اسلام آباد:

پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹریبونل تشکیل دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دو قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابت کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹربیونل تشکیل دے دیا۔ اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق اپیلیٹ ٹربیونل مقرر کیے گئے ہیں، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اپیلیٹ ٹربیونل میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اپیل کی جاسکے گی۔

این اے 66 وزیر آباد، پی پی 87 میانوالی اور این اے 129 لاہور میں ضمنی انتخاب کےلیے اپیلیٹ ٹربیونل بنایا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تینوں حلقوں میں پولنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ حلقے این اے 66 احمد چٹھہ اور پی پی 87  احمد خان بچھر کی نااہلی پر خالی ہوئے تھے جب کہ این اے 129 لاہور کی نشست میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے شبلی فراز اور عمرایوب کو نااہل کر دیا

شبلی فراز اور عمر ایوب—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شبلی فراز اور عمرایوب کو نااہل کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے 9 ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کو نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق نااہل ہونے والوں میں رائے حیدر علی اور صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • این اے 129ضمنی الیکشن؛کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری 
  • این اے 129 پر ضمنی الیکشن، حماد اظہر کے کاغذات بھی جمع
  • این اے 129 ضمنی الیکشن، حماد اظہر سمیت 25 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
  • این اے 129 ضمنی الیکشن ، آر او آفس نے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی واپس کر دیئے
  • این اے 129 ضمنی الیکشن ، حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد، واپس کر دیئے گئے
  • این اے 129 ضمنی انتخابات: حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کیوں واپس کیے گئے؟
  • الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل کردیا
  • الیکشن کمیشن نے شبلی فراز اور عمرایوب کو نااہل کر دیا
  • مسابقتی کمیشن نے چینی کارٹل کیس کی سماعت شوگر ملز مالکان کی درخواست پر موٴخر کردی