سٹی 42 : بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے حملے میں 3 جوان مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔ 

دہشت گردوں نے 5 اور 6 اگست کی درمیانی رات سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا، حملہ بھارتی پراکسی دہشت گرد تنظیم ’’فتنہ الہندستان‘‘ کی جانب سے کیا گیا، حملے میں پاک فوج کے تین جوان مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔ 

ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

شہداء میں میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس شامل ہیں۔

میجر رضوان طاہر شہید کی عمر 31 سال، تعلق نارووال سے تھا۔

نائیک ابنِ امین شہید کی عمر 37 سال، تعلق صوابی سے تھا۔

لانس نائیک محمد یونس شہید کی عمر 33 سال، تعلق کرک سے تھا۔

 میجر رضوان شہید نے متعدد انسداد دہشت گردی آپریشنز میں جرأت مندی سے قیادت کی۔ شہداء نے مادرِ وطن کی خاطر جان قربان کر کے عظیم مثال قائم کی۔ 

صوفی بزرگ شاہ عبد الطیف بھٹائی کا عرس، 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

واقعے کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا، جس کے دوران بھارتی اسپانسرڈ چار دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے۔ علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ مکمل صفایا کیا جا سکے۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ 

سورس : آئی ایس پی آر

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ کے پی کا مستونگ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج تحسین

کوئٹہ:

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ملک میں امن کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ شہداء اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

وزیر اعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی، اور کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کرک میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا ایف سی کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار اور ڈرائیور شہید
  • وزیر اعلیٰ کے پی کا مستونگ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج تحسین
  • وزیراعظم کی مستونگ میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی مذمت
  • مستونگ میں دہشت گردوں کے حملے میں میجر سمیت 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ میں دہشت گردوں کا حملہ، میجر رضوان طاہر سمیت 3 جوان شہید
  • مستونگ: آپریشن میں بھارتی اسپانسرڈ 4 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید
  • کرک، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا حملہ، 4 ایف سی اہلکار شہید
  • کرک: فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کاایف سی کی گاڑی پر حملہ، 4 ایف سی اہلکار شہید
  • کرک میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا حملہ، 4 ایف سی اہلکار شہید