مستونگ: آپریشن میں بھارتی اسپانسرڈ 4 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف مستونگ میں آپریشن کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا ہے۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ دھماکے میں میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر رضوان شہید ایک دلیر افسر تھے، جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف متعدد آپریشنز میں حصہ لیا اور ہمیشہ فرنٹ لائن سے اپنے جوانوں کی قیادت کی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی مکمل بیخ کنی کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا، سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
مستونگ، سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ، تین اہلکار جانبحق، تین زخمی
لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کا نشانہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی تھی۔ دھماکے میں ایک افسر سمیت تین اہلکار جانبحق، جبکہ تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس میں ایک فوجی افسر سمیت تین اہلکار جانبحق، جبکہ تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق مستونگ کی تحصیل کردگاپ کے علاقے کلی پسند خان میں ہونے والے کا نشانہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی تھی۔ جس میں ایک میجر سمیت تین اہلکار جاں بحق اور تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو نوشکی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔