سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
مستونگ (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ میں سیکیورٹی فورسز کی کوئیک رسپانس ٹیم پر حملے میں ایک افسر سمیت فرنٹیئر کور (ایف سی) کے تین اہلکار شہید ہوگئے۔
نجی ٹی وی سماء نے لیویز ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں مزید 3 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حملہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا، جس نے ایف سی اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ متعلقہ حکام نے واقعے کے ذمہ داروں کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے جبکہ حالیہ حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے طیل پر جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ نابلس کے جنوب مغرب میں واقع طیل میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے اور چار دیگر زخمی ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
مقامی اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قابضین نے قصبے میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا اور دو گھروں کی طرف براہ راست فائرنگ کی۔