پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی سپیشل فورسز کے مابین پہلی دوطرفہ مشق کا اختتام مخصوص ساحلی علاقے میں ایک جامع ڈرل پر ہوا جس میں خشکی اور سمندر دونوں میں خطرات سے نبرد آزما ہونے کی مشق کی گئی اور دونوں بحری افواج کی عملی تیاری اور حربی صلاحیتوں کی جانچ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی سپیشل فورسز کے مابین پہلی دو طرفہ مشق کا کراچی میں کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق میں مختلف تربیتی سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ، سمندر اور خشکی میں مختلف آپریشنز کے مظاہرے اور شہری علاقوں میں فوجی کارروائیاں شامل تھیں۔ مشق کے دوران لائیو فائرنگ اور جنگی منظر ناموں پر مشتمل آپریشنز کے مظاہرے بھی شامل کیے گئے، جن کا مقصد ساحلی علاقوں میں مشترکہ آپریشنز کی تیاری اور حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانا تھا۔   ترجمان نے بتایا کہ مشق کا اختتام مخصوص ساحلی علاقے میں ایک جامع ڈرل پر ہوا جس میں خشکی اور سمندر دونوں میں خطرات سے نبرد آزما ہونے کی مشق کی گئی اور دونوں بحری افواج کی عملی تیاری اور حربی صلاحیتوں کی جانچ کی گئی۔ ترجمان کے مطابق اس دوطرفہ مشق کا انعقاد پاکستان اور ترکیہ کے مابین گہرے اور مضبوط دفاعی تعلقات کا مظہر ہے، جو مشترکہ اقدامات کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کے عزم کی توثیق کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بحری افواج کی پاکستان اور کے مابین کی گئی مشق کا

پڑھیں:

سربراہ پاک بحریہ کو ترکیے میں اعلیٰ عسکری اعزاز ’لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز‘ سے نوازا گیا

تصویر،اسکرین گریب

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو ترکیے میں اعلیٰ عسکری اعزاز ’لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز‘ سے نوازا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک نیول فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔ ایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول کمانڈر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترکیے کے دورے میں نیول چیف کی ترک وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں میری ٹائم سیکیورٹی، دفاعی شراکت داری، مشترکہ مشقوں اور تربیتی صلاحیتوں کے فروغ پر زور دیا گیا۔

پاک بحریہ کے ملجم پراجیکٹ کا جائزہ لینے کے لیے پاک بحریہ کے سربراہ نے استنبول نیول شپ یارڈ کا بھی دورہ کیا، گولچک نیول بیس کے دورے میں انہوں نے آبدوزوں کی تعمیراتی صلاحیتوں کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے ترک نیول تنصیبات کا دورہ کیا اور مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر پھول رکھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ کا دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان بحری تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ترکیہ بحری اسپیشل فورسز کی پہلی دوطرفہ مشق کامیابی سے مکمل
  • پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کے مابین دو طرفہ جنگی مشق کا انعقاد
  • پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کے درمیان دو طرفہ مشق کامیابی سے مکمل
  • پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے درمیان پہلی دو طرفہ مشق کا انعقاد
  • پاک، ترکیہ بحری افواج کی اسپیشل فورسز کی پہلی دو طرفہ مشق
  • پاک، ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کےمابین پہلی دو طرفہ مشق کا انعقاد
  • نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کیلئے ترکیہ کی مسلح افواج کا سب سے بڑا عسکری اعزاز
  • سربراہ پاک بحریہ کو ترکیے میں اعلیٰ عسکری اعزاز ’لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز‘ سے نوازا گیا
  • پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکیہ کا اعلیٰ عسکری اعزاز، دو طرفہ بحری تعاون مزید مضبوط