برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ پی آئی اے کی مداح، سفر کی ویڈیو جاری کر دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
برطانوی ہائی کمشنر نے پی آئی اے کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد سفر کی ویڈیو جاری کر دی اور کہا بہت جلد میں پی آئی اے کی پرواز سے براہ راست مانچسٹر جاؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہوابازی کا ذاتی شوق ان کو جہاز کے کاک پٹ لے گیا، جہاں پی آئی اے کے کپتان نے انہیں بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ پی آئی اے کی مداح ہو گئیں۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد سفر کی ویڈیو جاری کر دی اور کہا بہت جلد میں پی آئی اے کی پرواز سے براہ راست مانچسٹر جاؤں گی۔ جین میریٹ نے کہا کہ ہوابازی کا ذاتی شوق ان کو جہاز کے کاک پٹ لے گیا، جہاں پی آئی اے کے کپتان نے انہیں بریفنگ دی۔ سی ای او پی آئی اے نے برطانوی ہائی کمشنر کو اعزازی ہوا باز بنا کر کپتان کی کیپ پیش کی، برطانوی سفیر نے پی آئی اے کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ سی ای او پی آئی اے کی جانب سے برطانوی ہائی کمشنر کو پروازوں کی بحالی میں انتھک کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: برطانوی ہائی کمشنر پی ا ئی اے کی پی آئی اے کے جین میریٹ
پڑھیں:
آسٹریلوی ہائی کمشنر کی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں آسٹریلوی سفارتخانے کی جانب سے جارج نونن میکر ہیڈ آف ڈومیسٹک پالیٹیکل پاکستان بھی موجود تھیں۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ، خصوصاً صحت، تعلیم، زراعت، ثقافت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت کے شعبوں سمیت پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پاکستان، آسٹریلیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط اور اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ نہایت ضروری ہے۔ پنجاب میں آئی ٹی اور سیاحت کے شعبوں میں آسٹریلوی سرمایہ کاروں کے لیے گراں قدر مواقع موجود ہیں اور حکومت پنجاب ان شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان کو اپنا بااعتماد دوست اور اہم اقتصادی شراکت دار سمجھتا ہے۔