طلبہ کی موجیں! موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ 15 اگست کو ختم ہونے والی گرمیوں کی تعطیلات کے بعد سکول کھولے جائیں یا چھٹیوں میں مزید توسیع کی جائے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید موسم کے پیش نظر چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ادھر صوبائی وزیر تعلیم رانا اسکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبے میں موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے متعلقہ حکام سے مشاورت جاری ہے۔ امید ہے کہ جلد کوئی فیصلہ ہو جائے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ہفتے میں ایک ساتھ 4چھٹیاں آگئیں؟ عوام کیلئے اہم خبر
ویب ڈیسک: پاکستان بھر کے طلباء، اساتذہ اور سرکاری ملازمین کے لیے ایک بڑی خوشخبری, 14 سے 17 اگست تک مسلسل چار دن کی تعطیلات متوقع ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق 14 اگست جمعرات کو یومِ آزادی کی چھٹی ہوگی, ملک بھر میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ تقریبات، پریڈز، اور ثقافتی ایونٹس ہوں گے۔
15 اگست جمعہ چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر ملک بھر میں مجالس، ماتمی جلوس اور مذہبی اجتماعات منعقد ہوں گے جبکہ 16 اور 17اگست ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔
اگر حکومت 14 اور 15 اگست کی سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیتی ہے تو 16 اور 17 اگست کے ساتھ مسلسل 4 دن کی تعطیلات ممکن ہو جائیں گی۔
دوسری جانب حکام کو یومِ آزادی اور چہلم کے جلوسوں کے دوران سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ عوام بلاخوف تقریبات میں شریک ہو سکیں۔
الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں