولیس کے مطابق نیو راوی پل پر کار سوار نے پولیس ناکہ توڑنے کی کوشش کی اور پھر ناکہ توڑتے ہوئے کار پولیس اہلکاروں پر چڑھا دیْ پولیس نے بتایا کہ کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار صدیق شدید زخمی  ہوگیا ہے اور کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے، ناکے پر کھڑی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ملزم کے بارے میں بتایا گیا کہ پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانہ شاہدرہ منتقل کردیا ہے اور ڈرائیور کی شناخت سید ظفر عباس کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا...
    ملک میں مون سون بارشوں کا سپیل جاری ہے، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔جڑواں شہروں میں بھی 130 ملی میٹر بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 15 فٹ تک بلند ہوگئی، جبکہ نالہ لئی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں الرٹ جاری ہے، نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری اور عملہ تعینات ہے، اس کے علاوہ آزاد کشمیر...
      —فائل فوٹو کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا۔جلوس صدر ریگل چوک، تبت سینٹر سے ہو کر ایم اے جناح روڈ پہنچے گا اور حسینیہ ایرانیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔ملک بھر میں یوم عاشور کی مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔لاہور میں گزشتہ شب نثار حویلی سے برآمد ہونے والا یوم عاشور کا مرکزی جلوس اندرون شہر کے روایتی راستوں پر گامزن ہے۔ ملک بھر میں 9 محرم کے جلوس، عزاداروں نے شہدائےکربلا کی یاد تازہ کیعلامہ شہنشاہ نقوی نے مجلس سے خطاب کیا اور نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم قربانی اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ روہڑی میں 500 سال قدیم ضریح نو ڈھال کا جلوس آج...
    راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور ، پشاور (نیوز ڈیسک)راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور ، پشاور اور کراچی سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں یوم عاشور کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ شبیہ ذوالجناح، تعزیے اور علم مبارک کے جلوس روایتی راستوں سے گزر کر اپنے مقامات پر اختتام پذیر ہوں گے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں ، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ، واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔ حساس شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، بعض شہروں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل...
    لاہور(ویب ڈیسک) ملک میں مون سون بارشوں کا سپیل جاری ، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے،لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ شہرکےمختلف علاقوں،پنجاب کوآپریٹو سوسائٹی ،غازی روڈ، ڈی ایچ اے میں موسلا دھار بارش سےموسم ٹھنڈاہوگیا۔ دوسری جانب جڑواں شہروں میں بھی 130 ملی میٹر بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔ موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 15 فٹ تک بلند ہوگئی، جبکہ نالہ لئی اور اس کے اطراف...
    لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک اوباش نوجوان نے غیر  ملکی خاتون سے چھیڑ چھاڑ کی اور اس کی رہائش گاہ تک پیچھا بھی کیا۔پولیس کے مطابق ہراسگی کا شکا نائجیرین خاتون گرین ٹاؤن میں فیملی کے ساتھ رہائش پذیر ہے،  جیو نیوز نے ہراسگی کی فوٹیج بھی حاصل کر لی جس میں دیکھا گیا کہ  خاتون بچے کے ساتھ گلی میں گھر کی طرف آرہی ہے کہ ایک اوباش نے اُس پر آوازیں کسیں اور پھر اسےدبوچنے کی کوشش کی۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خاتون اسے باتوں میں لگا کر اپنے گھر تک لے آئی اور خود اندر چلی گئی، ملزم ڈھیٹ نکلا اور خاتون کے گھر کی گھنٹی بجاتا رہا۔ خاتون کے بجائے اس کا شوہر باہر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)لاہور میں خاتون پر شیر کے حملے کے واقعے کے بعد پنجاب حکومت حرکت میں آگئی۔محکمہ جنگلی حیات نے صوبے میں بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔محکمہ جنگلی حیات نے کریک ڈاؤن کے دوران 24 گھنٹوں میں 13 شیر برآمد کر کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا اور 5 مقدمات بھی درج کرلیے۔ترجمان وائلڈ لائف نے بتایا کہ صرف لاہور سے 4 شیر بازیاب کرکے 4 افراد گرفتار کیے ہیں۔اسی طرح گوجرانوالا سے بھی 4 شیر برآمد کر لیے گئے، ملتان میں 3 شیر بازیاب کرکے ایک شخص کو گرفتار کیاگیا اور دو ایف آئی آر درج کی گئیں جبکہ فیصل آباد میں بھی 2 شیر تحویل میں لیے گئے...
    چلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی2025ء) سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا، موسمیاتی تبدیلیوں کے تشویش ناک اثرات، چلاس میں ہفتے کے روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کا گرم ترین علاقہ گلگت بلتستان کا علاقہ چلاس رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج چلاس میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔ ہفتے کے روز ملک کے کسی دوسرے علاقے میں اتنا زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب مون سون کا نیا اسپیل پاکستان میں داخل ہو گیا جس کے بعد بیشتر علاقوں میں موسلادھار...
    ورلڈ کلب چیمپئن شپ ایونٹ 2026 میں منعقد کرائی جانے والی ہے۔ یہ عالمی ٹی 20 ٹورنامنٹ طویل عرصے سے منقطع چیمپئنز لیگ ٹی 20 (سی ایل ٹی 20) سے متاثر ایونٹ ہے۔ اس ایونٹ میں دنیا بھر میں منعقد ہونے والی صفِ اول کی فرنچائز لیگر سے چیمپئنز ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔ ان لیگز میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)، بِگ بیش لیگ (بی بی ایل) ایس اے 20 اور دی ہنڈریڈ شامل ہیں۔ اگرچہ کو اس کو سی ایل ٹی 20 کے طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے، لیکن نئے ورژن میں بڑے پیمانے پر نمائندگی، زیادہ مفاد اور عالمی سطح پر ایک بڑی آڈینس متوقع ہے۔ سی ایل ٹی...
    محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کاکریک ڈان، 24 گھنٹوں میں 13 شیر برآمد، 5 افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )لاہور میں خاتون پر شیر کے حملے کے واقعے کے بعد پنجاب حکومت حرکت میں آگئی ۔محکمہ جنگلی حیات نے صوبے میں بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈان شروع کردیا۔محکمہ جنگلی حیات نے کریک ڈان کے دوران 24 گھنٹوں میں 13 شیر برآمد کر کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا اور 5 مقدمات بھی درج کرلیے۔ ترجمان وائلڈ لائف نے بتایا کہ صرف لاہور سے 4 شیر بازیاب کرکے 4 افراد گرفتار کیے ہیں۔اسی طرح گوجرانوالا سے بھی 4 شیر برآمد کر لییگئے، ملتان میں 3 شیر بازیاب کرکے...
    لاہور کے کالج روڈ پر واقع نجی سوسائٹی میں غیرملکی خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور پولیس نے ملزم کو 12 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا ہے۔ واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون رات کے وقت اپنے بچے کے ساتھ گھر آرہی تھی جب شلوار قمیض میں ملبوس ملزم نے خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات شروع کردیں۔ یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا: مالاکنڈ یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے والا پروفیسر نوکری سے فارغ ملزم خاتون کے شوہر کے گھر سے باہر آنے پر موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیا جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز...
    فوٹو اسکرین گریب: فیس بک  لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک اوباش نوجوان نے غیر ملکی خاتون سے چھیڑ چھاڑ کی اور اس کی رہائش گاہ تک پیچھا بھی کیا، جسے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ہراسگی کا شکار ہونے والی نائجیرین خاتون گرین ٹاؤن میں فیملی کے ساتھ رہائش پذیر ہے، اوباش نوجوان نے اُس پر آوازے کسیں اور دبوچنے کی کوشش کی۔خاتون اسے باتوں میں لگا کر اپنے گھر تک لے آئی اور خود اندر چلی گئی، ملزم ڈھیٹ نکلا اور خاتون کے گھر کی گھنٹی بجاتا رہا۔ خاتون کی بجائے اس کا شوہر باہر نکلا تو اوباش نے دوڑ لگا دی۔ بھارت: 40 سالہ خاتون ٹیچر 16 سالہ طالب علم کا جنسی استحصال کرنے پر گرفتار...
    کراچی: کراچی کرکٹ کی نرسری کو ویران کرنے کی تیاری کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ نظام میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ کر لیا، آئندہ برس قائد اعظم ٹرافی میں 18 کے بجائے 8 ٹیمیں شامل کی جائیں گی، گذشتہ برس کے پوائنٹس ٹیبل کی ابتدائی 6 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کر لیں گی، 15 اگست سے شروع ہونے والے گریڈ 2 حنیف محمد کپ سے دیگردو جگہ بنائیں گی۔  یوں ابتدائی طور پر کراچی کی کوئی ٹیم فرسٹ کلاس ایونٹ میں شریک نہیں ہے، کوالیفائی نہ کرنے کی صورت میں پہلی بار ایسا ہوگا کہ 21  بار کی فاتح سائیڈ قائد اعظم ٹرافی میں حصہ نہیں لے گی، ماضی میں شہرقائد...
    قیصرکھوکھر : کمشنر اور ڈی سی لاہورکامحکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران بھی ہمراہ تھے۔کمشنر زید بن مقصود نے مجالس اور جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کو چیک کیا۔  کمشنر زید بن مقصوداور ڈی سی سیدموسیٰ رضا نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہور نے مجالس اور جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کو چیک کیا۔ کمشنر نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا ڈی سی کنٹرول روم سے رابطے کا جائزہ لیا۔کمشنر زید بن مقصودنے شہر کے تما م جلوسوں کی مانٹیرنگ کی لائیو فیڈ دیکھی ۔کمشنر لاہور نے لاہور ڈویژن کے دیگر کنٹرول رومز کی کوارڈی نیشن کو چیک کیا۔...
    مون سون کا نیا اسپیل پاکستان میں داخل ہو چکا ہے جس کے بعد بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث لاہور سمیت متعدد اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں دن بھر شدید حبس اور خشک موسم برقرار رہنے کے بعد رات گئے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 30 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور...
    لاہور ، پشاور ، کراچی (نیوز ڈیسک)لاہور ، پشاور ، کراچی سمیت مختلف شہروں میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ملک کے بعض بڑے شہروں میں موبائل سروس جزوی معطل کی گئی ہے جبکہ حساس مقامات بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر میں آج 1689 عزاداری جلوس اور 3895 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، جن کی حفاظت کیلئے ایک لاکھ سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ لاہور میں 79 جلوس اور 378 مجالس کی حفاظت پر 10 ہزار سے زائد اہلکار مامور ہیں۔ دوسری جانب کوئٹہ اور پشاور میں 9 محرم الحرام پر سکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کر دی گئی...
    لاہور /کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک دوپہر 1 بجے سے برآمد ہوگا، سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کیے جاچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس برآمد ہونے سے قبل نشتر پارک میں مجلس کا آغاز ہوگیا ہے، جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کر رہے ہیں۔مجلس ختم ہونے کے بعد نماز ظہرین ادا کی جائے گی، جس کا اہتمام امایہ اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن کی جانب سے کیا جائے گا۔نماز ظہرین کے بعد جلوس نمائش، صدر، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، ڈینسو ہال سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ قوم کے عظیم سپوت کیپٹن کرنل...
    لاہور: شاہدرہ سے سیالکوٹ جانے والی لاثانی ایکسپریس کی بوگیاں کم پڑ گئیں اور مسافر چھت اور انجن پر سوار ہوگئے جبکہ زیادہ رش کی وجہ سے ریل کے اندر موجود کئی مسافر گرمی اور حبس کے باعث بے ہوش ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاثانی ایکسپریس کی بوگیاں کم اور مسافر زیادہ ہوگئےاور مسافروں نے جگہ نہ ملنے پر ٹرین کی چھت پر قبضہ کر لیا۔ ریل کے اندر موجود مسافروں میں ہاتھا پائی اور لڑائی جھگڑا ہوا اور ریلوے انتظامیہ مسافروں کے آگے بے بس نظر آئی۔ سیکڑوں مسافر جان خطرے میں ڈال کر ٹرین کی چھت پر سوار ہوئے، درجنوں مسافر ریل کے انجن پر بھی چڑھ گئے، متعدد گرمی اور حبس کی...
    لاہور (ویب ڈیسک) ملک بھر میں نو محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ کراچی میں نو محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی گزرگاہ پر دکانیں اور مارکیٹیں سیل، ایم اے جناح روڈ کے اطراف کنٹینر رکھ کر سڑکیں بند کر دی گئیں۔لاہور میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگا اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ آج نیوز کے مطابق کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوکر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ ) ملک بھر میں یوم عاشورکل اتوارکو  عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شبیہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوںگے، لاہور میںشبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس آج رات نثار حویلی سے برآمد ہوگا، جو کل یوم عاشور کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ ِ لاہور سے نویں محرم کا مرکزی جلوس آج ہفتہ کو  پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ سے برآمد ہوگاجو روایتی راستوں اسلام پورہ بازار، سیکرٹریٹ اور پرانی انارکلی سے ہوتا ہوا خیمہ سادات پر اختتام پذیر ہوگا، ِ لاہور سے 9 محرم الحرام کے دیگر جلوس بھی برآمد ہونگے۔ قبل ازیں  لاہور سمیت ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے موقع پر عزاداری...
    پاکستان اور فرانس کے درمیان 12 ملین یورو کا معاہدہ طے پاگیا ہے، یہ رقم واسا لاہور اور واسا فیصل آباد کی گورننس پر خرچ کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: فرانس میں ضبط ہونے والے بلوچستان کے قیمتی نوادرات واپس پاکستان پہنچ گئے ترجمان اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق پاکستان اور فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی (AFD) کے درمیان 12 ملین یورو کی گرانٹ کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس پر سیکریٹری اقتصادی امور، پاکستان میں فرانسیسی سفیر اور اے ایف ڈی کے ڈائریکٹر نے دستخط کیے۔ اعلامیے کے مطابق یہ مالی معاونت یورپی یونین کی جانب سے فراہم کی گئی ہے، جو فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی کے ذریعے استعمال میں لائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: فرانس میں لاکھوں ملازمتیں، پاکستان سے...
    لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے شیر نے حملہ کرکے خاتون اور دو بچوں کو زخمی کردیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر فارم ہاؤس کی دیوار پھلانگ کر سڑک پر آجاتا اور سامنے سے آنے والی خاتون کو زخمی کردیتا ہے۔  اسی دوران فارم ہاؤس سے ایک شخص شیر کے پیچھے بھاگتا ہے اور خاتون کو بچانے کی کوشش کرتاہے، جس پر شیر خاتون کو چھوڑ کر آگے بڑھ جاتا ہے اور 2 بچوں کو زخمی کر دیتا ہے۔
    — فائل فوٹو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں بغیر لائسنس شیر رکھنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شیر کو پکڑ کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔ لاہور: جوہر ٹاؤن میں شیر کا خاتون اور بچوں پر حملہ، ویڈیو منظر عام پر آگئیلاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے شیر نے حملہ کرکے خاتون اور دو بچوں کو زخمی کردیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔  گزشتہ روز جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے شیر نے حملہ کر کے خاتون اور 2 بچوں کو زخمی کردیا تھا۔ اس حوالے سے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بنا لائسنس جنگلی...
    محرم الحرام کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے 9 اور 10 محرم کو ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر خصوصی ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا ہے سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق ان دو دنوں کے دوران شہر بھر میں 600 سے زائد مجالس اور 117 جلوس برآمد ہوں گے جن کے لیے مکمل اور مؤثر ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ 9 اور 10 محرم کو لاہور کے مختلف علاقوں سے 5 بڑے جلوس برآمد ہوں گے جن میں مرکزی یوم عاشور کا جلوس حسب روایت نثار حویلی سے شروع ہو کر اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو...
    ---فائل فوٹو لاہور پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہر میں جرائم کی شرح میں زبردست کمی ہوئی ہے۔پولیس کے ریکارڈ کے مطابق رواں سال پہلے 6 ماہ کے دوران لاہور شہر میں سنگین جرائم میں 49 فیصد کمی آئی ہے۔پولیس ہیلپ لائن 15 کی کالز اور مقدمات کے ریکارڈ کے مطابق 2024ء کی نسبت رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 12ہزار 484 سنگین جرائم رپورٹ ہوئے۔ان جرائم میں راہزنی میں 69 فیصد، دورانِ ڈکیتی قتل میں 60 فیصد اور گھر میں ڈکیتیوں میں 52 فیصد کمی ہوئی ہے۔اسی طرح موٹرساٹیکل چوری کی وارداتوں میں 2024ء کی نسبت 36 فیصد، گاڑی چوری کی وارداتوں میں 44 فیصد، گاڑی چھیننے کی وارداتوں میں 71 فیصد اور موٹرسائیکل...
    لاہور(اوصاف نیوز) علاقے شاہ دی کھوئی میں ملک شانی کے ڈیرے میں پالتو شیر کے حملے سے دو بچے اور ایک خاتون زخمی۔ بچوں کی حالت نازک۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہ دی کھوئی کے رہائشی ملک شانی نے اپنے ڈیرے پر پالتو شیر پالا ہوا تھا ، جسے نے راستے میں اچانک لوگوں پر حملہ کر دیا شیر کے حملےکے نتیجے میں دو بچے اور ایک خاتون زخمی ہوگئے،جنہیں جناح ہسپتال ایمرجنسی سرجیکل میں داخل کروا دیا گیا۔زخمی بچوں میں7سالہ ازحان اور پانچ سالہ زویا کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ ملک اعظم عرف شانی ملک علی ملک بہران شیر کو لے کر باہر گھوم رہے تھے ۔شیر قابو سے...
    سوشل میڈیا پر پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شیر نے شہریوں پر حملہ کر دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا جس کے بعد اس نے پہلے راہ گیر خاتون اور پھر دو بچوں پر حملہ کیا۔ جنہیں طبی امداد کے لیے لاہور اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں شیر کا شہریوں پر حملہ ! pic.twitter.com/LI6FYEGGsF — Umar Daraz Gondal (@umardarazgondal) July 3, 2025 ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر شدید ردعمل دیا گیا اور ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ صحافی خرم اقبال نے لکھا کہ قوانین کے مطابق...
    لاہور: پنجاب بھر میں مون سون سیزن کے دوران شدید حبس اور خشک موسم کا راج برقرار ہے، جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے، جبکہ آج لاہور شہر میں بھی ہلکی ہوائیں، شدید حبس اور بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 31 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کی شرح میں اضافے کے باعث شہری پسینے سے شرابور ہیں، جبکہ طبی ماہرین نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی بیشتر ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق روانہ ہو رہی ہیں، تاہم کراچی ایکسپریس 16-ڈاؤن کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق کراچی ایکسپریس اب شام 6 بجے کے بجائے 7 بجے لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد انعام اللہ کی خصوصی ہدایت پر پسنجر فیسیلی ٹیشن عملہ ہمہ وقت اسٹیشن پر موجود رہے گا تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ریلوے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ مزید معلومات اور تازہ اپڈیٹس کے لیے 042-99070011 یا 117-042 پر رابطہ کریں۔ادھر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک...
    لاہور: جوہر ٹاؤن کے علاقے شاہ دی کھوئی میں قائم فارم ہاؤس کا شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور راہ گیر خاتون و بچے پر حملہ کیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ پولیس کے مطابق شیر کا جنگلہ کھلا رہا گیا تھا جس کے باعث وہ باہر نکلا اور دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا، جس کے بعد اُس نے پہلے راہ گیر خاتون اور پھر دو بچوں پر حملہ کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچی جس کے بعد وائلڈ لائف حکام نے شیر کو قابو کیا۔  عینی شاہدین کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ خاتون کو معمولی زخم...
    لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس میں موجود شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور حملہ کردیا جس میں 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جوہر ٹاؤن میں قائم فارم ہاؤس میں موجود شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور پھر راہ گیر خاتون و دو بچوں پر حملہ کیا۔ حملے کی زد میں آنے والے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے، تینوں زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وائلڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: لاہور میں واقع ایک فارم ہاؤس میں شیر نے ایک فیملی پر حملہ کردیا جس سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ملک اعظم مرتضی عرف شانی نامی شخص نے بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر شیر کو اپنے ڈیرے پر رکھا ہوا تھا۔رہورٹ کے مطابق جوہر ٹاؤن میں قائم فارم ہاؤس میں ایک خاندان تفریح کے لیے آیا ہوا تھا کہ اس دوران وہ پالتو شیر کے قریب گئے تو شیر جنگلے سے باہر آگیا اور ان پر حملہ کردیا۔ جس سے 2 بچے اور ایک خاتون زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد تینوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردای گیا ہے بچوں کی حالت تشویشناک جبکہ خاتون کی...