پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹریبونل تشکیل دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹریبونل تشکیل دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹریبونل تشکیل دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دو قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابت کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹربیونل تشکیل دے دیا۔ اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق اپیلیٹ ٹربیونل مقرر کیے گئے ہیں، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اپیلیٹ ٹربیونل میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اپیل کی جاسکے گی۔این اے 66 وزیر آباد، پی پی 87 میانوالی اور این اے 129 لاہور میں ضمنی انتخاب کیلئے اپیلیٹ ٹربیونل بنایا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تینوں حلقوں میں پولنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔
واضح رہے کہ حلقے این اے 66 احمد چٹھہ اور پی پی 87 احمد خان بچھر کی نااہلی پر خالی ہوئے تھے جب کہ این اے 129 لاہور کی نشست میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربری امام سرکار کے سالانہ عرس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،مزار کو غسل دینے کی تقریب بری امام سرکار کے سالانہ عرس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،مزار کو غسل دینے کی تقریب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 3اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ملک میں یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4تعطیلات کا امکان بڑھتی آبادی اور مسائل سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی تشکیل دی جائے، وزیراعظم بجلی ایک روپیہ 88پیسے فی یونٹ سستی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا آذربائیجان کا دورہ، عسکری قیادت سے ملاقاتیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
این اے 129 ضمنی انتخابات: حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کیوں واپس کیے گئے؟
لاہور کے قومی حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی کو ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے دفتر سے معمولی نوعیت کے اعتراض کے بعد واپس کر دیا گیا۔
آر او دفتر کے ذرائع کے مطابقحماد اظہر کے کاغذات پر کوئی بڑا قانونی یا فنی اعتراض نہیں ہے۔ صرف ایک پوائنٹ کی کمی کی بنیاد پر کاغذات واپس کیے گئے۔ کاغذات نامزدگی میں بعض لازمی 13 نکاتی معلومات میں سے ایک پوائنٹ غیر مکمل تھا۔ کاغذات حماد اظہر کے کزن کی جانب سے جمع کرائے گئے تھے۔
کیا غلطی تھی؟ذرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی میں دی گئی معلومات کے ایک حصے میں معمولی سی تکنیکی کوتاہی تھی، جس کی نشاندہی کے بعد آر او آفس نے انہیں واپس کر دیا تاکہ امیدوار یا ان کا نمائندہ غلطی کو درست کرکے دوبارہ جمع کرا سکے۔
درستگی کے بعد دوبارہ جمع کرانے کی اجازتآر او آفس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر غلطی کو فوری طور پر دور کر دیا جائے تو کاغذات نامزدگی دوبارہ جمع کرائے جا سکتے ہیں، اور انہیں باقاعدہ قبول کیا جائے گا۔
کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاریالیکشن کمیشن کے طے شدہ شیڈول کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے اور 11 اگست تک مکمل کیا جانا ہے، جس میں مختلف امیدواروں کے کاغذات پر اعتراضات اور ان کی جانچ شامل ہے۔
واضح رہے کہ این اے 129 کی سیٹ حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
این اے 129 ضمنی الیکشن حماد اظہر میاں محمد اظہر