اسلام آباد:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز پر فتنۂ ہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے اس بزدلانہ کارروائی کو ریاست پاکستان کے خلاف دشمن عناصر کی مایوس کن سازش قرار دیا۔

صدرِ مملکت نے دہشت گرد حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم اپنے بہادر شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور جرأت مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوابی حملے میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اور کسی بھی قیمت پر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کا جلد قلع قمع کیا جائے گا اور پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک

—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران  4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم نومبر کی رات سیکیورٹی فورسز نے قلات میں بھارتی پراکسی یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، آپریشن کے نتیجے میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاکہ ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد دہشت گردی مہم جاری رکھیں گے تاکہ بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کا ناسور مکمل ختم کیا جاسکے۔ 

متعلقہ مضامین

  • متحدہ مجلس علماء کی اسکولوں میں وندے ماترم لازمی قرار دینے کی شدید مذمت
  • صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف کا شہدائے جموں کو خراجِ عقیدت
  • 6 نومبر: صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف کا شہدائے جموں کو خراجِ عقیدت
  • کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے شہید رہنما ڈاکٹر غلام قادر وانی کو شاندار خراج عقیدت
  • امریکہ کا داعش کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ
  • جماعت اہلسنت کی سانحہ مرید کے میں پولیس کے بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں بے گناہوں کی شہادتوں کی مذمت 
  • صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک
  • 6 نومبر کو یوم شہدائے جموں منایا جائے گا
  • صدرِ مملکت، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین