چیئرمین سی ڈی اے کا کیپیٹل ہسپتال کا دورہ، مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ممبر فنانس، ممبر انجینئرنگ، ڈی جی سروسز اور دیگر سینئر افسران کے ہمراہ آج کیپیٹل ہسپتال سی ڈی اے کا دورہ کیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال نے ہسپتال میں مریضوں کیلئے دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں بریفننگ دی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہسپتال کے مختلف شعبوں بشمول ایمرجنسی، او پی ڈی، وارڈز، لیبارٹریز اور ڈسپنسری کا معائنہ کیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے ذاتی طور پر مریضوں سے بات چیت کی، ان کی صحت اور طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو اعلی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ہسپتال میں صفائی اور حفظان صحت کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال عوامی خدمت اور صحت کی دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس سلسلہ میں کوئی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہی کی جائے گی۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہسپتال میں بائیو میڈیکل اسٹاف کو 24 گھنٹے موجود رہنے، تمام طبی آلات کو فعال حالت میں رکھنے اور آپریشن تھیٹر کو مزید جدید بنانے کی ہدایت کی۔ مزید برآں، ایم آر آئی مشین کو 24 گھنٹے فعال رہنے کے علاوہ تمام طبی آلات کی دستیابی کو بھی بروقت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ممبر فنانس کو ہدایت کی کہ کیپیٹل ہسپتال کی اپ لفٹنگ ، نئے اور جدید آلات کی خریداری کیلئے ضروری فنڈز جاری کیے جائیں تاکہ تمام منصوبے بروقت مکمل کرنے میں مدد مل سکے۔ چیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ تمام ڈاکٹرز ،بائیو میڈیکل اسٹاف کی موجودگی 24 گھنٹے یقینی بنانے کے علاوہ کیپیٹل ہسپتال کے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ڈی جی سروسز کو ہدایت کی کہ وہ لفٹس کو فنکشنل رکھنے کے علاوہ ائیر کنڈیشنرز کی مکمل دیکھ بھال اور کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ ممبر سی ڈی اے کیپیٹل ہسپتال کا روزانہ دورہ کریں تاکہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے اور تعمیر و مرمت کے تمام کام بروقت مکمل کیے جا سکیں۔چیرمین سی ڈی اے نے ہاسپیٹل کی پارکنگ کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ریسکو 1122 کو کیپیٹل ہسپتال سے ڈی ایم اے کے قریب ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ پریمسز میں منتقل کیا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا ایمرجنسی سروسز کسی بھی ہسپتال کا چہرہ سمجھی جاتی ہیں، لہذا کیپیٹل ہسپتال کی ایمرجنسی سروسز کسی بھی معروف ہسپتال کے برابر ہونی چاہئیں، جس میں سپیشلاہیز ڈاکٹرز اور بہترین نرسنگ سروسز کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز کیلئے عمارت کو وسیع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہسپتال کو ضروری ادویات، آلات اور خاص طور پر جدید طبی مشینری فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کیپیٹل ہسپتال کی اپ لفٹنگ کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے کی پلاننگ ونگ کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کے تیمارداری کے لیے اور دیگر افراد کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے علیحدہ جگہ مختص کی جائے تاکہ پارکنگ کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کے کیپیٹل ہسپتال کے دورہ کو مریضوں اور ان کے لواحقین نے بے حد سراہتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ذاتی دلچسپی پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی ہدایات کی روشنی میں کیپیٹل ہسپتال میں مستقبل میں جدید بنایا بنانے کے ساتھ ساتھ تمام طبی سہولیات میں نمایاں بہتری ہو گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،حامد یعقوب شیخ سیکرٹری قومی ہیلتھ سروسز، ماجد محسن پنوار جوائنٹ سیکرٹری تخفیف غربت ڈویژن تعینات، نوٹیفکیشن سب نیوز پر وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،حامد یعقوب شیخ سیکرٹری قومی ہیلتھ سروسز، ماجد محسن پنوار جوائنٹ سیکرٹری تخفیف غربت ڈویژن تعینات، نوٹیفکیشن.

.. امریکا کیساتھ کشیدگی میں اضافہ، مودی 7سال بعد چین کا دورہ کریں گے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ پی آئی اے کی کپتان بن گئیں پشاورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب اور شبلی فراز کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیا وفاقی حکومت کا بجلی بلوں کی مد میں ڈیجیٹل مردم شماری کرانے کا فیصلہ فیض آباد احتجاج کیس، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا سٹیٹس ختم نہ ہو سکا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: طبی سہولیات کی فراہمی چیئرمین سی ڈی اے نے محمد علی رندھاوا کو یقینی بنایا کو ہدایت کی کہ بنایا جائے ہسپتال میں ہسپتال کا ہسپتال کے کی ہدایت کے علاوہ کا دورہ سب نیوز

پڑھیں:

وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،حامد یعقوب شیخ سیکرٹری قومی ہیلتھ سروسز، ماجد محسن پنوار جوائنٹ سیکرٹری تخفیف غربت ڈویژن تعینات، نوٹیفکیشن سب نیوز پر

وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،حامد یعقوب شیخ سیکرٹری قومی ہیلتھ سروسز، ماجد محسن پنوار جوائنٹ سیکرٹری تخفیف غربت ڈویژن تعینات، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،گریڈ 22کے وفاقی سیکرٹری حامد یعقوب شیخ کو سیکرٹری قومی ہیلتھ سروسز جبکہ گریڈ 20کے افسر ماجد محسن پنوارکو جوائنٹ سیکرٹری تخفیف غربت ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا کیساتھ کشیدگی میں اضافہ، مودی 7سال بعد چین کا دورہ کریں گے امریکا کیساتھ کشیدگی میں اضافہ، مودی 7سال بعد چین کا دورہ کریں گے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ پی آئی اے کی کپتان بن گئیں پشاورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب اور شبلی فراز کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیا وفاقی حکومت کا بجلی بلوں کی مد میں ڈیجیٹل مردم شماری کرانے کا فیصلہ فیض آباد احتجاج کیس، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا سٹیٹس ختم نہ ہو سکا شور شرابہ، فتنہ اور گالم گلوچ کی سیاست کارکردگی سے دفن ہو گئی،وزیراعلیٰ مریم نواز TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ،حامد یعقوب شیخ سیکرٹری قومی ہیلتھ سروسز، ماجد محسن پنوار جوائنٹ سیکرٹری تخفیف غربت ڈویژن تعینات، نوٹیفکیشن سب نیوز پر
  • وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کو عالمی معیار کے مطابق رکھنے کی ہدایت
  • وزیراعظم شہباز شریف کی کاشتکاروں کے لیے سستے قرضوں کی فراہمی کی ہدایت
  • چھوٹے کسانوں کے لیے قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے، وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت
  • نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کے صارفین کیلئے خوشخبری
  • موسی وارننگ سٹسم  7برس صرف کاغزی کام : وزیراعظم برہم : ٹایم لائن میں ایک گھنٹہ اضافہ نہیں ہوگا ‘ نظام مزید فعال بنانے کی ہدایت 
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
  • اورنج لائن ٹرین کے تمام اسٹیشنز، اسٹاپس کو سولر پاور پر منتقل کرنے کا فیصلہ
  • چین: تمام تر حکومتی سہولیات کے باوجود چینی مزید بچے پیدا کرنے کو تیار نہیں، کیوں؟