پنجاب‘ سکولوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء) پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے قریب ہیں مگر حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا کہ سکول 15 اگست کو کھلیں گے یا نہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق سکول کھولنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے، موسمی شدت کے باعث چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور ہے۔
(جاری ہے)
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبہ میں موسم گرم کی چھٹیوں کے حوالہ سے مشاورت جاری ہے، سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش نہ ہونے کی صورت میں موسم شدید گرم اور حبس بہت زیادہ ہوتا ہے، اس تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سکول کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
معروف امریکی یونیورسٹی پاکستان میں کیمپس کھولنے کے لیے تیار
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کی اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں امریکہ کی صفِ اول کی یونیورسٹی Arizona State University (ASU) نے لاہور میں ایک نیا تعلیمی ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت “نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (NIT)” کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جو مستقبل میں جدید تعلیم اور تحقیق کا مرکز بنے گا۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ کوئی عالمی سطح کی امریکی یونیورسٹی پاکستان میں اپنا باقاعدہ کیمپس کھول رہی ہے۔ آریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کو دنیا کی جدید اور اختراعی یونیورسٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے، اور یہ ادارہ تعلیم، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، اور ریسرچ کے میدان میں عالمی سطح پر معروف ہے۔
ماہرینِ تعلیم کا کہنا ہے کہ NIT کا قیام پاکستان کے تعلیمی معیار کو بین الاقوامی سطح تک لے جانے میں مدد دے گا اور طلباء کو امریکہ جیسے اعلیٰ معیار کی تعلیم گھر بیٹھے فراہم کرے گا۔
یہ منصوبہ پاکستان میں ہائی ٹیک ایجوکیشن، انوویشن، اور عالمی معیار کے گریجویٹس کی تیاری کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔
Post Views: 3