وزیراعظم کی مستونگ میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم نے شہید میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس کو خراج عقیدت پیش کیا، جبکہ فتنہ الہندوستان کے چار دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا، دھماکے میں میجر سمیت 3 فوجی جوان شہید ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان ملک کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پُر عزم ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی مستونگ حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم کی حمایت سے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا صفایا کریں گے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، دھماکے میں میجر سمیت 3 فوجی جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا، دھماکے میں میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس شہید ہوگئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فورسز کی گاڑی پر سیکیورٹی فورسز مستونگ میں
پڑھیں:
لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار
لکی مروت(نیوز ڈیسک) لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جن سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو کلیئر کردیا۔
واضح رہے کہ ملک میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی آئی ہے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز بھی بڑھ گئے ہیں۔
اگست 2025 پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے حوالے سے دہائی کا بدترین مہینہ ثابت ہوا ، جولائی کے مقابلے میں دہشتگردوں کے حملوں میں 74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کے مطابق اگست 2025 میں ملک میں عسکریت پسندی میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا، جب کہ جولائی کے مقابلے میں عسکری حملوں کی تعداد میں 74 فیصد اضافہ ہوا۔
پی آئی سی ایس ایس کے مطابق 143 دہشت گرد حملوں کے ساتھ اگست گزشتہ دہائی کا سب سے مہلک مہینہ بن گیا، اور فروری 2014 کے بعد سب سے زیادہ مہلک مہینہ ثابت ہوا۔
تشدد کی اس لہر کے نتیجے میں 194 افراد لقمہ اجل بنے، جن میں 73 سیکیورٹی اہلکار، 62 شہری، 58 عسکریت پسند اور ایک سرکاری حمایت یافتہ امن کمیٹی کا رکن شامل ہے، اس دوران 231 افراد زخمی ہوئے، جن میں 129 سیکیورٹی اہلکار، 92 شہری، 8 عسکریت پسند اور 2 امن کمیٹی کے رکن شامل ہیں جبکہ عسکریت پسندوں نے کم از کم 10 افراد کو اغوا بھی کیا۔
Post Views: 1