پاکستانی خاتون دو سال میں 8 بچوں کی ماں بن گئی۔
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے نجی ہسپتال میں ایک خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دے دیا جس سے نہ صرف اہل خانہ بلکہ پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق خاتون کو گزشتہ روز ہسپتال لایا گیا جہاں کامیاب ڈیلیوری کے بعد ان کے ہاں چار بیٹیوں اور ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ اس غیر معمولی پیدائش پر ہسپتال کا عملہ اور دیگر مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے بھی حیران رہ گئے۔
بتایا گیا ہے کہ نومولود بچیوں میں سے ایک کی حالت قدرے نازک ہے جسے فوری طور پر نرسری وارڈ میں منتقل کر دیا گیا تاکہ اس کی مکمل نگہداشت کی جا سکے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کومل نامی اسی خاتون نے دو سال قبل ایک ہی وقت میں تین بچوں کو جنم دیا تھا، اس طرح وہ صرف دو سال میں آٹھ بچوں کی ماں بن گئی ہے، جس پر گھر والے کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماں اور تمام بچوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور ان کی حالت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی:سائٹ ٹائون میں مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف
کراچی کے علاقے سائٹ ٹائون میں مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ 2 بچے انتقال کر چکے ہیں، متاثرہ بچوں کا تعلق پٹھان کالونی سائٹ ٹائون سے ہے۔ بچوں کو علاج کے لیے مختلف اسپتالوں کو ریفر کر دیا گیا ہے۔ سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثر بچوں کی تعداد 4 ہزار ہوگئی ہے۔ اس سال اب تک ایچ آئی وی کے 2300 سے زائد نئے کیسز سامنے آچکے ہیں۔