یوم آزادی کے موقع پر ملک میں 4 تعطیلات کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ماہِ راؤ میں یوم آزادی کے موقع پر ملک میں چار چھٹیاں ہو سکتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے یوم آزادی پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
چہلم امام حسین 15 اگست کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، چہلم کی تعطیل وفاقی تعطیلات میں شامل نہیں تاہم صوبائی اور مقامی سطح پر چہلم کے موقع پر تعطیل ہوگی۔ گزشتہ سال راولپنڈی اور کراچی میں چہلم کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس طرح 14 اور 15 اگست کو مخصوص علاقوں میں چھٹیاں بن گئیں۔ اس کے ساتھ 16 اگست کو ہفتہ اور 17 اگست کو اتوار کی چھٹیاں بھی شامل کی جائیں گی۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے موقع پر اگست کو
پڑھیں:
آصف علی زرداری کا کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ
آصف علی زرداری نے کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد میں عصر کی نماز ادا کی اور مسجد کے شاندار فنِ تعمیر کو سراہا۔ اس موقع پر صدر مملکت کو مسجد کی تاریخی اہمیت اور ورثے پر بریفنگ دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری نے کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ کیا۔ صدر مملکت کا استقبال کاشغر کے کمیونسٹ پارٹی سیکرٹری یاو ننگ اور امام میماتی جوبن نے کیا۔ آصف علی زرداری نے مسجد میں عصر کی نماز ادا کی اور مسجد کے شاندار فنِ تعمیر کو سراہا۔ اس موقع پر صدر مملکت کو مسجد کی تاریخی اہمیت اور ورثے پر بریفنگ دی گئی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دونوں ممالک کے سفراء بھی ہمراہ تھے۔