پنجاب میں سکول 15 اگست کو کھلیں گے یا نہیں۔۔۔؟ فیصلہ نہ ہوسکا۔
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے قریب ہیں مگر حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا کہ سکول 15 اگست کو کھلیں گے یا نہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق سکول کھولنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے، موسمی شدت کے باعث چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور ہے۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبہ میں موسم گرم کی چھٹیوں کے حوالہ سے مشاورت جاری ہے، سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش نہ ہونے کی صورت میں موسم شدید گرم اور حبس بہت زیادہ ہوتا ہے، اس تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سکول کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وفاقی حکومت کابجلی کے بلوں کی مد میں ڈیجیٹل مردم شماری کرنے کا فیصلہ
شاہد ندیم سپرا:وفاقی حکومت نےبجلی کے بلوں کی مد میں ڈیجیٹل مردم شماری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اس سلسلے میں لیسکو سمیت تمام کمپنیوں کو ڈور ٹو ڈور سروے کرنے کیلئے مراسلہ بھجوا دیا گیا۔کمپنیوں کو تھرڈ پارٹی کے ذریعے ڈیجیٹل مردم شماری کی ہدایات جاری کی گئی۔
ڈیجیٹل مردم شماری میں صارفین کے قومی شناختی کارڈ نمبرز کا ریکارڈ لیا جائیگا،گھروں پر نصب میٹرز کی تعداد بھی ریکارڈ میں شامل کر دی گئی۔
کنکشن گھر کے مالک یا کرایہ دار کے نام پر ہونے کا ریکارڈ بھی مردم شماری میں شامل کیا جائے گا۔
سروے کے دوران بجلی کے بلوں پر عائد ٹیرف کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا،ڈیجیٹل سروے کے دوران صارفین کے موبائل نمبرز بھی حاصل کئے جائیں گے۔
وفاقی حکومت نے الیکٹریسٹی پلان کے تحت مردم شماری کرنے کی ہدایت کی۔
الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں