مظفر گڑھ میں گونگی بہری لڑکی کے ساتھ زیادتی، وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر گڑھ میں گونگی بہری لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔مظفرگڑھ میں بہری اور گونگی لڑکی کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
(جاری ہے)
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ معذور لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا انسان نہیں، درندہ ہے۔
ایسے مجرموں کو مثالی سزائیں دلوا کر نشان عبرت بنانا ہوگا۔ پولیس نے دفعہ 376 (iii) کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ متاثرہ لڑکی کو قانونی، طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کی جائے گی اور کیس کی شفاف اور تیز رفتار پیروی کو یقینی بنایا جائے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لڑکی کے ساتھ زیادتی
پڑھیں:
متعدد بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے چھ مقدمات میں اہم پیش رفت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میںشربت فروش کا متعدد بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے چھ مقدمات میں اہم پیش رفت ،ملزم نے اپنا مجسٹریٹ کے روبرو اپنا جرم قبول کرلیا۔ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس کی جانب سے ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم شبیر تنولی کا زیر دفعہ 164 کا اعترافی بیان مجسٹریٹ کے چیمبر میں قلمبند کیا گیا ،ملزم کی ہتھکڑی کھول کر چیمبر میں جج کے روبرو بٹھایا گیا۔