2025-05-25@17:35:49 GMT
تلاش کی گنتی: 1751
«لاہور قلندرز اور»:
(نئی خبر)
لاہور کے علاقے کاہنہ میں سرکاری زمین پر قبضہ واگزار کروانے کے دوران مزاحمت پر پی ٹی آئی رہنما اور پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے، وکیل کی گرفتاری پر وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے فیروز پور روڈ بلاک کر دی۔ پولیس کے مطابق محکمہ ریونیو کی درخواست پر ناجائز قبضہ واگزار کروایا جا رہا تھا، جس پر قابضین نے مزاحمت کی۔ جھگڑے میں پی ٹی آئی رہنما ضمیر جھیڈو ، ماڈل ٹاؤن بار کے نائب صدر وقاص کاہلوں اور پولیس چوکی انڈسٹریل ایریا کے انچارج سب انسپکٹر ندیم زخمی ہو گئے۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ضمیر جھیڈو اور وقاص کاہلوں ایڈووکیٹ سمیت 9 افراد کو حراست میں لے لیا، جس پر وکلا...
لاہور بار کی ماتحت عدالتوں نے پولیس کے مبینہ تشدد اور حبس بیجا کے خلاف آج مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔ پولیس کی جانب سے وکلاء پر مبینہ تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے کے معاملے پر لاہور بار کے ماتحت عدالتوں میں آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ وکلاء نے ماتحت عدالتوں میں پولیس کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی۔لاہور بار نے اے ایس پی اور چوکی انچارج کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں دیگر عدالتوں سے ججز کی تعیناتی، وکلا تنظیموں کا ہڑتال کا اعلان وکلا کے مطابق پولیس نے نائب صدر اور رکن پنجاب بارکونسل پر مبینہ طور پر تشدد کیا اور حبس بے جا میں رکھا۔...
حسن علی: چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے۔ تفصیلات کےمطابق بلاول بھٹو آج گورنر ہاؤس میں افطار ڈنر میں شرکت کریں گے،اور جیالوں سے خطاب بھی کریں گے،بلاول بھٹو پنجاب کے رہنماؤں اور پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے ملاقات بھی کریں گے۔ پارٹی رہنماؤں اور جیالوں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کریں گے۔ مسلم لیگ ن سے پاور شیئرنگ کے لئے بنائی گئی پیپلزپارٹی کی رابطہ کمیٹی ن لیگی کمیٹی سے ہونے والی میٹنگ کی بلاول بھٹو کو بریفنگ بھی دے گی۔ قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال
لاہور میں مزنگ پولیس نے قمار بازوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کجی دانہ پر جوا کھیلتے 11 جواریوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ ایس ایچ او مزنگ احسن اقبال کے مطابق پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 جواریوں کجی دانہ پر جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں عمران ،قربان، علی ، ندیم، ارشد اور عاطف وغیرہ شامل ہیں۔ ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او مزنگ اور دیگر ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے...
لاہور: باغبانپورہ کے علاقے میں شاہ گوہر پیر دربار قبرستان سے 14 سالہ لڑکی کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ترجمان ایدھی کے مطابق 14 سالہ لڑکی کو بے دردی سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تاہم شناخت نہ ہو سکی۔ پولیس اور فرانزک ٹیم شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہیں۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کیا جائے گا۔
پاک فضائیہ کے دستہ نے مزار اقبالؒ پر پاکستان رینجرز کی جگہ گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے دستے نے مزار پر سلامی دی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل اختر عمران نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزار اقبالؒ پر گارڈز تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی، پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ پاک فضائیہ کے دستہ نے مزار اقبالؒ پر پاکستان رینجرز کی جگہ گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے دستے نے مزار پر...
سلامی کی تقریب میں فوج کے اعلیٰ حکام اور جوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ تقریب میں ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کی دعائیں بھی کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے۔ لاہور میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ یوم پاکستان کے سلسلے میں محفوظ شہید گیریژن میں نماز فجر کے بعد سادہ و پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کا آغاز تلاوت و قرآن پاک سے ہوا، پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے اکیس توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا۔ اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر،...
اردو کی ممتاز مصنفہ قرۃ العین حیدر کی ادب سے باہر متنوع دلچسپیوں کا ایک محور ہندوستانی سینما بھی تھا، ان کے فکشن اور نان فکشن میں فلموں، اداکاروں اور سینما کے معاشرے پر اثرات کا تذکرہ موجود ہے مثلاً ‘آگ کا دریا’ میں فلم ‘پکار’ کا حوالہ ہے تو خالد حسن کے نام خط میں وہ نرگس کے انتقال پر غمگین نظر آتی ہیں، بچپن میں فلم ‘بھابھی’ دیکھنے کا بھی ایک جگہ بتایا ہے، ‘آوارہ’ کی روس میں مقبولیت کا احوال ‘کار جہاں دراز ہے’ میں ہے، نرگس اور راج کپور کے رومانس کا تذکرہ بھی اسی کتاب میں ہے۔ اپنے فکشن میں تاریخ کے بہتے دھارے اور سماج کے تغیرات پر نظر رکھنے والی قرۃ العین حیدر...
یہ2006کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک غم زدہ دل کی چیخیں گونج رہی تھیں‘اس کے پاس دو آپشن تھے‘ وہ اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیتا یا پھر وہ انھیں قرب خداوندی کی نشانی سمجھ لیتا‘ وہ دوسرے آپشن پر آ گیا‘ اس نے اس پارک میں ایک ایسی دنیا کا خواب دیکھا جہاں امداد کی کوئی سرحد نہ ہو‘ جہاں احسان کا کوئی رنگ نہ ہو اور جہاں محبت قومیت اور عقیدے کی حدوں سے پرے ہو۔ یہ شخص عبدالرزاق ساجد تھا جس نے خدمت کا کام ایک چھوٹے سے مشن کے طور پر شروع کیا اور پھر ساری کائنات اس کی مدد کو آگئی۔ وہ اپنے پرپھیلاتا چلا گیا اور اس کی اڑان کی حد 24...
لاہور: لاہور: تھانہ شاد باغ پولیس نے 18 سالہ نوجوان سلیم کو نہر میں پھینک کر قتل کرنے والے ملزمان کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی والدہ نے گزشتہ روز اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا۔ تفتیش کے دوران مقتول کے دوست منیب اور زبیر کو حراست میں لیا گیا، جنہوں نے دورانِ تفتیش سلیم کو نہر میں دھکا دے کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ شاد باغ پولیس نے ریسکیو ٹیم کے ہمراہ نہر میں سرچ آپریشن کیا اور مقتول کی لاش برآمد کر لی۔ تفتیش کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزمان نے واقعے کو...
عیدالفطر پر عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے عیدالفطر کے لیے عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا۔ پاکستان ریلوے کی جانب سے عوام کے لیے عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ پہلی اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی کینٹ سے براستہ ملتان، ساہیوال اور لاہور روانہ ہوگی، دوسری اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی، جبکہ تیسری اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو لاہور سے براستہ ملتان اور کراچی روانہ ہوگی۔ چوتھی اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو کراچی سے راولپنڈی روانہ ہوگی جبکہ پانچویں اسپیشل ٹرین 28 مارچ کو کراچی کینٹ سے براستہ ملتان اور...
جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے ڈیفنس سی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اداکارہ کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ مقدمہ اسود ہارون نامی شخص کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، جو کہ ڈیفنس کے علاقے کا رہائشی ہے۔ اس مقدمے میں اداکارہ پر امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق یہ مقدمہ فراڈ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا اور استغاثہ میں نازش جہانگیر، سکندر خان اور دیگر ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ عدالت نے 22 مارچ کو اداکارہ اور دیگر ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ مدعی مقدمہ...
وزیراعلی پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ جیل انڈسٹری میں کام کرنے والے قیدیوں کو معاوضہ ملنا شروع ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری صوبے کی مختلف جیلوں میں ہنر مند قیدی اپنے اہل خانہ کی کفالت کے قابل ہو گئے، ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں قیدیوں کو نوروزی چپل کی تیاری پر معاوضہ دیا گیا، قیدیوں کے ہاتھوں تیار کردہ نوروزی چپل مارکیٹ میں فروخت ہو رہی ہے۔ نوروزی چپل کی فروخت سے حاصل ہونے والی اجرت براہِ راست قیدیوں کے ذاتی اکاؤنٹس میں جمع ہوتی ہے ماہرین کے زیر نگرانی قیدیوں نے اعلیٰ معیار کی نوروزی چپل تیار کرنا سیکھی، قیدیوں کی تیار کردہ نوروزی چپل اپنی...
لاہور: چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی فیملی ٹریسنگ ٹیم اور "میرا پیارا" ایپ کی مشترکہ کاوشوں سے چھ سال قبل گمشدہ ہونے والی بچی صبا شوکت کو اس کے والدین سے ملا دیا گیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق صبا شوکت گمشدہ حالت میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں آئی تھی جس کے بعد ادارے نے اس کے والدین کی تلاش کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ بچی کو اس کے آبائی علاقے ٹھینگ موڑ، کنگن پور لے جایا گیا، جہاں طویل جستجو کے بعد اس کے والدین کو تلاش کرلیا گیا۔ مزید پڑھیں: چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں 121 گمشدہ بچے لواحقین کے منتظر سارہ احمد نے بتایا کہ صبا کے والدین کو تلاش کرنے میں چھ سال لگے...
لاہور: غزہ میں امریکی تعاون سے جاری اسرائیلی دہشت گردی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شریک ہوکر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرایا۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے تحت مسجد شہدا سے امریکی سفارت خانے تک مارچ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شریک ہوکر امریکا اور اسرائیلی دہشت گردی کی پر زور مذمت کی۔ اس موقع پر سفارت خانے کے باہر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم...
لاہور میں یوم شہادت کی مناسبت سے شبیہہ تعزیہ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی اندرونی اکبری گیٹ سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہے۔ جلوس نماز مغرب سے قبل کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے شرکاء نوحہ خوانی اور ماتم کر رہے ہیں۔ رنگ محل چوک میں علامہ سید جواد موسوی کے اقتدار میں نماز ظہیرین ادا کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ یوم شہادت امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام دنیا بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ لاہور میں یوم شہادت کی مناسبت سے شبیہہ تعزیہ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی اندرونی اکبری گیٹ سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہے۔ جلوس نماز مغرب سے قبل کربلا گامے...
اسلام آباد: سندھ ہائی کورٹ کے بعد آج لاہور ہائی کورٹ نے بھی بینکوں کی اضافی آمدن (ونڈ-فال) پر ٹیکس کے حوالے سے حکم امتناع کی درخواست خارج کردی، آج قومی خزانے کو 8.4 ارب روپے کا فائدہ ہوا جبکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 31.5 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے معاشی اصلاحات کے وژن اور ایف بی آر کی کارکردگی میں بہتری کے نتیجے میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، وزیرِ اعظم نے فائنانس ایکٹ 2023 میں بینکوں کی اضافی آمدن ( ونڈ-فال آمدن) پر لگائے گئے ٹیکس کے حکم امتناع کے مقدمات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کو ان مقدمات کی...
سٹی42: پنجاب کے شہروں میں انسداد دہشت گردی کے ادارہ سی ٹی ڈی نے 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرکے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سرگودھا، راولپنڈی، پاکپتن، گجرات، چکوال، بہاولپور، بہاولنگر اورفیصل آباد میں کیے گئے۔ سی ٹی ڈی نے بتایاکہ میانوالی میں ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کیاگیا، گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ اور نقدی برآمدکی گئی۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا گرفتار ملزمان کی شنا خت حیدر سلطان، ولی رحمان، زبیر، امین، اکبر، مقصود خان، عمیر، ظفر اقبال، ابراہیم قاسمی، محب اللہ اور...
لاہور: برکی سے پکڑے جانے والے خود کش بمبار نے دوران تفتیش اہم انکشافات کردیے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ برکی سے خودکش بمبار سے تفتیش کی گئی ہے، گرفتار بمبار کو افغانستان میں ٹریننگ دی گئی، خودکش بمبار کو جماعت الحرار کے کمانڈر سلیمان اور قاسم خراسانی نے ٹریننگ کے بعد چمن کے راستے پاکستان بھجوایا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق قاسم خراسانی پولیس لائن پشاور اور لاہور میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹرمائنڈ ہے، گرفتار خودکش شمس اللہ نے بتایا کہ دوران ٹریننگ اسے نشہ آور ادویات کا استعمال بھی کروایا جاتا تھا۔ ترجمان کے مطابق مقامی سہولت کار علی نے خودکش بمبار کو تین دن لاہور میں قیام کروایا اور خودکش جیکٹ...
لاہور: لاہور کو دوبارہ "باغوں کا شہر" بنانے کے لیے "رنگ آف لاہور" اور "لنگز آف لاہور" منصوبوں کے نئے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے شاہدرہ کے داخلی مقام پر "لنگز آف لاہور" منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے کے تحت دریائے راوی کے دونوں کناروں پر 800 ایکڑ رقبے پر تین کروڑ درخت لگانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ بی آر بی نہر، لاہور نہر، ہڈیارہ نالہ، ایم 11 اور ایم 2 موٹروے سے ملحقہ 814 ایکڑ اراضی پر مزید 50 لاکھ درخت لگائے جا رہے ہیں۔ لاہور کے گرد سبز حصار بنانے کے لیے 18 ایکڑ سے زائد رقبے پر 70 لاکھ سے زائد سایہ...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کو حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھاکہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ، گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں ، لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی اور آبادی ملک کیلئے بڑے خطرات ہیں ، موسم سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لئے فنڈ کا نظام لائیں گے۔سینیٹر محمد اور نگزیب نے...
سٹی42: یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر پنجاب پولیس نے سکیورٹی پلان فائنل کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مجالس و عزاداری جلوسوں کے شرکا کی چیکنگ کے لئے 1971 میٹل ڈٹیکٹرز، 457 واک تھرو گیٹس استعمال کئے جائیں گے، سیف سٹیز اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مدد سے عزاداری جلوسوں اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں کیٹیگری اے کے 27 عزاداری جلوس برآمد، 62 مجالس منعقد ہونگی، سینٹرلپولیس آفس میں قائم مرکزی کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ روم سے تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی۔ خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے یوم شہادت حضرت...
لاہور: شمالی چھاؤنی کے علاقے میں رنگ روڈ کے قریب نالے سے ماں اور بیٹی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 32 سالہ خاتون اور اس کی 10 سالہ بیٹی شامل ہیں تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ایس ڈی پی او نارتھ کینٹ اور گلدشت ٹاؤن چوکی انچارج جائے وقوعہ پر موجود رہے، جبکہ لواحقین کی تلاش کے لیے گردونواح میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ...
لاہور(اوصاف نیوز)اختیارات سے تجاوز، کرپشن کی شکایت پر متعلقہ ایس ایچ او، محرر معطل ہوں گےلاہور پولیس کی کرپشن، اختیارات سے تجاوز پر مزید سخت پالیسی پر عمل درآمدڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن، محرر، 4 کانسٹیبلز کو معطل کر دیا۔ چند روز قبل خاتون ایم پی اے کے بیٹے سے رشوت مانگنے کا وقعہ ثابت ہونے پر کاروائی واقعہ کی انکوائری مکمل ہونے پر ایس ایچ او، محرر اور سپاہیوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ایس پی صدر سے ناقص نگرانی پر وضاحت طلب کرلی کرپشن، اختیارات سے تجاوز ریڈ لائن، کراس کرنے والا سیٹ پر نہیں رہے گا۔۔ہر شہری وی آئی پی کی حیثیت رکھتا ہے، ذیادتی کرنے والا محکمہ کا بدترین دشمن ہے،...
سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے صوبہ بھر کے امن و امان کی تازہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی نے یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ کابینہ کمیٹی نے قیام اللیل کے دوران مساجد کے گرد سخت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں ایس سی سی ایل او کا 25 واں اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی بھی اجلاس میں موجود تھے، جبکہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی کی شکایت پر لاہور کے جوہر ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او، محرر اور چار پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق خاتون رکن شازیہ عابد کے بیٹے اور بھانجی سے پولیس کی بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا تھا، خاتون رکن نے واقعہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں اٹھایا تھا۔ شازیہ عابد نے کہا کہ میرا بیٹا اور بھانجی یونیورسٹی سے واپس آرہے تھے، تھانہ جوہر ٹاؤن کے اہلکاروں نے انہیں روکا اور ہراساں کیا۔ خاتون رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پولیس اہلکار میرے بچوں سے دو لاکھ رشوت مانگتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معلوم ہونے پر کہ بچے کی والدہ رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔ پولیس والے انہیں ڈراتے رہے...
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عثمان انور ۔ فوٹو فائل یومِ شہادتِ حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ کے موقع پر پنجاب پولیس نے سیکیورٹی پلان مکمل کر لیا۔ اس حوالے سے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ یومِ شہادتِ حضرت علیؓ پر سیکیورٹی انتہائی سخت ہو گی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں 26 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار عزاداری کے جلوسوں اور سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔ لاہور: رمضان المبارک کا سیکیورٹی پلان مرتبحکومتِ پنجاب نے لاہور میں رمضان المبارک کی آمد پر مساجد اور امام بارگاہوں کا سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں عزاداری کے جلوسوں اور سیکیورٹی پر 8...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)سٹی لاہور محمد افضل خان، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، سالار مولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد، صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ، اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہحا فظ حسین احمد کی وفات سے جماعت ایک مخلص رہنما سے محروم ہو گئی، جمعیت علماء اسلام (ف)میں ان کمی کو ہمیشہ محسو س کیا جا تا رہے گا، تاریخ میں وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے، حافظ حسین احمد جے یو آئیکے صرف ایک رہنما ہی نہیں بلکہ جماعت کی تاریخ...
عرفان ملک: لاہور پولیس نے کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے خلاف ایک سخت پالیسی تیار کر لی ہے جس کے تحت کرپشن کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اگر تھانے میں کوئی اہلکار کرپشن کرتا ہے تو ایس ایچ او کو معطل کر دیا جائے گا۔ایم پی اے شازیہ عابد کے بیٹے سے رشوت مانگنے والے سپاہیوں کے ساتھ ایس ایچ او بھی معطل کر دیے گئے ہیں۔ناروا سلوک اور رشوت مانگنے والے اہلکاروں کے خلاف جوہر ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ایس ایچ او اور محرر کو معطل کر دیا ہے۔ناقص سپروائزن کے حوالے سے ایس پی...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 مارچ ۔2025 ) لاہور ہائی کورٹ نے قراردیاہے کہ قتل کا واقعہ تاخیر سے پولیس کو رپورٹ کرنے کا فائدہ ملزم کو ہو گا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملزم واصف کی اپیل پر 16 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے 16 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا اور قانونی نکتہ طے کیا.(جاری ہے) جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے فیصلے میں لکھا کہ ملزم واصف سعید سمیت دیگر پر 2018 میں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، ٹرائل کورٹ نے 2021 میں تین شریک ملزموں کو بری جبکہ ملزم...
لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ایم فری وائی فائی سروس کے دائرہ کار کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ لاہور میں مفت وائی فائی سروس کے مقامات کی تعداد 200 سے بڑھا کر 230 کر دی گئی ہے، جبکہ اس سروس کو جدید ٹیکنالوجی وائی فائی 6 پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق وائی فائی 6 ٹیکنالوجی کی بدولت صارفین کو مزید تیز اور مستحکم انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوگی۔ سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے پنجاب کے 11 اضلاع میں 300 مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ سروس لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم اور اٹک میں فعال ہے،...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے بانی ایم کیو ایم کی میڈیا تقاریر پر پابندی برقرار رکھنے کے حوالے سے درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی، بینچ میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس طارق ندیم بھی شامل تھے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو ستائیس اے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست گزار کو اپنا وکیل مقرر کرنے کے لیے مہلت دے دی۔ ساتھ ہی بانی ایم کیو ایم کے وکیل کو بھی آئندہ سماعت پر طلبی کے لیے کاز لسٹ جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے قانونی نکتہ طے کرتے ہوئے کہا ہے کہ قتل کا واقعہ تاخیر سے پولیس کو رپورٹ کرنے کا فائدہ ملزم کو ہو گا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس سردار اکبر ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملزم واصف کی اپیل پر 16 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے 16 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا اور قانونی نکتہ طے کر دیا۔جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے فیصلے میں لکھا کہ ملزم واصف سعید سمیت دیگر پر 2018 میں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ٹرائل کورٹ نے 2021 میں تین شریک ملزموں کو بری جبکہ ملزم...
علی ساہی: وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا ہے جس کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وائی فائی کی فراہمی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں فری وائی فائی کی فراہمی کے مقامات 200 سے بڑھا کر 230 کر دیے گئے ہیں۔لاہور میں فری وائی فائی سروس کو جدید ٹیکنالوجی، وائی فائی 6 پر منتقل کر دیا گیا ہے۔وائی فائی 6 ٹیکنالوجی کی بدولت صارفین کو مزید تیز اور مستحکم انٹرنیٹ سروس ملے گی۔پنجاب کے دیگر 11 اضلاع میں سروس 300 پوائنٹس پر مفت وائی فائی سروس فعال کی گئی ہے۔لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، اور اٹک میں...
لاہور(نیوز ڈیسک)نیشنل ٹی20 کپ میں بابراعظم اور نسیم شاہ کی لاہور بلیوز کو کراچی کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑگیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ اور سابق کپتان بابراعظم نے فارم کے حصول کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کا رخ کیا تاہم یہاں بھی دونوں انٹرنیشنل پلئیرز اپنی ٹیم کو جیت دلوانے میں ناکام رہے۔ بابراعظم اور نسیم شاہ دونوں کو دورہ نیوزی لینڈ کیلئے آرام دیا گیا تھا کیونکہ مسلسل ناقص فارم کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کے دوران دو اننگز میں 87 رنز بنانے والے بابر نے نیشنل ٹی20 کے اپنے دوسرے میچ میں لاہور کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 گیندوں پر محض 22 رنز بنائے۔دوسری جانب نسیم شاہ بھی...
علی ساہی: لاہور ٹریفک پولیس کو دیگر پولیس ونگز کی طرح اضافی الاؤنس ملے گا جس کی سمری حکومت کو بھجوادی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اطہر وحید نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے وارڈنز کے لیے رسک اور ہیلتھ الاؤنسز کی سمری حکومت کو بھیج دی گئی ہے۔سی ٹی او نے درخواست کی ہے کہ رسک اور ہیلتھ الاؤنسز کی مد میں ایک بنیادی تنخواہ کی منظوری دی جائے۔ سی ٹی او اطہر وحید نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے اہلکار روزانہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے موجود رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ مختلف خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔حادثات میں درجنوں اموات اور سینکڑوں...
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ لاہور میں موسم ابر آلود رہے گا تاہم بارش کا امکان نہیں ہے۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں موسم خشک؛ کل بادلوں کا راج ہوگا، برسیں گے یا نہیں؟ خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 18 اور زیادہ سے زیادہ 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آئندہ چند روز میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
لاہور: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ اگر ہم مسلمان ایک ہو جائیں گے تو کوئی ہمیں فٹ بال کی طرح لات نہیں مارے گا۔ لاہور میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر اور صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ مسلم امہ کے لیے 15نکات ہیں جن میں فلسطین کا حل موجود ہے، ہم دیکھتے ہیں کئی جگہ مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہے فلسطین ہو کشمیر یا چین...
لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف اس وقت مسلم لیگ ن کے صدر ہیں اور اس کے ساتھ وہ لاہور کی قدیم عمارتوں کی بحالی کی نئی اتھارٹی کے سرپرست اعلیٰ بھی بن گئے ہیں۔ اتوار کو نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول یعنی لہر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس کے پیٹرن ان چیف یعنی سرپرست اعلیٰ نواز شریف کو بنایا گیا ہے۔ نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے تو انہوں نے موٹرویز کا جال پورے پاکستان میں بچھایا اور اپنے ہی ادوار میں انہیں مکمل کروانے کی کوشش بھی کی، اس بار وہ نہ تو وزیر اعظم ہیں اور نہ...
سٹی42: پی ٹی آئی کی قیادت بی ایل اے کے دہشتگردوں کی مذمت اور پاک فوج کے جوانوں اور شہدا جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان کر کے مکر گئی۔ گیارہ مارچ کو بلوچستان کے ویران علاقے مین بی ایل اے کے دہشتگردوں نے عورتوں اور بچوں سے بھری ٹرین جھعفر ایکسپریس کو اسلحہ کے زور پر روک کر مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا اور متعدد مسافروں کو شہید کر دیا تھا۔ اس سانحہ کی پاکستان میں تو مذمت کی ہی گئی ، دنیا بھر کی حکومتوں اور عوام نے بھی اس ظالمانہ دہشتگردی کی مذمت کی اور پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ ونے کی قیمت...
لاہور میں آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔ آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف لاہورہائیکورٹ چوک سے ٹاؤن ہال تک احتجاجی اورآگاہی واک کی گئی۔ احتجاجی واک میں جانوروں کے حقوق کے کارکنوں، طلبا اورسول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں: جانوروں کے حقوق کیلیے سرگرم ادارے کا آوارہ کتوں کو مارنے کی غیر قانونی مہم روکنے کا مطالبہ مظاہرین نے کتوں کو بے رحمانہ طریقے سے مارنے کا سلسلہ بندکرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈی سی آفس لاہور کو لاہورہائیکورٹ کے احکامات کی کاپی پیش کی گئی۔ اس موقع پر جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کارکن عائزہ حیدر کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے کتوں کو مارنے پر پابندی...
لاہور: تھانہ وحدت کالونی کی حدود سے آن لائن خریداری کا بہانہ بنا کر ملزمان شہری کا قیمتی موبائل لے کر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے جعلی آن لائن ٹرانزیکشن کا دعویٰ کرکے شہری کو دھوکا دیا۔ سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے کیس ٹریس کرنا شروع کیا جس میں ملزمان کو شہر کی مختلف شاہراہوں پر دیکھا گیا۔ سیف سٹی اور پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، کیش اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد ہوئیں، ملزمان نوسربازی اور فراڈ کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ شہری کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر...
لاہور ہائیکورٹ میں میو اسپتال میں انجکشن سے ہونے والی ہلاکتوں پر محکمہ صحت پنجاب اور پرنسپل میو اسپتال سے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں میو اسپتال میں انجکشن سے ہونے والی ہلاکتوں کی انکوائری رپورٹ طلب کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے محکمہ صحت پنجاب اور پرنسپل میو اسپتال سے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار جوڈہشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے دلائل دئیے۔ درخواست گزار کا موقف اختیار کیا کہ میو اسپتال میں انجکشن سے مریضوں کی ہلاکتوں کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے، انتظامیہ نے شفاف انکوائری کی بجائے رسمی کارروائی کرتے ہوئے صرف نرسوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ درخواست گزار...
پاکستان سپر لیگ 10 کی ٹرافی لومینارا کے لیے لاہور قلندر کے ہمراہ ایس او ایس ولیج میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ لاہور میں منعقدہ اس تقریب میں لاہور قلندرز کے اسٹار پلیئر نے پی ایس ایل 10 ٹرافی سمیت ایس او ایس ولیج کے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور کرکٹ بھی کھیلی۔ ایس او ایس ولیج کے بچوں نے تقریب میں موجود بیٹر فخر زمان کے ساتھ تصاویر بنائیں اور نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر فخر زمان نے کہا کہ بچوں کے اعتماد نے بہت متاثر کیا ہے، یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کے چہروں پر خوشی دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے۔ سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 مارچ 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر کے کالجز میں اساتذہ، طلباء و طالبات کیلئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی،محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے کالجز کومراسلہ ارسال کردیا،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام کالجز کو اس پر عملدرآمد کروانے کا حکم دیدیا،ہائر ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق طلبا اور اساتذہ کو فوری موبائل استعمال سے روکا جائے۔ فیصلے پرعملدرآمدنہ ہواتوکارروائی کی جائے گی۔اساتذہ کا موبائل استعمال کرناکلاس روم کا ماحول خراب کررہاہے، طلبا کلاس رومزمیں سوشل میڈیا ایپس کااستعمال کرتے ہیں۔ مراسلے میں مزید کہاگیا ہے کہ اساتذہ ،طلباءاور طالبات کی جانب سے موبائل کا استعمال پڑھائی سے توجہ ہٹانے، تعلیمی بدعنوانی کا باعث بنتا...
لاہور: کسٹم حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ادویات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام نے کینسر اور گردوں کے ٹرانسپلانٹ میں استعمال ہونے والی لاکھوں مالیت کی ادویات کو برآمد کر لیا۔ ترجمان کسٹم حکام کے مطابق جدہ سے آنے والی پرواز ایس وی 734 پر ایک مسافر سے لاکھوں روپے کی بھاری مقدار میں اسمگل شدہ ادویات اپنے قبضے میں لے لی، برآمد شدہ ادویات کینسر اور گردہ ٹرانسپلانٹ میں استعمال ہوتی ہے۔ کلیکٹر کسٹم طیبہ کیانی کہتی ہیں کہ ڈریپ کی طرف سے میڈیکل ادویات اور آلات کے لیے سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے، سرٹیفکیٹ میں دشواری کی وجہ سے کاروباری حضرات اسمگلنگ کا سہارا...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )پنجاب میں موسم ایک بار پھر خشک ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آج منگل سے مختلف اضلاع میں بادل چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ فضائی آلودگی میں لاہور پہلے نمبرپر آگیاہے محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا ماہرین کے مطابق پنجاب کے بعض اضلاع میں آج بادل بغیر برسے چھائے رہیں گے اور گزر جائیں گے بادلوں کے باعث وقتی طور پر موسم ابرآلود...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 مارچ 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس نے آگاہی مہم شروع کر دی، گاڑیوں پر پولیس لائٹس، سائرن اور فینسی نمبر پلیٹس لگانا ممنوع قرار دیدیاگیا، سیکورٹی سکیورٹی خطرات پرصرف پولیس کی اجازت سے 2 نجی گارڈ رکھنے کی اجازت ہوگی،میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کاکہنا ہے کہ مہم کے تحت کالے شیشوں اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق پہلے دو ہفتے آگہی مہم کے بعد کریک ڈاﺅن کا آغاز کیا جائے گا۔شہریوں سے گزارش ہے کہ قوانین کی پاسداری کرکے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔حکام نے عوام سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء)لاہور ہائیکورٹ میںبانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل ( منگل)کو ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔(جاری ہے) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے درخواستیں دائر کیںجن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا اور حقائق کے برعکس مقدمات کو درج کیا گیا۔عمران خان کے خلاف جناح ہائوس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلا ئوگھیرا ئوسمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔...

تجاوزات سے شہر بگاڑنے کی اجازت نہیں، مریم نواز: تاریخی ورثہ کی بحالی کیلئے اتھارٹی قائم، نوازشریف پیٹرن انچیف
لاہور ( نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقدہوا، تاریخی ورثے کی بحالی اور محفوظ کرنے کے لئے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول LAHR قائم کردی گئی، نواز شریف ''لہر'' کی سٹیرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے، ذیلی فنکشنل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔ خصوصی اجلاس میں لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق کیا گیا، نوازشریف نے تجاوزات کے متاثرین کوکاروبار کے لئے متبادل جگہ دینے اور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی، لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کے لئے شہر چھ زونز میں تقسیم کیا جائے گا، قدیمی مال روڈ کی دلکشی کے لئے بجلی...
ڈائریکٹر سی ڈی سی کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں 8 بیماریوں کے پھیلنے سے پہلے روک تھام ضروری ہے اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہر سال اس موسم میں انہی بیماریوں سے بہت سے لوگ متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیماریوں کی روک تھام کے لیے آگاہی بہت ضروری ہے۔ اور لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام انتظامی افسران کو اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ آف ہیلتھ سروسز نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب بھر میں وائرل بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ آف ہیلتھ سروسز پنجاب نے پھپلنے والی مہلک بیماریوں کا مراسلہ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق حالیہ...
لاہور کے تاریخی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے لیے اتھارٹی قائم کردی گئی، نواز شریف لاہور اتھارٹی فار ہیریٹج ریوائیول کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔لاہور میں صدر مسلم لیگ ن نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تاریخی ورثےکی بحالی اور اسے محفوظ کرنے کے لیے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول LAHR ( لہر ) قائم کردی گئی، نواز شریف اتھارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تجاوزات کے متاثرین کو کاروبار کے لیے متبادل جگہ دینے اور انہیں معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ لاہور کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا...
کراچی کے بعد لاہور میں بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی ٹور کا آغاز ہو گیا۔ پہلے مرحلے میں خواجہ ہاکی اکیڈمی میں ٹرافی کو لے جایا گیا، اگلے مرحلے میں لاہور کے مختلف مالز اور ثقافتی جگہوں پر لے جایا جائے گا، ٹرافی کی رونمائی تقریب میں خواجہ ہاکی اکیڈمی کے چیئرمین خواجہ جنید اور درجنوں بچے موجود تھے،ہاکی اکیڈمی کے بچوں نے پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ اس موقع پر لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا اور ڈائریکٹر آپریشنز ثمین رانا نے قومی کھیل کے فروغ کے لیے لاہور اور کراچی کے درمیان ہاکی سیریز کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔ خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے...
لاہور کی اوپن مارکیٹ میں سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی نہ آ سکی۔ شہریوں کو سستا بازاروں سے بھی زیادہ فائدہ نہ مل سکا، خریداروں نے حکومت سے مزید ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ نصف رمضان المبارک گزرنے کے باوجود سہولت بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔ وحدت روڈ کے سہولت بازار میں آلو 50 روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 45 سے 50 روپے کلو ہے، پیاز اور ٹماٹر دونوں جگہ بالترتیب 45 اور 55 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ سیب سہولت بازار میں 280 روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 250 روپے کلو، کیلا سہولت بازار میں 250 روپے درجن جبکہ...
پنجاب بھر میںڈینگی، نمونیہ ،انفلوئنزا، خسرہ سمیت وائرل بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری NEW DELHI, INDIA - MAY 03: Patients who contracted the coronavirus lie in beds while connected to oxygen supplies inside the emergency ward of a Covid-19 hospital on May 03, 2021 in New Delhi, India. India recorded more than 360,000 coronavirus cases in a day for the 12th day in a row as the total number of those infected according to Health Ministry data neared 20 million. The real figure could be up to ten times higher, many health experts say, due to a lack of widespread testing or reporting, and only patients who succumbed in hospitals being counted. A new wave of the pandemic has...
اقصیٰ شاہد : مسافروں کی کم تعداد، کراچی سے لاہور جانیوالی 2ٹرینیں منسوخ ،پاک بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپرس کی سروس معطل کردی گئی۔ کراچی سے لاہور پاک بزنس کے تمام مسافر قراقرم ایکسپریس مین ضم کردیے گئے، کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس تین کے بجائے ساڑھے چار بجے پاک بزنس کے مسافروں کولے روانہ ہوگی۔ کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو کراچی ایکسپریس میں ضم کردیاگیا، کراچی ایکسپریس شام چھ کے بجائے رات ساڑھے سات بجے شاہ حسین ایکسپریس مسافر لےکر روانہ ہوگی۔ پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی مسافر کراچی کینٹ اور لاہور اسٹیشن پر ریزرویشن آفیس میں رابطہ کرسکتے ہیں
لاہور( نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے تاریخی ورثے کی بحالی اور اسے محفوظ کرنے کیلئے لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج ریوائیول ( لہر ) قائم کر دی ، جس کے پیٹرن انچیف نواز شریف ہونگے۔مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج قائم کر دی گئی ، لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس کے دوران لاہور میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ کے لئے شہر کے 5 مقامات کی نشاندہی کر لی گئی جبکہ نیلا گنبد کی اصل صورت بحال کرنے کے لئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔شاہی قلعہ،مقبرہ جہانگیر و نور جہاں، شالا مار باغ، کامران کی بارہ...
نواز شریف نے تجاوزات کے متاثرین کو کاروبار کیلئے متبادل جگہ دینے اور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی اور لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔ لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کیلئے شہر چھ زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اجلاس میں تمام زونز ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کیلئے بیک وقت کام شروع کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کے تاریخی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے لئے نئی اتھارٹی قائم کردی گی جس کے پیٹرن انچیف مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف ہوں گے۔ پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم...
لاہور چڑیا گھر میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران نایاب نسل کے جمیزبوک ہرن کی موت سمیت غیر ملکی نیالا ہرنوں کے نوزائیدہ بچوں کی اموات ہوئی ہیں جبکہ باہمی لڑائی کے دوران ایک قیمتی جانور سندھ آئی بیکس شدید زخمی ہے۔ لاہور چڑیا گھر میں بیرون ملک سے درآمد کی گئیں نایاب نسل کی دو نیالا ہرنوں کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئیں تاہم یکے بعد دیگر دونوں نوزائیدہ بچے دم توڑ گئے ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ترجمان نے بتایا کہ دو نیالا مادہ ہرنوں نے لاہور چڑیا گھر میں ایک دن کے وقفے سے کمزور بچے جنے تھے، دونوں بچے اتنے کمزور تھے کہ کھڑے نہیں ہو سکتے تھے اور نہ ہی دودھ پی سکتے تھے۔ نوزائیدہ بچوں...
لاہور کے تاریخی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے لئے نئی اتھارٹی قائم کردی گی جس کے پیٹرن انچیف مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف ہوں گے. پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، تاریخی ورثے کی بحالی اور محفوظ کرنے کے لئے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول LAHR قائم کی گئی. محمد نواز شریف "لہر" (LAHR ) کے سٹیرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے، متعلقہ افسران پر مشتمل" لہر" کی ذیلی فنکشنل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی، لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق کیا گیا۔ نوازشریف نے تجاوزات کے متاثرین کو...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیر صدارت اجلاس میں تاریخی ورثے کی بحالی اور محفوظ کرنے کے لیے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول LAHR قائم کر دی گئی۔ محمد نواز شریف لہر (LAHR) کی سٹیرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔ متعلقہ افسران پر مشتمل لہر کی ذیلی فنکشنل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔ اجلاس میں لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق کیا گیا۔ نوازشریف نے تجاوزات کے متاثرین کو کاروبار کے لیے متبادل جگہ دینے اور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی اور لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کے لیے جامع پلان طلب کرلیا۔ لاہور کے ہیری...
نواز شریف کی تجاوزات سے متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) لاہور میں تاریخی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے لیے ”لاہور اتھارٹی فار ہیریٹیج ریوائیول“ (لہر) کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اس اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ محمد نواز شریف ”لہر“ کے تفصیلات کے مطابق سٹیرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے، جبکہ متعلقہ افسران پر مشتمل ایک ذیلی فنکشنل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔ اجلاس میں لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات ہٹانے اور متاثرین کو متبادل جگہ دینے...
راو دلشادحسین: سربراہ مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس, تاریخی ورثے کی بحالی اور محفوظ کرنے کے لئے لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول قائم، محمد نواز شریف "لہر" (LAHR ) کے سٹیرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔متعلقہ افسران پر مشتمل" لہر" کی ذیلی فنکشنل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی، لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے پر اتفاق، محمد نوازشریف نےتجاوزات کے متاثرین کوکاروبار کے لئے متبادل جگہ دینے اور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی، لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کے لئے جامع پلان طلب کیا گیا،لاہور کے ہیری ٹیج ایریاز کی بحالی کے لئے شہر چھ زون میں تقسیمتمام زون ہیری ٹیج ایریاز...
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی عزیزوں کی 759کنال کی جائیدادوں کی نیلامی کا حکم دیدیا۔عدالت نے شہباز شریف کے قریبی عزیزوں کی 9جائیدادوں کی نیلامی کیلئے 25 اپریل، 2 مئی، 9 اور 16 مئی کی تاریخیں بھی مقرر کر دیں۔نجی بینک کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ برادرز شوگر ملز کو 2016 میں قرض کی عدم ادائیگی پر ڈیفالٹر قرار دیا گیا۔وزیراعظم کے کزن میاں اسلم بشیر اور عمر ادریس سمیت دیگر نے قرض کی گارنٹی دی تھی، میاں فرقان، فاطمہ فرقان، مہر عمر، فرح اسلم اور میمونہ اسلم نے بھی قرض کی گارنٹی دی۔برادرز شوگر ملز کے مالکان نے قرض کیلئے جائیدادیں بھی رہن رکھوائیں، استدعا ہے کہ 20 کروڑ 83...
لاہور:پاکستان کی معروف گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کی جانب سے تشدد کا معاملہ صلح نامے کے بعد ختم ہوگیا۔ گلوکارہ کے بھائی شاہد نے بتایا کہ نصیبو لال اور ان کے درمیان صلح ہوچکی ہے، جس کے بعد ان کی بہن کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔ نصیبو لال کے بھائی کے مطابق ان کے بہنوئی اور بہن کے درمیان جھگڑے ہوتے رہتے تھے تاہم اس معاملہ شدت اختیار کرگیا تھا، تاہم اب صلح ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا ہے، ہم نے بہنوئی کو سمجھایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نصیبو لال کے خاندان نے یہ فیصلہ کیاکہ معاملے کو مزید طول نہ دیا جائے،...

وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کوٹ پنڈی داس انٹرچینج کا افتتاح کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ہفتہ کو کوٹ پنڈی داس انٹرچینج کا افتتاح کیا۔ یہ انٹر چینج لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 پر کالا شاہ کاکو سے 3 کلو میٹر پر ہے۔(جاری ہے) اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ کوٹ پنڈی داس کے رہائشیوں کو اسلام آباد لاہور موٹر وے تک رسائی دے دی گئی۔وفاقی برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے اس موقع پر خطاب بھی کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی اس ضلع کے رہائشیوں کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ ۔2025 )پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سپیل داخل ہوگیا ہے اور لاہور سمیت مختلف شہروں میںبارش و ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے مختلف شہروں میں بارش سے درجہ حرارت میں کمی آنے سے موسم خوشگوار ہوگیا.(جاری ہے) فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ بادل خوب برسے، ژالہ باری سے گلیاں سفید ہوگئیں، مری میں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا، قصور،چکوال، اٹک، گجرات، جہلم، اوچ شریف میں بھی ابر رحمت ہوئی، بعض علاقوں میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا چترال، کالام، بالاکوٹ اور بنوں میں بھی بارش سے...
علی ساہی:پولیس سروس سےمستعفی ہونیوالےعمران کشورکواسلام آبادطلب کرلیاگیا، عمران کشور پیر کے روز وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع ابلاغ کےمطابق مستعفی ہونیوالے ڈی آئی جی ایڈمن لاہور عمران کشور کواعلیٰ افسران کی منانے کی کوشش ، ایس ایس پی عمران کشور نے 13مارچ کو ڈی آئی جی رینک پر ترقی نہ ہونے پراحتجاجاً استعفی دیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او پی بلال صدیق کمیانہ لاہور نے ملاقاتیں کیں، آئی جی پنجاب نے اڑھائی گھنٹے عمران کشور کے گھر ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے استعفیٰ واپس لینےکے لئے قائل کرنے کی کوشش کی،سی سی پی او لاہور نے بھی 1گھنٹہ ملاقات کی اور استعفیٰ واپس لینےکیلئے مناتے رہے۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم...
لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے درخواستیں دائر کی ہیں، جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ 18 مارچ کو عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ عمران خان کی جانب سے دائر کی درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا اور حقائق کے برعکس مقدمات کو درج کیا گیا۔ واضح رہے کہ ملزم کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاؤ...
لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پیٹرول پمپز پر الیکٹرک وہیکلز کو چارجنگ کی سہولت فراہم کرنے اور واٹر میٹرز کی تنصیب کیلئے ایمرجنسی لگانے کی تجویز دیدی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی جس دوران عدالت نے باور کرایا کہ پیٹرول پمپز پر الیکٹرک وہیکلز کو چارجنگ کی سہولت ہونی چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ پانی کی روزبروز خراب ہوتی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی لگا کر واٹر میٹرز کی تنصیب یقینی بنانی چاہیے، واسا واٹر میٹرکی تنصیب میں قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکا ہے۔ عدالت نے باغات کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور ہدایت...
محکمہ داخلہ پنجاب نے بیجنگ انڈرپاس میں سکیورٹی گارڈ کی جانب سے شہری پر فائرنگ اور تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نجی سکیورٹی کمپنی کےخلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور نجی سکیورٹی کمپنی کے دفترکو عارضی طورپرسیل کرکے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ کا بتانا ہے کہ سکیورٹی کمپنی 30 روز میں شوکازنوٹس کا تحریری جواب دینے کی پابند ہے اورغیر تسلی بخش جواب پر سکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔مزید برآں سکیورٹی کمپنی کےچیف ایگزیکٹوکو17 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔گزشتہ روز لاہور میں سرعام غنڈہ گردی کا واقعہ کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس میں پیش آیا جہاں غیر ملکی...
واقعے کے بعد پولیس نے 4 سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گاڑی تحویل میں لے لی۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ وہ کپڑے کا تاجر ہے۔ انہیں غصہ تھا کہ فوری راستہ کیوں نہیں دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان کیخلاف پولیس کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کے بیجنگ انڈر پاس میں امریکی وفد کی سکیورٹی کے اہلکاروں نے ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا، اس پر فائرنگ کرکے خوف ہراس پھیلانے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہونے سے پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ لاہور میں سرعام...
برکی روڈ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کالعدم تنظیم کا خودکش حملہ آور گرفتار کر لیا گیا۔ دہشت گرد سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ برکی روڈ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کالعدم تنظیم کا خودکش حملہ آور گرفتار کر لیا گیا۔ فائرنگ تبادلے کے دوران پکڑے جانے والے کالعدم تنظیم کے خودکش حملہ آور کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا، دہشت گرد سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا، خودکش بمبار کی بلوچستان کے رہائشی حافظ شمس کے نام سے شناخت ہوئی۔ ...
طالبات کے رقص کی ویڈیو وائرل ہونے پر رحیم یار خان کے گورنمنٹ خواجہ فرید گریجویٹ کالج کے پرنسپل اور وائس پرنسپل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ کالج کے نئے پرنسپل کے اعزاز میں27 فروری کو میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا، طالبات کے رقص کی ویڈیوز وائرل ہونے پر ہائر ایجوکیشن نے ایکشن لیا۔سیکریٹری ہائر ایجوکیشن نے گورنمنٹ خواجہ فرید کالج کے پرنسپل پروفیسر جمیل خان اور وائس پرنسپل ارشد بیگ کو عہدے سے ہٹا کر لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ معاملےکی تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب نے لاہور ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز کو مراسلے میں کہا کہ فن فیئر، اسپورٹس ڈے اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کے...
لاہور: موٹروے پولیس نے پانچ روز قبل اغوا ہونےو الے نوجوان کو بازیاب کروا کر ملزم اغوار کار کو گرفتار کرلیا، ملزم سے دستی بم، اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس ایم 3 کے پٹرولنگ افسران نے ننکانہ صاحب کے نزدیک مشتبہ کار کو روکا تو کارسوار نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرارہونے کی کوشش کی۔ فائرنگ کے باوجود موٹروےپولیس نے ملزمان کا تعاقب جاری رکھا، اور گاڑی کو روک کر ایک ملزم کو گرفتار اور ایک مغوی کو بازیاب کرلیا، ملزم سے دو دستی بم، اسلحہ اور آئس بھی برآمد کی گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مغوی کو پانچ روز قبل لاہور سے تاوان کے لیے اغوا...
لاہور(نیوز ڈیسک)گزشتہ روز لاہور میں کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس پر نجی سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کرنے لگے۔ اب اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ واقعہ تقریباً 5 بجے کے قریب پیش آیا اس کے بعد 15 کی کال پر پولیس نے ڈولفن کو الرٹ کیا۔ فیصل کامران نے بتایا کہ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ چند سیکیورٹی گارڈ ایک گاڑی سے اتر کر شہری سے بد سلوکی کرتے ہیں، اس کی گاڑی پر فائر کرتے ہیں، اور اس کے...
لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزرات داخلہ سے ایکس کےاستعمال سےمتعلق رپورٹ طلب کرلی اور کہا بتایا جائے پابندی کے باوجود کون سے حکومتی ادارے ٹوئٹراستعمال کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایپس پر پابندی کیخلاف درخواست پرہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ، عدالر نے وفاقی وزرات داخلہ سے ایکس کے استعمال سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔فل بینچ نے پی ٹی اے کے ذمہ دارافسر کو بھی ریکارڈسمت طلب کر لیا ، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ بتایا جائے پابندی کے باوجود کون سےحکومتی ادارے ٹوئٹراستعمال کررہےہیں اور یہ بھی بتایاجائےایکس کی حیثیت قانونی ہے یاغیرقانونی۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تمام فریقین عدالت میں جواب داخل کرانے کے پابند ہیں۔پی ٹی اےوکیل کی جانب سےدرخواستوں کی...
لاہور میں غیر ملکی مہمانوں کے سیکیورٹی گارڈز نے کینال روڈ پر راستہ نہ دینے پر شہری کی گاڑی پر فائرنگ کر دی اور اسے تشدد کانشانہ بھی بنایا۔ لاہور میں سرِعام غنڈہ گردی کا واقعہ کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس میں پیش آیا جہاں غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی پر مامور پرائیویٹ کمپنی کے سیکیورٹی گارڈز نے راستہ نہ دینے پر عمران نامی شہری کی گاڑی کو روکا اور فائرنگ کر دی۔ واقعے پر شہری عمران بھی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی سے نکلا اور ایک سیکیورٹی گارڈ کو قابو میں کر لیا جس کے بعد باقی سیکیورٹی گارڈز نے اسے بٹ مارے اور جلدی سے گاڑیوں میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ اس موقع...
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے گرین بلڈنگز بنانے والوں کو ٹیکس میں ریلیف دینے کی تجویز دے دی۔ لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے خاتمے سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار ہارون فاروق سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ جمعہ کو عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی، پی ایچ اے کے کھالے نہ چلنے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ عدالت نے واسا کی جانب سے واٹر میٹرز کی تنصیب نہ کرنے پر بھی عدم اطمینان ظاہر کیا۔ عدالت نے واٹر میٹرز کی تنصیب سے متعلق ایمرجنسی نافذ کرنے کا عندیہ دیا۔ عدالت نے گرین بلڈنگز بنانے والوں کو ٹیکس میں ریلیف دینے کی بھی تجویز پیش کی۔ عدالت...
اجلاس میں عالمی یوم القدس ریلی کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس او کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کی نمائندہ مولانا ظہیر کربلائی نے کی جبکہ آئی ایس او کی جانب سے مرکزی کابینہ کے ارکان، لاہور ڈویژن کے عہدیدار اور سابقین نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے عالمی یوم القدس کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دیں۔ اس حوالے سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ضلع لاہور کی جانب سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابقین امامیہ اور مجلس وحدت مسلمین لاہور کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں عالمی یوم القدس ریلی کے...
لاہور(نیوز ڈیسک) سنٹرل سلیکشن بورڈ میں میرٹ پر اترنے کے باوجود ترقی نہ ملنے پر ایس ایس پی عمران کشور نے پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ چیئرمین پی ٹی آئی اور 9 مئی کیسز کی جے آئی ٹی کے سربراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق عمران کشور کو سنٹرل سلیکشن بورڈ نے گریڈ 19 سے 20 پر ریگولر ترقی نہیں دی جس کی وجہ سے ایس ایس پی عمران کشور نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کا تعلق پولیس سروس کے 33 ویں کامن سے ہے۔ ان کے بیجمیٹ اور جونیئر افسر بھی ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی پا گئے۔ استعفیٰ کی کاپی بھی سامنے آ گئی۔ استعفیٰ کے متن میں لکھا ہے کہ...
کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس پر نجی سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نقاب پوش نجی سیکیورٹی گارڈز نے پروٹوکول کو راستہ نہ دینے پر شہری کو روکا اوربری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، پرائیوٹ گارڈز نے شہری پر فائرنگ بھی کی اور پھر گاڑیوں میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر شدید تنقید کی گئی۔ فرحان ورک نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ بدمعاش اب لاہور پر حکمرانی کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو اس واقعہ کا...
لاہور: لاہور میں ایک افسوسناک واقعے میں نقاب پوش نجی کمپنی کے گارڈز اور پولیس اہلکاروں نے شہری پر تشدد اور فائرنگ کی۔ ایکسپریس نیوز نے اس معاملے کی تفصیلات سامنے لاتے ہوئے بتایا کہ یہ گارڈز اور پولیس اہلکار غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، اس واقعے میں دو گاڑیوں کا ذکر کیا گیا، جن میں ایک گاڑی میں غیر ملکی پادری اور پولیس اہلکار موجود تھے، جبکہ دوسری گاڑی میں نجی کمپنی کے گارڈز سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ غیر ملکی پاسٹرز کی سیکیورٹی کے لیے مسیحی برادری نے پولیس سے اجازت حاصل کی تھی، اور اس کے ساتھ ہی نجی کمپنی کے...
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حتمی رپورٹ آنے پر اصل وجہ سامنے آئے گی مگر ابتدائی مشاہدے کے مطابق کراچی رن وے پر ممکنہ فاڈ یا کسی اور بیرونی عمل سے پہیہ متاثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے جہاز نے لاہور میں بحفاظت اور انتہائی ہموار لینڈنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سے لاہور پرواز کے طیارے کی رات 10 بجے ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ پی کے 306 کی لینڈنگ کے بعد پچھلے ٹائروں میں سے ایک ٹائر کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا، لاہور اے ٹی سی او کی جانب سے دی گئی اطلاع پر کراچی ایئرپورٹ پر ٹائر کی شافٹ کا ایک حصہ ملا۔ ذرائع کے مطابق...
لاہور پولیس نے دھرم پورہ بیجنگ انڈر پاس پر شہری سے جھگڑا اور فائرنگ کرنے والے چار ملزمان کو برق رفتار کارروائی کر کے گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے مختصر وقت میں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ واقعہ میں ملوث باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے اور جو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لے گا، اسے جیل کی سزا دی جائے گی۔ واقعے کے بعد پولیس نے گارڈ فراہم کرنے والی سیکورٹی کمپنی کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر...
لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس اسٹیشن جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمے پر سماعت کی اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کیخلاف فرد جرم عائد کی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سرکاری گواہوں کو بیانات کیلئے طلب کرلیا۔تحریک انصاف کے رہنماؤں پر لاہور کے شادمان پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔ آئندہ سماعت 17 مارچ کو ہوگی۔