پارلیمنٹ کا حصہ رہیں گے، ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے عمران خان سے بات کریں گے،بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
پارلیمنٹ کا حصہ رہیں گے، ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے عمران خان سے بات کریں گے،بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ بات کریں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا تحریک انصاف پارلیمنٹ کا حصہ رہے گی تاہم آنے والے ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے عمران خان کے ساتھ بات کریں گے، عمران خان سے ملاقات ہو گی تو ضمنی الیکشن سے متعلق بات کروں گا۔بیرسٹر گوہر نے ایک بار پھر 5 اگست کے احتجاج کو کامیاب اور موثر قراردیتے ہوئے کہا کہ ہر حلقے میں ارکان کی ڈیوٹیاں لگی تھیں، ہر ضلع میں لوگ بابر نکلے اور انہوں نے اظہارِ یکجہتی کیا، جمہوریت میں اسی طرح احتجاج ہوتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا ارکان پارلیمنٹ کی جہاں ذمہ داریاں ہوں گی وہ ضرور پوری کریں گے، پی ٹی آئی کے ایک ایک رکن پر 50، 50 کیسز ہیں اور وہ پہلے سے ہی قربانیاں دے رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرراولپنڈی واقعہ، جرگے کے سربراہ عصمت اللہ کا خاتون کو خود قتل کرنے کا انکشاف راولپنڈی واقعہ، جرگے کے سربراہ عصمت اللہ کا خاتون کو خود قتل کرنے کا انکشاف عوام ہو جائیں ہوشیار،سی ڈی اے نے کر دیا خبردار، 99ہاوسنگ سوسائیٹرز کو غیر قانونی قرار دیدیا گیا ، سوسائیٹرز کے نام اور دستاویز... ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا مشترکہ آپریشن،بلڈنگ کوڈ خلاف ورزی پرہاسٹل سٹی میں 30بلڈنگز سیل ملک ریاض کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ بحریہ ٹاون کی جائیدادوں کی نیلامی کا عمل شروع،تین جائیدادیں 226کروڑ سے زائد میں نیلام کراچی ملک کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہم ہے، چیف جسٹس پی ٹی آئی دہشت گروں کیساتھ ہے، نیشنل ایکشن پلان پر کارروائی کسی کا باپ نہیں روک سکتا، طلال چوہدری
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے بیرسٹر گوہر بات کریں گے
پڑھیں:
سیلاب سے تباہی ہوئی‘ یہ وقت سیاست نہیں انسانیت کی خدمت کا ہے: بیرسٹر گوہر
جھنگ (نامہ نگار) پنجاب میں آنے والے سیلاب سے پورا پنجاب متاثر ہوا ہے، فصلیں تباہ ہو گئیں، گھر دریا برد ہو گئے، مویشی سیلاب بہا لے گیا، یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا ہے۔ ہمارے سیاسی اختلافات عوام کو ریلیف پہنچانے میں رکاوٹ نہ بن جائیں۔ پنجاب کے عوام اور پنجاب نے ہمیشہ ہر صوبے کی مدد کی ہے۔ اب پنجاب کو ضرورت ہے تمام صوبوں کو مل کر پنجاب کے لئے کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے جھنگ سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر سابق چئیرمین بلدیہ شیخ نواز اکرم، ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان، ایم پی اے رانا شہباز، ایم پی اے محمد اعظم چیلہ سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کر رہا ہوں۔ سیاستدانوں کے آپس کے اختلافات عوام کو ریلیف دینے میں دیوار نہیں بننے چاہئیں، حکومت چھوٹے زمینداروں کے قرضے معاف کرے۔ انہیں بلا سود قرضے دے، انہوں نے کہا حکومت سیلاب زدگان کے بچوں کی فیسیں اور بجلی کے بلوں میں رعایت دے، ایزی پیسہ اور بینظیر انکم سپورٹ سے سیلاب زدگان کی مالی امداد کی جائے، جس طرح دہشت گردی کے خلاف تمام جماعتیں نیشنل ایکشن پلان پر متفق ہیں اسی طرح قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے بھی ایک پیج پر متفق ہوں۔