اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں شرکت کے لیے 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے۔ چین میں 4 ستمبر کو پاکستان کی جانب سے B2B انویسٹمنٹ کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیجنگ میں اس کانفرنس کی میزبانی پاکستانی سفارت خانہ اور ایس آئی ایف سی کریں گے۔حکومت کی جانب سے تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ چین میں پیش کیے جانے والے سرمایہ کاری منصوبے فوری فراہم کریں۔ وزیراعظم خود B2B کانفرنس سے پہلے بریفنگ سیشن میں منصوبے ریویو کریں گے۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹریز کو منصوبوں کے اسکوپ اور سرمایہ کاری کی تفصیلات پر بریفنگ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔چین میں پیش کیے جانے والے منصوبوں میں ٹیکسٹائل، ایگریکلچر اور آئی ٹی سیکٹر شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے فارما، آئرن اسٹیل، کیمیکلز اور پاور اسٹوریج میں سرمایہ کاری کی پیشکش متوقع ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی ہدایت پر صوبوں سے منصوبے طلب کیے گئے ہیں۔

دریں اثنا اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے رابطے تیز کر دیے ہیں۔بیجنگ میں سرمایہ کاری کانفرنس، پاکستان اور چین کے کاروباری تعلقات میں نیا باب ثابت ہوگا۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹریز براہ راست وزیراعظم کو منصوبوں پر بریفنگ دیں گے۔ انویسٹمنٹ کانفرنس میں پاکستان کی 8 بڑی صنعتوں کو فروغ دینے کا موقع ملے گا۔ ایس آئی ایف سی کے تحت ہونے والی یہ پہلی B2B سرمایہ کارvی کانفرنس ہو گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری

پڑھیں:

ایپل کا امریکا میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے امریکا میں صنعت کاری کے فروغ کے لیے 100 ارب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق، یہ رقم امریکی مینوفیکچرنگ کو دوبارہ فعال بنانے کے حکومتی ایجنڈے کے تحت خرچ کی جائے گی۔

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی جارحانہ تجارتی پالیسیوں کے ذریعے امریکی مصنوعات کی پیداوار ملک کے اندر واپس لانے کے لیے سرگرم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کا یوٹیوبر پر iOS 26 کے خفیہ فیچرز چوری کرنے کا الزام، عدالت سے رجوع

ایپل کی جانب سے اس سے قبل رواں سال فروری میں اعلان کیا گیا تھا کہ وہ اگلے چار سالوں میں امریکا میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، جس میں ٹیکساس میں مصنوعی ذہانت سے متعلق سرورز کا ایک بڑا کارخانہ اور ملک بھر میں 20 ہزار تحقیق و ترقی کے نئے روزگار شامل ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان ٹیلر راجرز نے اس اقدام کو ملکی معیشت اور قومی سلامتی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ایپل کا یہ اعلان ہماری صنعتی خود انحصاری کی جانب ایک اور بڑی پیشرفت ہے، جو اہم پرزہ جات کی مقامی تیاری کو ممکن بنائے گا۔‘

یہ بھی پڑھیں: ایپل کا 2026 کا منصوبہ: نیا بجٹ آئی فون، آئی پیڈز اور میکس متعارف ہوں گے

یاد رہے کہ امریکی محصولات کی حالیہ پالیسیوں کے سبب ایپل کو گزشتہ سہ ماہی میں تقریباً 80 کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا تھا، جس کے بعد کمپنی نے آئی فون کی کچھ پیداوار بھارت منتقل کردی، جبکہ دیگر مصنوعات ویتنام سے منگوائی جا رہی ہیں۔

سرمایہ کاری کے اس نئے اعلان پر مارکیٹ میں ایپل کے حصص کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ سرمایہ کار نینسی ٹینگلر نے کہا کہ ’یہ فیصلہ صدر کی جانب سے آئی فون کی مکمل امریکی تیاری کے مطالبے کا ایک ہوشیارانہ جواب ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امریکا امریکی صدر ایپل ٹیکنالوجی ڈونلڈ ٹرمپ سرمایہ کاری

متعلقہ مضامین

  • ایران کیجانب سے اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کا مطالبہ
  • وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے لیے چین روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے، بیجنگ میں اہم سرمایہ کاری کانفرنس منعقد ہوگی
  • ایپل کا امریکا میں مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • کیا بحریہ ٹاؤن سرمایہ کاری کے لیے اب بھی محفوظ ہے؟
  • صدر مملکت سے عمان کے سفیر کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی میں تعاون کا اعادہ
  • ایپل کا امریکا میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت بیانات کے بعد نریندر مودی نے چین کی طرف رخ کرلیا، 31اگست کو دورہ کریں گے
  • ’کارز‘ اور افغانستان میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کی گیٹ وے جیسی حیثیت