لاہور میں پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین ایس آر ٹی کا کامیاب تجربہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
لاہور میں اورنج لائن ٹرین کے کامیاب تجربے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ میں ایک اور اہم پیش رفت میں پاکستان کی پہلی جدید ترین اربن الیکٹرک ٹرین سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ یعنی ایس آر ٹی کا کامیاب تجرباتی سفر کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک اس منفرد اربن الیکٹرک ٹرین کا روڈ ٹیسٹ خود مانیٹر کیا اور عام ٹریفک کے درمیان اس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔
وزیراعلیٰ نے جدید سہولیات سے آراستہ ایس آر ٹی کا معائنہ کیا اور اس میں موجود ائیرکنڈیشنڈ ڈبوں اور دیگر سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ٹرین کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ مکمل طور پر الیکٹرک ٹرین ہے جو ایک بار چارج ہونے کے بعد 40 کلومیٹر تک کا سفر طے کر سکتی ہے۔
3 بوگیوں پر مشتمل اس جدید ٹرین میں 320 مسافروں کی گنجائش ہے، جب کہ 4 بوگیوں تک اس کی توسیع ممکن ہے، ٹرین کو چینی کمپنی نورنکو انٹرنیشنل نے تیار کیا ہے اور یہ ترکی، چین، ابو ظہبی سمیت دیگر ممالک میں بھی کامیابی سے چلائی جا رہی ہے۔
اس موقع پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کے لیے اب ہر روز خوشی کی خبر منتظر ہوتی ہے، ایس آر ٹی نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کو کم کرے گی بلکہ ٹریفک کی روانی کو بھی بہتر بنائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ ایس آر ٹی کے آغاز سے لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور جلد ہی فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی ایسی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
روڈ ٹیسٹ کے دوران رائیونڈ روڈ اور کینال روڈ پر عوام نے ایس آر ٹی کی جھلک دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور اسے لاہور کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اربن الیکٹرک ٹرین ایس آر ٹی بلال اکبر پنجاب رائیونڈ روڈ سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ علی ٹاؤن کینال روڈ لاہور مریم نواز شریف وزیر اعلی وزیر ٹرانسپورٹ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اربن الیکٹرک ٹرین ایس آر ٹی بلال اکبر رائیونڈ روڈ علی ٹاؤن کینال روڈ لاہور مریم نواز شریف وزیر اعلی وزیر ٹرانسپورٹ اربن الیکٹرک ٹرین ایس آر ٹی
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی